موسم کی خرابی کے باعث عمران خان کا دورہ گلگت منسوخ

موسم کی خرابی کے باعث عمران خان کا دورہ گلگت منسوخ

موسم کی خرابی کے باعث عمران خان کا دورہ گلگت منسوخ کر دیا گیا، عمران خان کو آج اسکردو میں انتخابی جلسے سے خطاب کرنا تھا، ریحام خان، جہانگیر ترین اور فیصل جاوید خان کو بھی عمران خان کے ہمراہ جانا تھا، ترجمان تحریک انصاف۔

.....................................................

پشاور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 100 افراد زیرحراست

پشاور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 100 افراد زیرحراست

پشاور : تھانہ گلبرگ، تھانہ شرقی اور تھانہ غربی کے علاقوں میں سرچ آپریشن، 100 افراد زیرحراست، زیرحراست افراد میں 25 افغان باشندے بھی شامل ہیں، آپریشن میں 5 پستول، ایک رائفل اور سینکٹروں کارتوس بھی برآمد، پولیس۔

.....................................................

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر تحفظات کا اظہار

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر تحفظات کا اظہار

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر تحفظات کا اظہار، بھارتی وزیر دفاع کا بیان بھارت کی دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ہمارے خدشات کی تصدیق ہے، پاکستان ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بہتر تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ کسی وزیر نے کسی دوسرے […]

.....................................................

سندھ ہائی کورٹ میں پولیس نے ذوالفقار مرزا کے محافظوں کو حراست میں لے لیا

سندھ ہائی کورٹ میں پولیس نے ذوالفقار مرزا کے محافظوں کو حراست میں لے لیا

سندھ ہائی کورٹ میں پولیس نے ذوالفقار مرزا کے محافظوں کو حراست میں لے لیا، پولیس کاروائی کے دوران گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، ذوالفقار مرزا نے رجسٹرار آفس میں پناہ لے لی، سندھ ہائی کورٹ کو رینجرز پولیس نے حصار میں لے لیا۔

.....................................................

ایگزیکٹ اسکینڈل کی تفتیش کے دوران کسی قسم کا دبائو قبول نہیں کیا جائے گا

ایگزیکٹ اسکینڈل کی تفتیش کے دوران کسی قسم کا دبائو قبول نہیں کیا جائے گا

ایگزیکٹ اسکینڈل کی تفتیش کے دوران کسی قسم کا دبائو قبول نہیں کیا جائے گا، ایگزیکٹ اسکینڈل کی تفتیش اگلے سات دن میں مکمل ہو جائے گی، وزارت داخلہ اگلے دو روز میں امریکی ایجنسی ایف بی آئی کو معاونت کیلئے خط لکھ رہی ہے، ایگزیکٹ کے معاملے پر انٹرپول سے بھی رابطہ کیا جا […]

.....................................................

کراچی: ذوالفقار مرزا کی حاضری استثنی کی درخواست، انسداد دہشت گردی عدالت نے مسترد کر دی

کراچی: ذوالفقار مرزا کی حاضری استثنی کی درخواست، انسداد دہشت گردی عدالت نے مسترد کر دی

کراچی: ذوالفقار مرزا کی حاضری استثنی کی درخواست، انسداد دہشت گردی عدالت نے مسترد کر دی، ذوالفقار مرزا آج ہی عدالت میں پیش ہوں، عدالت کا حکم۔

.....................................................

سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں

سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں

سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں، نوابشاہ اور دادو میں پارہ 49 ڈگری کو چھو گیا، سکھر 48 ، رحیم یار خان 47 ڈی جی خان، خانپور، ملتان، اوکاڑہ، ساہی وال 44 ڈگری سینٹی گریڈ۔

.....................................................

ریحام خان کے سیکیورٹی پر مامور ایلیٹ پولیس کے ڈرائیور کا رکشا ڈرائیور سے جھگڑا

ریحام خان کے سیکیورٹی پر مامور ایلیٹ پولیس کے ڈرائیور کا رکشا ڈرائیور سے جھگڑا

لاہور : ریحام خان کے سیکیورٹی پر مامور ایلیٹ پولیس کے ڈرائیور کا رکشا ڈرائیور سے جھگڑا، رکشا ڈرائیور نے اپنا رکشا ایلیٹ پولیس کی گاڑی کے سامنے لاکھڑا کیا، پولیس اہلکار اور ڈرائیور میں تکرار، اہلکار نے ڈرائیور کو تھپڑ جڑ دیے۔

.....................................................

ملتان : بستی علی والا میں اسکول کی چھت گر گئی

ملتان : بستی علی والا میں اسکول کی چھت گر گئی

ملتان : بستی علی والا میں اسکول کی چھت گر گئی، کئی بچے دبے ہونے کا خدشہ، اساتذہ سمیت 39 بچے زخمی، 20 شدید زخمی بچوں کو نشتر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، ریسکیو ذرائع۔

.....................................................

ڈی جی ایف آئی اے کا ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل میں آج شام تک ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ

ڈی جی ایف آئی اے کا ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل میں آج شام تک ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ

ڈی جی ایف آئی اے کا ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل میں آج شام تک ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ، مقدمہ درج ہونے کے بعد اسکینڈل میں ملوث ہونے والے افراد کی گرفتاری کا فیصلہ کیا جائے گا، ملک میں سائبر کرائم قوانین موجود نہیں، ڈی جی ایف آئی اے اکبر ہوتی۔

.....................................................

ایگزیکٹ اسکینڈل، ڈیکلن والش کے مزید انکشافات

ایگزیکٹ اسکینڈل، ڈیکلن والش کے مزید انکشافات

ایگزیکٹ اسکینڈل، ڈیکلن والش کے مزید انکشافات، جعلی یونیورسٹیوں کی ویب سائٹس پر دیے گئے نمبر بند ہوگئے، سابقہ ملازمین کے اعترافی بیانات کا سلسلہ جاری، کسٹمر کو دس پندرہ دن میں ڈگری جاری کر دینے کا ٹاسک ملتا تھا، سابق ملازمین۔

.....................................................

سعودی عرب کے مشرقی صوبے کی مسجد میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

سعودی عرب کے مشرقی صوبے کی مسجد میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

سعودی عرب کے مشرقی صوبے کی مسجد میں دھماکا، متعدد افراد زخمی، خبرایجنسی۔

.....................................................

جامع مسجد سری نگر سے کشمیریوں کی ریلی

جامع مسجد سری نگر سے کشمیریوں کی ریلی

جامع مسجد سری نگر سے کشمیریوں کی ریلی، ریلی کے شرکاء نے مختلف علاقوں میں پاکستانی پرچم لہرا دیا، پولیس کا مظاہرین پر لاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ، بھارتی میڈیا۔

.....................................................

سرگودھا میں یونیورسٹی روڈ پر قومی بچت بینک میں ڈکیتی

سرگودھا میں یونیورسٹی روڈ پر قومی بچت بینک میں ڈکیتی

سرگودھا میں یونیورسٹی روڈ پر قومی بچت بینک میں ڈکیتی، ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بینک کا سیکیورٹی گارڈ زخمی، پولیس۔

.....................................................

انسداد دہشتگردی عدالت نے زہرہ شاہد قتل کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی

انسداد دہشتگردی عدالت نے زہرہ شاہد قتل کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی

کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت نے زہرہ شاہد قتل کیس میں ملزم عرفان عرف لمبا اور کلیم پر فرد جرم عائد کر دی، دونوں ملزمان کا صحت جرم سے انکار۔

.....................................................

چمن میں مال روڈ پر جرائم پیشہ افراد اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

چمن میں مال روڈ پر جرائم پیشہ افراد اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

چمن میں مال روڈ پر جرائم پیشہ افراد اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، لیویز اہلکاروں نے ریلوے کواٹر کو گھیرے میں لے لیا ، بکتر بند گاڑیوں کو بھی طلب کر لی گیا، پولیس۔

.....................................................

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں فورسز کی کارروائی

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں فورسز کی کارروائی

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں فورسز کی کارروائی، 16 شدت پسند ہلاک، 5 ٹھکانے تباہ، مارے گئے شدت پسندوں میں 4 غیر ملکی بھی شامل۔

.....................................................

ایگزیکٹ اسکینڈل کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، شیری مزاری

ایگزیکٹ اسکینڈل کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، شیری مزاری

ایگزیکٹ اسکینڈل کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، دہشت گردی کا معاملہ ہو یا جعلی ڈگریوں کا ، ہرجگہ انٹیلی جنس ناکام ہے، تحقیقاتی اداروں کیلئے اتنے بجٹ رکھے جاتے ہیں، لیکن نتائج صفر ہیں، شیری مزاری۔

.....................................................

کراچی: مقتول پروفیسر ڈاکٹر شکیل اوج کے بیٹے کی جان کو خطرہ

کراچی: مقتول پروفیسر ڈاکٹر شکیل اوج کے بیٹے کی جان کو خطرہ

کراچی: مقتول پروفیسر ڈاکٹر شکیل اوج کے بیٹے کی جان کو خطرہ، کراچی: ڈاکٹر حسان کا مبینہ ٹائون تھانے میں ایف آئی آر درج کرانے کیلئے خط، کچھ روز قبل گھر کے باہر کھڑی گاڑی کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ہٹ کیا، ڈاکٹر حسان، پولیس نے مجھے بتایا کہ میری جان کو خطرہ ہے، […]

.....................................................

کراچی: گیس کے بل کی عدم ادائیگی پر جناح اسپتال کا گیس کا کنکشن کاٹ دیا گیا

کراچی: گیس کے بل کی عدم ادائیگی پر جناح اسپتال کا گیس کا کنکشن کاٹ دیا گیا

کراچی: گیس کے بل کی عدم ادائیگی پر جناح اسپتال کا گیس کا کنکشن کاٹ دیا گیا، گیس کٹنے کے باعث اسپتال میں زیر علاج مریضوں کا کھانا نہ پکایا جاسکا، آپریشن کے آلات کی صفائی ستھرائی کرنے والا بوائلر بھی بند ہو گیا، جناح اسپتال کا کنکشن بل نہ دینے کی وجہ سے کاٹا […]

.....................................................

ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے ہیڈ کوارٹر سے جعلی سرٹیفکیٹ قبضے میں لے لیے

ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے ہیڈ کوارٹر سے جعلی سرٹیفکیٹ قبضے میں لے لیے

ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے کراچی میں واقع ہیڈ کوارٹر سے جعلی ڈگری اور سرٹیفکیٹ قبضے میں لے لیے، قبضے میں لیے گئے سرٹیفکیٹ طلبا کو جاری کیے جانے تھے، تعلیمی اسناد میں یونیورسٹی اور ہائر کالجز کے سرٹیفکیٹ شامل ہیں، ذرائع ایف آئی اے۔

.....................................................

اسلام آباد : سفاری پارک میں ناقص گوشت کھانے سے شیر مر گیا

اسلام آباد : سفاری پارک میں ناقص گوشت کھانے سے شیر مر گیا

اسلام آباد : سفاری پارک میں ناقص گوشت کھانے سے شیر مر گیا، خوراک کی عدم فراہمی کے باعث دو نیل گائے بھی مرگئیں، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف پارک انور امان کی جانوروں کی ہلاکت کی تصدیق۔

.....................................................

کراچی : پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 6 روپے تک اضافے کا امکان

کراچی : پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 6 روپے تک اضافے کا امکان

کراچی : اگلے مہینے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 6 روپے تک اضافے کا امکان، ڈیزل قیمت 6 روپے 20 پیسے بڑھ سکتی ہے، فی لٹر پیٹرول کی قیمت 5 روپے 80 پیسے تک بڑھ سکتی ہے، انڈسٹری ذرائع۔

.....................................................

سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس

سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس

سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس، اجلاس میں چیف سیکرٹری، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور دیگر شریک، کراچی میں 13فیصد واقعات فرقہ وارانہ اور 17 فیصد اسٹریٹ کرائم کے ہیں، دہشتگردی میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، ڈی جی رینجرز۔

.....................................................