قلعہ عبداللہ میں 2 سال کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق

Polio

Polio

قلعہ عبداللہ (جیوڈیسک) قلعہ عبداللہ میں ایک اور بچی میں پولیو کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں 2سال کی بچی میں پولیو کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، بچی کے والدین اپنے بچوں کو انسداد پولیو کی ویکسین پلانے سے انکاری رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بلوچستان میں پولیو کے 25 کیس رجسٹر ہوئے تھے جن میں سے 12 کا تعلق قلعہ عبداللہ سے تھا۔