مقدمات کی فیس ادا نہ کرنے پر ایڈووکیٹ ظفر عباس نے پرویز مشرف کو قانونی نوٹس بجھوا دیا

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) پرویز مشرف کے وکیل ایڈووکیٹ آن ریکارڈ ظفر عباس نقوی نے مقدمات کی فیس ادا نہ کرنے پر سابق صدر پرویز مشرف کو قانونی نوٹس بجھوا دیا۔

پرویز مشرف کے وکیل ایڈوکیٹ آن ریکارڈ ظفر عباس نقوی نے مقدمات کی فیس ادا نہ کرنے کے خلاف سابق صدر پرویز مشرف کو نوٹس آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بھجوایا ہے۔

پرویز مشرف نے ظفر عباس نقوی کی وساطت سے سپریم کورٹ میں 4 مقدمات دائر کر رکھے ہیں اور چاروں مقدمات 3 نومبر کی ایمرجنسی سے متعلق ہیں۔

ایڈوکیٹ ظفر عباس نقوی کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی جانب سے اب تک صرف 47 ہزار روپے ادا کئے گئے ہیں، اس سے پہلے بھی نوٹس بجھوا چکا ہوں لیکن اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اگر مقدمات کی فیس ادا نہ کی گئی تو سپریم کورٹ میں دائر کیس واپس لے سکتا ہوں، میرے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔