کراچی (اسٹاف رپورٹر) اللہ داد گوٹھ اور جمال گوٹھ لانڈھی میں جوئے اور منشات کے اڈوں کے خلاف علاقہ مکینوں کو احتجاج، جوئے اور منشیات کے اڈوں کے قیام سے علاقہ کے نوجوان نسل تباہ و برباد ہورہی ہے۔
علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ سندھ ،ڈی جی رینجرز ،کمشنر کراچی اور آئی جی سندھ سے پر زور اپیل کی ہے کہ اللہ داد گوٹھ اور جمال گوٹھ لانڈھی کے اطراف آبادیوں میں قائم جوئے اور منشیات کے اڈوں کا فوری خاتمہ کراکر ہماری نوجوان نسل برائیوں کی جانب راغب اور تباہی سے بچائیں۔
علاقے میں قائم اڈوں کا کچھ عرصے قبل خاتمہ ہوگیا تھا مگر چند بد نام ذمانہ عناصر کی سرپرستی میں یہ اڈے دوبارہ قائم ہوگئے ہیں۔