ڈاکٹروں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کراچی میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کا احتجاج، تمام سرکاری اور بیشتر نجی اداروں کی اوپی ڈیز بند کر دی گئیں، ڈاکٹرز آج احتجاجی ریلیاں نکالیں گے، حکومت سے ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ۔
وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی رائے ونڈ میں ملاقات ۔نئے گورنر پنجاب کی تقرری، نیشنل ایکشن پلان اور سینیٹ انتخابات کے معاملات زیر غور۔ تمام مسائل کے حل کیلیے سب کو متحدہ ہوکر چلنا ہوگا، نواز شریف۔
لاہور: الیکشن ٹربیونل نے این اے 122 دھاندلی کیس میں عمران خان کی درخواست نمٹا دی، ووٹوں کا جائزہ لینے والے لوکل کمیشن کے کنڈکٹ کا جائزہ الیکشن ٹربیونل خود لے گا، جسٹرار کاظم علی ملک۔
وزیراعظم نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا، پٹرول کی قیمت میں فی لٹر 7 روپے 99 پیسے کمی کر دی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے کمی کر دی گئی، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 56 پیسے فی لٹر کمی، ہائی […]
کراچی میں 300 سے زائد واٹر ہائیڈرنٹس قائم ہیں جن میں صرف 18 قانونی ہیں، غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف پولیس اور رینجرز مشترکہ طور پر کارروائی کریں گے، ذرائع۔
وزیر داخلہ اور وزیر مملکت کی عدم شرکت پر اپوزیشن کا سینیٹ سے واک آؤٹ، اتنا اہم اجلاس ہو رہا ہے اور وفاقی وزیر، وزیر مملکت اجلاس میں شریک نہیں، رضا ربانی۔
کراچی : ایم کیو ایم کا وفد وزیراعظم سے ملاقات کیلئے گورنر ہاؤس روانہ، ایم کیو ایم کے وفد میں بابر غوری، فاروق ستار، حیدر عباس رضوی اور قمر منصور شامل ہیں۔
جب دیکھا کہ حکومت جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ مانے سے پیچھے ہٹ گئی ہے تو سڑکوں پر نکلیں گے، اس بار ہم سڑکوں پر نکلے تو حکومت برداشت نہیں کر پائے گی۔ عمران خان۔