سندھ رینجرز کی نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، کواری کالونی میں کاروائیاں، کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گرد اور ٹارگٹ کلرز سمیت 5 ملزمان گرفتار، گرفتار سے ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، ترجمان سندھ رینجرز۔
ڈی ایس پی ذوالفقار زیدی کے لواحقین کا پولیس پر عدم تعاون کا الزام ، مقدمہ درج کروانے گئے تھے لیکن تھانے میں اہلکار موجود نہیں تھے، کراچی میں پولیس افسر کے قتل کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا، لواحقین۔
رحیم یارخان: لیاقت پور، 2 خواتین کو 15 سال سے زنجیروں سے باندھ کر رکھنے کا انکشاف، لیاقت پور میں غریب خاندان کو مہنگے علاج نے فاقہ کشی پر مجبور کر دیا، 15 سال قبل نوجوان بیٹے کے قتل پر ماں اور بہن زہنی توازن کھو بیٹھے تھے، گھر کے باقی افراد بھی مختلف بیماریوں […]
لاہور : شاہدرہ، جوہڑ سے 2 کمسن بھائیوں کی لاشیں برآمد، لواحقین اور اہل علاقہ کا لاشیں چوک میں رکھ کر احتجاج، دونوں بھائی عادل اور اسمعیل گزشتہ رات سے لاپتہ تھے، پولیس نے گمشدگی کی اطلاع کے باوجود کوئی کاروائی نہ کی، مظاہرین۔
کراچی : انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تینوں مقدمات میں ذوالفقار مرزا کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی، عدالت نے تینوں مقدمات میں ایک ایک لاکھ روپے کی ضمانت منظور کی ہے، عدالت نے مقدمات میں ذوالفقار مرزا کی ضمانت 19 مئی تک منظور کرلی۔
پشاور : دہشتگرد کیساتھ اب اس کا خاندان بھی دہشتگردی کا ذمہ دار ہو گا، حکومت نے پبلک نوٹس شائع کر دیا، خاندان کے کسی بھی فرد کے لاپتہ ہونے کا پولیس اور پولٹیکل ایجنٹ کو بتایا جائے، صوبائی حکومت کا انتباہ، لاپتا شخص دہشتگردی میں گرفتار یا ہلاک ہوا تو خاندان کے سربراہ سے […]
این اے 122،30 پولنگ اسٹیشنوں میں ڈپلی کیٹ سیریل نمبر کی نشان دہی سے متعلق اطلاع درست نہیں، ایک پارٹی کی جانب سے اس بارے میں پھیلائی جانے والی بات درست نہیں، 30 پولنگ اسٹیشنوں میں دوہرے سیریل نمبر کا کوئی ذکر نہیں، ترجمان نادرا۔
عوام کے مسائل کے حل میں جو بہتری لائی جا سکتی ہے لائیں گے، حکومت پنجاب کی مشاورت سے کام کریں گے، ان کا استحقاق زیادہ ہے، آئین کی حدود میں رہ کر جو کر سکا کروں گا، نامزد گورنر پنجاب رفیق رجوانہ۔
ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں عمران خان کے فوج سے متعلق سوشل میڈیا پر موجودبیان کیخلاف قرارداد جمع کرادی، عمران خان نے اپنی گفتگو میں فوجی حکام کیخلاف غیر اخلاقی باتیں کیں، عمران خان کا بیان قابل مذمت ہے جس میں پاک آرمی کی تضحیک و تمسخر اڑایا گیاہ ے، ایوان مطالبہ کرتا […]
لوئردیر کے طور کلا پولنگ اسٹیشن میں امیدواروں کے حامی کارکنوں میں جھگڑا، 5 افراد زخمی، واقعے کے بعد پولنگ روک دی گئی، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
گوادر کے علاقے نیا آباد میں پولیس کی کارروائی، ایک مکان سے 6 غیر ملکی بازیاب، غیر ملکیوں کو زنجیروں میں جکڑا کر رکھا گیا تھا، ایس ایچ او گوادر امام بخش۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 95لوئر دیر پر ضمنی انتخاب کا وقت شروع، سراج الحق کی چھوڑی سیٹ پر جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی میں سخت مقابلہ متوقع، ضمنی انتخاب کے باعث حلقہ پی کے 95میں آج عام تعطیل۔
الطاف حسین کے ظلم کا دور خاتمے کے قریب ہے، جارج گیلووے، اسکاٹ لینڈ یارڈ الطاف حسین پر فرد جرم لگانے والی ہے، دس سال سے الطاف حسین کے خلاف مہم چلا رہا ہوں، جارج گیلووے۔
این اے 125 کے بارے میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلے پر غور کیا گیا، خواجہ سعد رفیق انتخابی میدان میں مقابہ کرنا چاہتے ہیں، این اے 125 فیصلہ، وزریراعظم نے قانونی ماہرین اور رفقا کی رائے کو سنا، پرویز رشید، 2013 کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو ضمنی انتخاب میں ن لیگ کیسے جیتی، احسن […]