کیچ (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایف سی نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے تین دیسی ساختہ بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیا۔
ترجمان ایف سی کے مطابق کیچ کے علاقے سولانی میں کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم شرپسندوں کی جان سے سڑک کنارے نصب کئے گئے تین دیسی ساختہ بم برآمد کر کے ناکارہ بنادیا۔
شرپسند ایف سی اور لیویز فورس کی پیٹرولنگ ٹیموں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم بر وقت کاروائی کی گئی ہے۔