مقدمات کا سامنا کرونگی ، فی الحال پاکستان واپسی کا ارادہ نہیں :وینا

Veena

Veena

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ وینا ملک نے کہاہے کہ ٹی وی پر جب پاکستان کی کشیدہ سیاسی صورتحال دیکھتی ہوں تو دل خون کے آنسو روتا ہے ،جلسے جلوس قتل و غارت نے پوری دنیا میں پاکستان کی ساکھ کو بر ی طرح متاثر کیاہے۔

وینا ملک نے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں عدم برداشت نے پوری قوم کو سوچنے پر مجبورکردیاہے کہ ہم لوگ کس طرف جارہے ہیں ۔بیروزگاری ،لوڈ شیڈنگ اورامن وامان کی مخدوش صورتحال نے پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کردیاہے۔

انہوں نے کہاکہ اپنے خلاف تمام مقدمات کاپاکستان آکر سامنا کرونگی لیکن فی الحال پاکستان آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ پاکستان میں کسی کو انصاف نہیں ملتا قانون صرف غریب آدمی کیلئے ہے طاقتور آدمی کو سات خون معاف ہیں۔