لاہور : چیرمین پاور گروپ آف لائرز محمد رضا ایڈووکیٹ، وائس چیرمین محمد مصطفی خالد، چیف الیکشن کمیشن پاور گروپ محمد صدیق ایڈووکیٹ اورصدر ملک محمد انور ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون میں قیمتی جانوں کا ضیاع پنجاب حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ن لیگ نے ماضی کی تلخیوں سے کچھ نہیں سیکھا، تجاوزات کی آڑ میں معصوم شہریوں کا قتل عام حکومت کی جانب سے کھلی غنڈہ گردی ہے۔
پولیس نے نہتے لوگوں پرجس طرح گولی چلائی جمہوری حکومت کے منہ پر تماچہ ہے۔اس کھلی دہشتگردی کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کا وقارمجروع ہوا اور قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب میں انسانیت باقی ہے تو فوری طور پر استیفیٰ دے دینا چاہئے ۔ قائدین پاورگروپ کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کی سابق حکومت بھی ون مین شوچلنے کی وجہ سے ختم ہوگئی تھی جبکہ موجودہ دور حکومت میں بھی ون مین خوشامدی ٹولے سے مل کر چلانے کی کوشش کر رہا ہے۔