اہم کیسز کی پیروی کرنیوالے تین ڈپٹی اٹارنی جنرل مستعفی

Musharraf

Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف سے متعلق ای سی ایل کیس کی پیروی کرنے والے ڈپٹی اٹارنی جنرل زاہد خان سمیت تین ڈپٹی اٹارنی جنرل اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

کراچی سے تعلق رکھنےوالے اور اہم کیسسز کی پیروی کرنے والے تین ڈپٹی اٹارنی جنرل اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل زاہد خان، ولید انصاری اور محسن امام اہم کیسوں میں وفاقی حکومت کی پیروی کررہے تھے۔

مستعفی ہونے والے ایک ڈپٹی اٹارنی جنرل زاہد خان کو آج سندھ ہائی کورٹ میں زیر سماعت پرویز مشرف ای سی ایل کیس میں اٹارنی جنرل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہونا تھا۔ زاہد خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفی دیا ہے۔