قلعہ عبداللہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے شہر قلعہ عبداللہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر اپنے محافظ اور ڈرائیور سمیت زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر بشیر بنگلزئی تراویح کے بعد اپنی رہائش گاہ آرہے تھے۔
جب وہ گھر کے بیرونی گیٹ کے قریب پہنچے تو ایک ریموٹ کنڑول بم کا دھماکا ہوا جس کی زد میں آکر ڈپٹی کمشنر، ان کا ڈرائیور اور محافظ زخمی ہو گئے۔ تینوں افراد کو فوری طور پر سول اسپتال قلعہ سیف اللہ منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ دھماکے سے ڈی سی ہاوس کی بیرونی دیوار کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔