صبح 5 بجے کے قریب ایم کیو ایم کے سیکرٹریٹ کا محاصرہ کیا گیا، رینجرز اہلکاروں نے لائنسس یافتہ اسلحہ میڈیا کو دکھایا، مجھ سمیت ایم کیو ایم کے درجنوں کارکنوں اور رہنماؤں کو حفاظت کیلئے اسلحہ رکھنے کی ہدایت کی گئی، فیصل سبزواری۔
وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ کے لیے اپوزیشن کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا، پیپلزپارٹی رضا ربانی کی صورت میں اچھا امیدوار سامنے لائی، فیصلے کی حمایت کریں گے، وزیراعظم۔
بلوچستان سے منتخب آزاد سینیٹر یوسف بادینی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا، آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 28 ہو گئی۔
اسلام آباد: چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب، اسحاق ڈار کی زیر صدارت حکومتی کمیٹی کا اجلاس جاری، سیاسی جماعتوں سے رابطوں اور فیصلہ کن مرحلے کے امور پر غور کیا جا رہا ہے۔
گوجرانوالہ : جو اسلام میں حرام ہے معین خان کو کئے کی سزا ملنی چاہیے، مدارس میں قرآن و حدیث کی تعلیم دی جاتی ہے، کوئی بھی مدرسہ دہشتگردی میں ملوث نہیں، داعش کا پاکستان میں کوئی نام و نشان نہیں، پی ٹی آئی کے سینیٹ ممبران نے جس مقصد کیلئے الیکشن لڑا اب اسے […]
کوئٹہ : ایف سی کی حب میں کارروائی ، لیڈا چیک پوسٹ پر ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام۔ڈیزل مند ،تربت اور گوادر سے کراچی اسمگل کیا جا رہا تھا۔ ترجمان ایف سی۔
جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلیے سیاسی جرگے کا اجلاس جلد بلایا جائے گا، رحمان ملک۔چاہتے ہیں، سینیٹ چیرمین کے انتخاب سے قبل ہی جوڈیشل کمیشن کا معاملہ حل ہو جائے، رحمان ملک۔
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے، مشیر خارجہ سرتاج عزیز۔افغانستان کے ساتھ تعلاقات میں بھی مزید بہتری آئی ہے، سرتاج عزیز۔پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات سے دونوں ملکوں میں باضابطہ باتچیت کی راہ ہموار ہوئی ، سرتاج عزیز۔
کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایئرپورٹ حملہ کیس کی سماعت، ایئرپورٹ حملہ کیس کے 3 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی، عدالت نے 14 مارچ کو گواہوں کو طلب کر لیا۔