کشمیر کی مسلم آبادی کی تحلیل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، مقبوضہ کشمیر میں خصوصی ٹائون شپ یا زون بنا کر اقلیتوں کو آباد کیا جا رہا ہے، کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے جس کا فیصلہ استواب رائے سے ہونا چاہیے، تسنیم اسلم۔
ڈاکٹر وحید الرحمان کا قتل، گولیوں کے خول فارنزک ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیے گئے، گزشتہ روز تفشیشی حکام پروفیسر وحید الرحمان کے گھر گئے، تفشیش کی، وحید الرحمان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی، تفشیشی حکام۔
پانی کی سطح بلند ہونے سے منگلا ڈیم کو نقصان کا اندیشہ، ڈپٹی کمشنر میرپور نے مجاز اتھارٹی کو خط لکھ دیا، ڈپٹی کمشنر نے منگلا ڈیم کی سطح 1202 فٹ سے زائد بلند کرنے پر پابندی لگا دی، آزاد کشمیر میں بارشوں سے ڈیم کی سطح میں روزانہ 2 فٹ اضافہ ہو رہا ہے۔
جامعہ کراچی کے پروفیسر سید وحید الرحمان کا قتل، وزیراعظم کا اظہار مذمت، وزیراعظم نواز زشریف نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی، حکومت کراچی میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہیں، کراچی میں امن و امان کی صورت حال بہت جلد بہتر ہو جائے گی، وزراعظم۔
لاہور یوحنا آباد سے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے، گرفتار دہشت گردوں میں میر محمد خان، عبدالرحمن خان، ضارب خان، اور امیر خان شامل۔
پشاور میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، ریسکیو 1122 کو الرٹ کردیا گیا، ریسکیو عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں، ڈی جی ریسکیو 1122، چارسدہ روڈ اور حاجی کیمپ میں 16 ایمبولینسز پہنچادی گئیں، ہیوی مشینری کو بھی الرٹ کر دیا گیا، ڈاکٹر اسد علی۔
برطانیہ پاکستان کا دوست ملک ہے، پاکستان میں تعلیم کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے، واقعی اگر تھیلوں میں ثبوت ہیں تو پھر آپ لوگوں کے پاس کیا ہے، نواز شریف۔
لاہور ہائی کورٹ میں فراڈ کا ملزم درخواست ضمانت خارج ہوتے ہی عدالت سے فرار، اینٹی کرپشن پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ہو سکی، ملزم غلام حیدر ریسکیو ون ون ٹو ٹو میں ملازم تھا۔
سعودی کابینہ میں ردوبدل، شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ولی عہد اور نائب ولی عہد کو بیعت لینے کی ہدایت، ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف، نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج بعد نماز عشاء بیعت کرنگے۔
سعودی عرب میں داعش سے وابستہ گروپوں کے 93 افراد گرفتار، گرفتارافراد نے سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا منصوبہ بنایا تھا، اعلی شخصیات کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، گرفتار دہشت گردوں نے فرقہ وارانہ فسادات کا بھی منصوبہ بنا رکھا تھا، عرب ٹی وی۔
ترقیاتی فنڈز کی تقسیم میں امتیازی سلوک پر اپوزیشن کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ، یہ امتیازی سلوک ناقابل برداشت ہے، اپوزیشن اراکین کو 20ملین جبکہ حکومتی ارکان کو 50 ملین روپے دیے گئے، ترقیاتی فنڈز خواتین اراکین کا بھی حق ہے، اگر خواتین کو فنڈز نہ دیے گئے تو میں بھی ترقیاتی فنڈز واپس […]
نیپال میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے، ساڑھے 4 ہزار افراد کو بچا لیا گیا ہے، زلزلے سے 80لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، 14 لاکھ سے زائد افراد کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے، نیپالی وزیراعظم۔
موجودہ نوجوان کھلاڑیوں کو سیٹ ہونے کے لیے کم از کم ایک سال کا وقت لگے گا، میں اپنے پلان میں ناکام نہیں ہوا ہوں، سینئر کھلاڑیوں کے جانے سے خلا پیدا ہوا ہے، ہیڈ کوچ وقار یونس۔