وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات، ملاقات میں پیشہ ورانہ امور اور آپریشن ضرب عضب پر تبادلہ خیال، ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، ترجمان۔
پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے پانچویں جماعت کا آج کا پر چی اچانک ملتوی کر دیا۔پرچہ ملتوی کیے جانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔آج پانچویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ تھا، یہ پرچہ اب کل لیا جائے گا۔ کل ہونے والا اردو کا پرچہ اب پرسوں لیا جائے گا، پنیاب ایگزامینیشن کمیشن۔
سپریم کورٹ میں 18 ویں اور 21 آئینی ترمیم سے متعلق درخواستوں کی سماعت۔جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے لارجر چیف جسٹس ناصرلاملک کو بھجوا دیا۔
معین خان کے کسینو جانے کے معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں، کچھ ثابت ہوا تو کاروائی ہو گی، معین خان نے کہا کہ وہ وہاں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے دو روز پہلے کھانا کھانے گے تھے، معین خان کو واپس نہیں بلایا ، اس کا فیصلہ انکوائری کے بعد ہو گا، […]
اسلام آباد: سیکٹر ایف 8 میں غیر ملکی نیوز اجنسی کیلئے کام کرنے والی خاتون صحافی کی لاش ملی ہے، اسلام آباد ماریہ نامی صحافی کی لاش باتھ روم سے ملی ہے، ماریہ ایک غیر ملکی اجنسی کیلئے کام کرتی تھیں، پولیس۔
پی سی بی چیئرمین سے فون پر گفتگو ہوئی ہے، چیئرمین نے پوچھا ہے نوٹس وصول نہیں ہوا، کسینو کیوں گئے؟ پی سی پی نے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر سے وضاحت طلب کر لی، برسبین: منفی خبریں بدنام کرنے کی کوشش ہے، معین خان۔
وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، وفاقی کابینہ کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈینگ کے معاملے پر سخت تشویش کا اظہار، وزیراعظم نے ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام کیلئے تمام اقدامات اٹھانے کا عندیہ دے دیا، ذرائع۔
ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، برسبین میں پاکستان کرکٹ ٹیم اور منیجمنٹ کا اہم اجلاس، اجلاس میں پاکستان ٹیم منیجمنٹ اور کھلاڑیوں کے درمیان حالیہ میچز میں شکست پر گفتگو ہو گی، چیرمین پی سی بی شہریار خان بھی ٹیم منیجمنٹ اور کپتان سے فون پر گفتگو کریں گے۔
ضلع خیر پور کے جمعہ گوٹھ میں رینجرز کی کارروائی 7 ملزمان گرفتار۔ملزمان کے خلالف کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی، ترجمان رینجرز۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بر آمد کر لیا گیا، ترجمان رینجرز۔
آج سے کوئٹہ، قلات ژوب ڈویژن میں اکثر مقامات پر گرج و چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ، راولمنڈی، سرگودھا ،لاہور گوجرانوالہ میں ژالہ باری کی پیش گوئی۔
نواب شاہ : شوگر مل کی رہائشی کالونی میں منگنی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے س35 افراد کی حلات بگڑ گئی، پولیس۔متاثرہ افراد کو پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حالت خطرے سے باہر ہے، اسپتال زرائع۔