پیپلز پارٹی کا انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ، پیپلز پارٹی شریک چیئرمین آصف زرداری نے الیکشن ریفارمز کمیٹی کے فیصلے کی منظوری دے دی، پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل راجہ پرویز اشرف جوڈیشل کمیشن کو درخواست دیں گے، بشری اعتزاز اور اعتزازاحسن کے حلقوں میں دھاندلی […]
این اے 246 میں بیلٹ پیپرز فوج کی نگرانی میں ریٹرننگ افسروں تک پہچانے کا فیصلہ، بیلٹ پیپرز کی چھپائی بھی سخت حفاظتی انتظامات میں کرائی گئی، ذرائع الیکشن کمیشن۔
لاہور: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کا طاہرالقادری سمیت 10 افراد کے خلاف اشتہاری دینے کا حکم، لاہور: طاہرالقادری اور دیگر ملزمان گھروں سے روپوش ہیں، پولیس کا عدالت میں بیان۔
پی ٹی آئی کی اسمبلی میں واپسی آئین کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے، اسپیکر کی رولنگ نہیں، آئین حرف آخر ہوتا ہے، دھاندلی کی باتیں صرف سنی سنائی ہیں، کسی ایک حلقے میں دھاندلی ثابت نہیں کر سکے، جاوید ہاشمی۔
سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خط، پی ٹی آئی رہنماؤں کے استعفوں کے بعد پارلیمنٹ میں ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، خط۔
افغانستان میں 5 پاکستانیوں کی ہلاکت پر پاکستان کا شدید احتجاج، افغان نائب سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، افغان نائب سفیر کو پاکستانیوں کی ہلاکت پر سخت تحفظات سے آگاہ کیا گیا، ذرائع۔
پارلیمنٹ میں یمن کے معاملے پر مشترکہ قرارداد لانے پر اتفاق، تحریک انصاف اور حکومت کی قراردادوں کو ملا کر مسودہ تیار کر لیا گیا، پاکستان یمن کے معاملے پر فریق نہیں بنے گا، مشترکہ قرارداد کا مسودہ، ذرائع۔
خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن کا سرکاری ملازمین کو ہدایات نامہ جاری، کسی ملازم نے انتخابی عمل میں اثرانداز ہونے کی کوشش کی تو کارروائی ہوگی، الیکشن کمیشن۔
خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز کی فضائی کاروائی، کاروائی میں 23 دہشت گرد ہلاک، متعدد زحمی، 7 ٹھکانے تباہ، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے ،سیکورٹی ذرائع۔
بلاول بھٹو کو لندن میں ٹریننگ دی جارہی ہے، بلاول کی سوچ میں پختگی لانے کی کوشش کر رہے ہیں، جب بلاول پوری طرح تیار ہو جائیں گے تو انھیں پھر سے لانچ کر دیا جائے گا، زرداری۔
جوڈیشل کمیشن کی سماعت کھلی عدالت میں کرنے کا فیصلہ، چیف جسٹس ناصر الملک کے سیکرٹری حامد علی کو سیکرٹری کمیشن مقرر کر دیا گیا، سولہ اپریل سے جوڈیشل کمیشن کھلی عدالت میں کرے گا، کوئی بھی شخص 15 اپریل تک دھاندلی سے متعلق ثبوت جمع کراسکتا ہے، سپریم کورٹ کا علامیہ۔
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی ملاقات، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال۔
کراچی : ملیر کے علاقے الفلاح میں سینئر سول جج کی گاڑی کے قریب فائرنگ، فائرنگ میں سینئر سول جج سکندر حمید محفوظ رہے، سینئر سول جج کے گن مین کی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی حالت میں فرار، ایس ایس پی کورنگی۔