کاجو ذیابیطس کے علاج میں مددگار : برطانوی ماہرین صحت

Cashew

Cashew

برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کاجو کا استعمال ذیابیطس میں مبتلا افراد کے علاج میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

سٹی یونیورسٹی آف لندن کے ماہرین صحت کی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کاجو کا استعمال ذیابیطس کے علاج میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کاجو میں ایسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو خون میں موجود انسولین کو عضلات کے خلیوں میں جذب کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔

جبکہ کاجو میں پائے جانے والے ایکٹو کمپاؤنڈز ذیابیطس کو بڑھنے سے روکنے اور اس میں موجود پوٹاشیم جسم میں موجود شکر کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔