فیلاڈیلفیا : امریکا میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، 50مسافر زخمی

فیلاڈیلفیا : امریکا میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، 50مسافر زخمی، حادثے کے باعث 8 سے 10 بوگیا پٹری سے اتر گئیں، حادثے کے بعد ٹرین سروس جزوی طور پر معطل، ٹرین میں 240مسافر سوار تھے۔

.....................................................

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ذاتی رہائش گاہ کے باہر مشکوک شخص گرفتار

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ذاتی رہائش گاہ کے باہر مشکوک شخص گرفتار، مشکوک شخص کچھ عرصے سے وزیر داخلہ کے گھر کے سامنے ہوٹل میں رہ رہا تھا، گرفتار شخص کا تعلق وزیرستان سے بتایا جاتا ہے۔

.....................................................

دہشتگردی کے خاتمے کے بغیر خطے میں امن و استحکام ممکن نہیں

دہشتگردی کے خاتمے کے بغیر خطے میں امن و استحکام ممکن نہیں، افغانستان کے دشمن کبھی پاکستان کے دوست نہیں ہو سکتے، جہاں کہیں خفیہ پناہ گاہیں ہونگی انہیں ختم کیا جائے گا، افغانستان آنا ایسا ہی ہے جیسے اپنے گھر آنا ، نواز شریف۔ Nawaz Sharif

.....................................................

کابل: آرمی چیف کا ایف ڈبلیو او کو طور خم جلال آباد کیرج وے کی تعمیر کی ہدایت

کابل: آرمی چیف کا ایف ڈبلیو او کو طور خم جلال آباد کیرج وے کی تعمیر کی ہدایت، افغان کے دشمن پاکستان کے دشمن اور پاکستان کے دشمن افغانستان کے دشمن ہیں، آرمی چیف۔

.....................................................

مبینہ انتخابی دھاندلیوں کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس

مبینہ انتخابی دھاندلیوں کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، سابق الیکشن کمشنر پنجاب سے تحریک انصاف کو وکیل حفیظ پیرزادہ کی جرح، پی ٹی آئی کے الزامات پر رپورٹ بھجوائی جس پر میرے دستخط ہیں، سابق چیف الیکشن کمشنر پنجاب، یہ درست ہے کہ رپورٹ پر تاریخ اور ریفرنس نمبر درج نہیں، محبوب انور، […]

.....................................................

این اے 162 ساہیوال سے پی ٹی آئی کے رائے حسن نواز کو نااہل قرار دیدیا گیا

این اے 162 ساہیوال سے پی ٹی آئی کے رائے حسن نواز کو نااہل قرار دیدیا گیا، رائے حسن نواز خان کو الیکشن ٹریبونل ملتان نے نااہل قرار دیا، الیکشن ٹریبونل کا حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم۔

.....................................................

نئی دہلی : بھارت کے شمال اور مشرقی حصوں میں زلزلہ

نئی دہلی : بھارت کے شمال اور مشرقی حصوں میں زلزلہ، نئی دلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت 7.1ریکارڈ کی گئی، بھارتی میڈیا۔

.....................................................

حکومت تمام قانونی اور آئینی مطالبات مانتی ہے، پرویز رشید

حکومت تمام قانونی اور آئینی مطالبات مانتی ہے، تحریک انصاف پارلیمنٹ کو گرانے کی کوششوں میں ناکام ہو گئی، گردنیں پکڑنے والے آج ہماری جیبیں ٹٹول رہے ہیں، پرویز رشید۔

.....................................................

پولیس اور پی ٹی آئی ارکان میں ہاتھا پائی

پولیس اور پی ٹی آئی ارکان میں ہاتھا پائی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو پارلیمنٹ ہاؤس کے داخلی راستے پر روک لیا گیا، پارلیمنٹ ہاؤس کا گیٹ بند کردیا گیا، پولیس اور ایف سی کی نفری تعینات۔

.....................................................

وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی قیادت میں ریلی پارلیمنٹ ہاؤس کیطرف روانہ

وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی قیادت میں ریلی پارلیمنٹ ہاؤس کیطرف روانہ، پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی اسمبلی، اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہیں، تحریک انصاف اور اتحادی جماعتیں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دیں گے۔

.....................................................

وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کابل پہنچ گئے

کابل : وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کابل پہنچ گئے، افغان وزیر خارجہ صلاح الدین اور وزیر خزانہ نے استقبال کیا۔

.....................................................

مانسہرہ: کچرے کے ڈھیر سے 5 بارودی سرنگیں برآمد

مانسہرہ: نواحی علاقے بھیرکنڈ میں کچرے کے ڈھیر سے 5 بارودی سرنگیں برآمد، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا، پولیس نے ایک ملزم بھی گرفتار کر لیا، ڈی ایس پی ذوالفقار جدون۔

.....................................................

وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کابل روانہ

وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کابل روانہ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

.....................................................

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کراچی اور لندن کا اہم اجلاس

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کراچی اور لندن کا اہم اجلاس، ایم کیو ایم کا گورنر سندھ سے استعفیٰ طلب کرنے کا فیصلہ، ذرائع۔

.....................................................

سعودی سرحدی شہر نجران پر حوثی باغیوں کا راکٹوں سے حملہ، پاکستانی ہلاک، 4 زحمی

سعودی سرحدی شہر نجران پر حوثی باغیوں کا راکٹوں سے حملہ، پاکستانی ہلاک، 4 زحمی، عرب ٹی وی۔

.....................................................

کراچی اسٹاک ایکس چینج کے 100 انڈیکس میں 1 ہزار 24 پوائنٹس کی کمی

کراچی اسٹاک ایکس چینج کے 100 انڈیکس میں 1 ہزار 24 پوائنٹس کی کمی، ٹریڈنگ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 32 ہزار 506 پوائنٹس پر بند ہوا۔

.....................................................

گوادر پورٹ سے پہلی مرتبہ برآمدی سامان کی ترسیل کا آغاز کر دیا گیا

گوادر پورٹ سے پہلی مرتبہ برآمدی سامان کی ترسیل کا آغاز کر دیا گیا، زنگ جنگ سونگ جہاز گوادر بندرگاہ پر لنگرانداز ہو گیا، گوادر جہاز آج برامدی سامان لے کر ملائیشیا اور چین جائے گا، کامران مائیکل۔

.....................................................

اہلیہ اور دیگر رشتہ داروں کی صولت مرزا سے آخری ملاقات شروع

اہلیہ اور دیگر رشتہ داروں کی صولت مرزا سے آخری ملاقات شروع، صولت مرزا سے ان کے رشتہ داروں کی ملاقات مچھ جیل میں پھانسی گھاٹ میں ہو رہی ہے، جیل حکام۔

.....................................................

وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، آرمی چیف، وزیر خزانہ، وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز شریک، ذرائع۔

.....................................................

خوشاب کی تحصیل نورپور تھل کے صحرائی علاقوں میں اونٹوں میں پراسرار بیماری

خوشاب کی تحصیل نورپور تھل کے صحرائی علاقوں میں اونٹوں میں پراسرار بیماری، پراسرار بیماری کا شکار اونٹ تیزی سے مرنے لگے، محکمہ لائیوسٹاک کی ویکسی نیشن کے باوجود اموات جاری ہیں، محکمہ لائیو اسٹاک۔

.....................................................

سپریم کورٹ نے پی پی 155 سے متعلق الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ بھی معطل کر دیا

سپریم کورٹ نے پی پی 155 سے متعلق الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ بھی معطل کر دیا۔

.....................................................

سپریم کورٹ نے سعد رفیق کیخلاف الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کر دیا

سپریم کورٹ نے سعد رفیق کیخلاف الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کر دیا، حلقہ این اے 125 سے متعلق الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ خواجہ سعد رفیق نے چیلنج کیا تھا۔

.....................................................

باجوڑ ایجنسی : تحصیل ماموند میں سڑک کے کنارے ریموٹ کنٹرول بم دھماکا

باجوڑ ایجنسی : تحصیل ماموند میں سڑک کے کنارے ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، دھماکے سے ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ، سرکاری ذرائع۔

.....................................................

قصور کے علاقے پیرو والا روڈ پر بجلی کی ہائی ٹینشن تار گر گئی، پولیس

قصور کے علاقے پیرو والا روڈ پر بجلی کی ہائی ٹینشن تار گر گئی، تار گرنے کے باعث کرنٹ لگنے سے 2راہگیر جاں بحق، پولیس۔