آزاد کشمیر میں61 تنظمیں دہشت گرد قرار دے دی گئیں، حکومت آزاد کشمیر نے 61عسکریت پسند تنظیموں پر پابندی عائد کر دی، لشکر طیبہ اور جیش محمد سمیت پاکستان میں کالعدم قرار دی گئی تمام تنظمیں شامل ، مظفرآباد : جماعت الدعو کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے گی، نوٹی فکیشن کا متن۔
پہلے بھی جھوٹ بول کر امریکہ کی جنگ میں دھکیلاگیا تھا، اب پھر ہم کسی اور کی جنگ میں شرکت کر رہے ہیں، پاکستان کو چاہیے کہ ثالثی کرے، امن کی بات کرے، مسلمانوں کے دشمن آج مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی سازش کر رہے ہیں، عمران خان۔
سعودی عرب کو درپیش خطرات اور نمٹنے بارے حکمت عملی پر غور کیاگیا، کسی بھی فیصلے سے قبل پاکستان کا قومی مفاد مقدم ہے، سعودی عرب کی علاقائی خود مختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا، ، سعودی عرب کو خطرے کی صورت میں پاکستان سخت ردعمل کا اظہار کرے گا، نواز شریف۔
وزیراعظم کی زیرصدارات اعلیٰ سطح کا اجلاس، سعودی عرب کا دورہ کرنے والے وفد کے ارکان بھی اجلاس میں شریک۔ وزیراعظم کو سعودی حکام سے ہونے والی بات چیت پر بریفنگ۔
یمن میں محصور 181 پاکستانی عدن کی بندرگاہ پہنچ گئے، محصورین گزشتہ رات دیر ہونے کی وجہ سے رہائشگاہوں کو واپس چلے گئے تھے، محصورین میں وہ 2 افراد بھی ہیں جو حدیدہ ایئرپورٹ پر جہاز میں سوار نہیں ہو سکے تھے۔
سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت، پرویز مشرف کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر، پرویز مشرف کی حاضری سے استثنا کی درخواست پر فیصلہ کچھ دیر میں سنایا جائے گا۔
24 گھنٹوں میں جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ، جوڈیشل کمیشن تحریک انصاف سے طے کردہ نکات کی روشنی میں جاری کیا جائے گا، فیصلہ وزیر اعظم کی صدارت میں مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔
پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم پاک فوج کو ساتھ ہے، جنرل راحیل شریف کا جہلم کے قریب ٹلہ رینج کا دورہ، حقیقی جنگی ماحول میں جاری وسطی کمانڈ کی فوجی مشقوں کا مشاہدہ کیا، آرمی چیف نے مشقوں میں شریک جوانوں کے پیشہ ورانہ اعلی معیار کو سراہا۔