سانحہ ماڈل ٹائون میں قیمتی جانوں کا ضیاع پنجاب حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ندیم ہارون خان

Lahore Tragedy

Lahore Tragedy

مصطفی آباد/للیانی : سانحہ ماڈل ٹائون میں قیمتی جانوں کا ضیاع پنجاب حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ن لیگ نے ماضی کی تلخیوں سے کچھ نہیں سیکھا، تجاوزات کی آڑ میں معصوم شہریوں کا قتل عام حکومت کی جانب سے کھلی غنڈہ گردی ہے۔

پولیس نے نہتے لوگوں پرجس طرح گولی چلائی جمہوری حکومت کے منہ پر تماچہ ہے۔اس کھلی دہشتگردی کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کا وقارمجروع ہوا اور قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب میں انسانیت باقی ہے تو فوری طور پر استیفیٰ دے دینا چاہئے۔ قائدین پاورگروپ کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کی سابق حکومت بھی ون مین شوچلنے کی وجہ سے ختم ہوگئی تھی جبکہ موجودہ دور حکومت میں بھی ون مین خوشامدی ٹولے سے مل کر چلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر ندیم ہارون خان ، تحریک انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی صدر وسیم عباس قادری ۔ رہنما تحریک انصاف حلقہ این اے138حسن علی خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کاجابرانہ رویہ خود ان کے لئے مشکلات کاباعث بنے گا۔

لاہور میں پولیس گردی کی بدترین مثال دنیا کو دکھائی گئی ہے۔واقعے کی عدالتی تحقیقات کراتے ہوئے ذمہ داران کوکیفرکردار تک پہنچایاجاناچاہئے۔علاقہ کئی گھنٹے تک میدان جنگ بنارہا جس سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی۔

پولیس کومظاہرین پرکھلم کھلا اور سیدھی فائرنگ کی اجازت کس کے حکم پر دی گئی اس حوالے سے بھی قوم کوآگاہ کیاجاناچاہئے۔ طاہر القادری کی رہائش گاہ کے باہر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے نتیجے میں عوام تحریک کے8کارکنوں کی شہادت پر پوری قوم سوگوار ہے۔لاٹھی اور گولی کی سرکار زیادہ دیرتک نہیں چل سکتی۔