کروڑ لعل عیسن کی خبریں 13/7/2014

News

News

واپڈا کروڑ کی ٹاسک فورس نے چھاپے مار کر 3 کے خلاف بجلی چوری کرتے ہوئے مقدمات درج
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) واپڈا کروڑ کی ٹاسک فورس نے چھاپے مار کر 3 کے خلاف بجلی چوری کرتے ہوئے مقدمات درج کروا دیئے۔ وارڈ نمبر 7 ارشد عرف بلو قصائی ، وارڈ نمبر 13 کا ملک رفیق اور بستی بلوچی والا کا اللہ ڈیوایا ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔ تفصیل کے مطابق میپکو (واپڈا) کروڑ کی ٹاسک فورس کے ایس ڈی او محمد شریف بگٹی لائین سپریننڈنٹ ظفر اقبال جنجوعہ و دیگر نے وارڈ نمبر 7 کے محمد ارشد عرف بلو قصائی ولد محمد ظہور کے مکان پر چھاپہ مارا جو کہ ڈائریکٹ کنڈی اے سی چلا رہا تھا جبکہ وارڈ نمبر 6 کے ملک رفیق کی جانب سے ڈائریکٹ گنڈی لگا کر بھاری آلات چلانے پر الگ الگ مقدمات درج کر لیئے۔ اسی طرح واپڈا کروڑ کا لائن مین محمد ہاشم سکنہ بلوچی والا کے اللہ ڈیوایا ولد مراد بخش سے 2401 روپے کی ریکوری کی خاطر گیا۔ رقم نہ ملنے پر میٹر اتار رہا تھا کہ اللہ ڈیوایا نے اس پر حملہ کر کے کپڑے پھاڑ دیئے۔ جس پر واپڈا کے ایل سی کی درخواست پر تھانہ کروڑ نے مداخلت کار سرکار اور بجلی چوری کا مقدمہ درج کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت رمضان بازاروں میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) حکومت رمضان بازاروں میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ سبزیاں ، پھل اور اشیاء خورد و نوش سستے داموں فروخت کیئے جارہے ہیں۔ کروڑ اور فتح پور کے سستے بازاروں میں 10 کلو آٹا 310 روپے میں ، آلو 50 روپے کلو اور ٹماٹر 30 روپے کلو ، چونسہ آم 55 روپے کلو ، سندھڑی آم 50 روپے کلو مرغی کا گوشت 210 روپے کلو ، مٹن 420 ، بیف 230 میں فروخت ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اے سی کروڑ تنویر یزدان نے گزشتہ روز ملک عمر علی اولکھ سابق ناظم ، صدر انجمن آڑھتیان طارق پہاڑ اور صحافیوں کے ہمراہ رمضان بازار کے اسٹال کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سبزی ، گوشت ، پھلوں اور کریانہ کے اسٹالوں کا معائنہ بھی کیا۔ اور اطمنان کا اظہار کیا۔ طارق پہاڑ نے کہا کہ سبزی منڈی کروڑ کے آڑھتیان سستے بازاروں میں لگائے گئے اسٹالوں پر ریلیف دے گی۔ اے سی کروڑ نے کہا کہ رمضان بازاروں میں خواتین کیلئے علیحدہ سے انتظام ہے۔ جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے ڈسپنسری بھی قائم کی گئی ہے۔ اس موقع پر پٹواری اعجاز اولکھ ، زراعت آفیسر تحصیلدار بشیر خان و دیگر بھی موجود تھے۔