افغان دارلحکومت کابل میں ایرانی سفارخانے کے قریب خودکش حملہ، ایک شخص ہلاک۔دھماکے میں ترک قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔نیٹو کے سویلین اہلکار دھماکے میں محفوظ رہے ،افغان میڈیا۔دھماکے کے بعد تمام سفارتخانوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔
لاہور میں فزیو تھراپی کی طالبہ کا قتل، تفشیش میں نیا موڑ، قتل کرنے والی نوکرانی نہیں، وکیل ساجد کی دوست نکلی، ملزمہ صنم دوست بن کر وکیل ساجد کے گھر رہائیش پزیر تھی، پولیس۔
کراچی: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 2 مجرموں کو سزائے موت سنا دی۔مجرموں میں محسن بلوچ اور عابد کلو شامل ہیں۔دونوں مجرموں نے سابق صدر ملیر بار صلاح الدین حیدر اور ان کے بیٹے ارسلان حیدر کو قتل کیا تھا۔
ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے حوالے سے قائم دونوں کمیٹیوں کو کام تیز کرنے کی ہدایت۔رابطوں کو موثر بنا کر سینیٹ انتخابات کو ہر صورت شفاف اور غیر جانبدار بنایا جائے ، وزیراعظم ،۔ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور اداروں کے تقدس کیلیے تمام اقدامات اٹھانے کو تیار ہیں، وزیراعظم۔
کوئٹہ: انسداد دہشت گردی عدالت میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر فاروق اعظم کا بیان، کوئٹہ اور کراچی میں پرویز مشرف کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈز تشکیل دے دیئے گئے ہیں، ڈی جی صحت۔
خیبر ایجنسی اور گردو نواح میں گذشتہ رات سے بارش، ندی نالوں میں طغیانی، سڑکوں میں پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر، جبکہ تحصیل جمرود کے علاقے علی مسجد میں سیلابی ریلے میں چار گاڑیاں بہہ گئیں۔
کینبرا: ورلڈکپ میچ، ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو شکست دے دی، ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کے خلاف 2 وکٹ پر 372 رنز بنائے تھے، بارش کی وجہ سے زمبابوے کو 48 اوورز میں 363 رنز بنانے تھے، زمبابوے کی ٹیم 45 اوورز میں 289 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔
سعید اجمل کا ووسٹر شائر کاونٹی سے معاہدہ ہو گیا، سعید اجمل پاکستان کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کرکٹر بن گئے، سعید اجمل معطلی سے پہلے بھی ووسٹر شائر سے کھیلتے تھے، سعید اجمل کو غیر قانونی بولنگ ایکشن کی وجہ سے آئی سی سی نے معطل کر دیا تھا۔
سوائن فلو سے متعلق سندھ حکومت نے عالمی ادارہ کی گائیڈ لائن کو نظر انداز کر دیا، کراچی اسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈ اور انفلوئینزا لیب تاحال قائم نہیں کی گئیں، کراچی: وائرس کی پاکستان منتقلی کا خدشہ ہے، سوائن فلو وائرس باا اسانی ایک فرد سے دوسرے میں منتقل ہو سکتا ہے، طبی ماہرین۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات میں کرکٹ ٹیم اور بورڈ پر کڑی تنقید، ورلڈ کپ میں مسلسل ہارنے پر ٹیم کو فوجی ٹرائل کیا جائے، بورڈ جواریوں کا اڈہ بن چکا ہے، عبد القیوم سومرو۔