سانحہ ماڈل ٹاؤن، عوامی تحریک کا ملک بھر احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا

Awami Tehreek Protest

Awami Tehreek Protest

لاہور (جیوڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف ملک بھر میں فضا سوگوار ہے۔ ملتان میں عوامی تحریک کے کارکنوں نے میجر جہازیب چوک پر دھرنا دیا جس میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔

شرکاء نے جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی۔ حافظ آباد، ہارون آباد اور ڈسکہ میں بھی عوامی تحریک کے کارکنوں نے دھرنے دیئے۔

مظاہرین نے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف پاکستان بار کونسل کی اپیل پر لاہور ہائیکورٹ بار نے مذمتی قرارداد منظور کی جبکہ سیشن کورٹ ، ضلع کچہری ماڈل ٹاؤن کچہری ، کینٹ کچہری اور ایوان عدل میں عدالتی کام بند رہا۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کی عدالتوں میں بھی وکلا نے ہڑتال کی، بار رومز پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار میں وکلاء کی ہڑتال کے باعث مقدمات کی سماعت ملتوی ہو گئی۔ ملتان میں وکلا نے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا اور عمارتوں پر سیاہ پرچم لہرائے۔

پاکپتن حافظ آباد ، چیچہ وطنی ، جھنگ، بہاولپور، منچن آباد، وہاڑی، بہاولنگر میں وکلاء عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا۔