سیشن کورٹ لاہور نے قتل کے مجرم اظہر محمود کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے، مجرم اظہر محمود نے گجرات میں دیرینہ عداوت پر سلیم نامی شخص کو قتل کیا تھا، مجرم اظہر محمود کو 18 مارچ کو گجرات جیل میں پھانسی دی جائے گی۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جے آئی ٹی کا اجلاس، وزیر اعلیٰ پنجاب کا بیان ریکارڈ، کسی کو ماڈل ٹاؤن آپریشن کے بارے میں نہیں کہا تھا، وزیراعلیٰ کا جے آئی ٹی کو بیان، جے آئی ٹی کی سربراہی سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کر رہے ہیں۔
کراچی : انسداد دہشتگردی عدالت میں رینجرز نے 26 ملزمان پیش کر دیئے، ملزمان کا 90روز کے لیے ریمانڈ لیے جانے کا امکان، زیر حراست ملزمان پر اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
بی این پی مینگل کے ڈاکٹر جہاں زیب جمالدینی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے، ڈپٹی چیئرمین کیلئے عبدالغفور حیدری اور شبلی فراز کے درمیان مقابلہ ہو گا۔
تحریک انصاف کا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ، تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے۔
کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کا سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، گذشتہ روز اہم کارروائی کرنے والے رینجرز افسران کو شاباش دی، کورکمانڈر نے نائن زیرو سے برآمد کئے گئے اسلحے کا بھی معائنہ کیا۔
ایڈیلیڈ : پاکستانی بیٹسمین عمر اکمل گروئن انجری کا شکار، انجری کے باعث عمر اکمل نے آج ٹریننگ نہیں کی، احتیاط کے پیش نظر پریکٹس میں حصہ نہیں لیا، انجری خطرناک نہیں، امید ہے جلد صحتیاب ہو جاؤں گا، عمر اکمل۔
پشاور : چیک پوسٹ پر صبح ساڑھے 6 بجے حملہ کیا گیا، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 افراد ہلاک ہوئے، ہلاک افراد میں ایک شخص حملہ آور تھا، ایس پی کینٹ محمد عمر۔
نائن زیرو پر کاروائی انٹیلی جنس رپورٹ پر کی گئی، نائن زیرو پر رینجرز کی کاروائی قانون کے مطابق ہے، کراچی اپریشن پر تمام جماعتوں کا اعتماد میں لیا گیا، ایم کیو ایم کا مطالبہ تھا کہ کراچی اپریشن فوج سے کرایا جائے، چوہدری نثار۔
آٹھ سال میں 6 سیریز کھلینے کو کنفرم کرنے بھارت کا دورہ کیا ہے، بھارتی کرکٹ حکام سے اچھی ملاقتیں ہوئیں، میں مطمئن ہو کر واپس آیا ہوں، چیئرمین پی سی بی شہریار خان۔