ڈی چوک اور آئی نائن پارک میں کسی جلسے کی اجازت نہیں ہو گی، اسلام آباد کے لوگوں کا کیا قصور ہے کہ ان کی زندگی اجیرن بنا دی گئی، جلسے کیلئے پورے پاکستان پڑا ہے کہیں بھی جلسہ کیا جا سکتا ہے، روز روز اسلام آباد کا رخ کرنا مذاق بن گیا، چوہدری نثار۔
اسلام آباد : ڈپٹی ڈائریکٹر کراچی اوصاف علی معطل، اوصاف علی کو اختیارات کا غلط استعمال کرنے پر معطل کیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب نے کراچی میں اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بیوٹی سیلون پر حملہ کیا تھا۔ نیب ذرائع۔
عمران خان اتوار کو قوم سے خطاب کرنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کا بی ٹی وی کو مراسلہ، سرکاری ٹی وی قومی اثاثہ ہے یہ ہر شہری کا حق ہے تحریک انصاف کا مراسلہ، سرکاری ٹی وی کے ذریعے شوکت خانم کے خلاف جھوٹ پھیلایا گیا، ترجمان۔
کراچی : پی ایس 115 پولنگ اسٹیشن نمبر 11 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ، ایم کیو ایم امیدوار محمد کمال 248 ووٹ لیکر آگے، ایم کیو ایم حقیقی 8 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر، غیر حتمی نتیجہ۔
بھارتی تحقیقاتی ٹیم کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، مقابلے کی بات نہیں، دو طرفہ تعاون کا معاملہ ہے، پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کیلئے بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد کا امکان نہیں، عبدالباسط۔
پیپلزپارٹی نے جو الزام لگایا اس پر کہوں گا بچوں والی سیاست چھوڑ دیں، امجد اللہ، ایم کیو ایم سے پیسوں اور عہدوں کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی، میرے بارے میں جو کچھ کہا جارہا ہے میں اس پر حیران ہوں، پی ٹی آئی قیادت کے رویے سے بہت مایوس ہوا ہوں، امجد اللہ۔
آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس، پیشہ وارانہ امور، اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال، شوال سمیت ملک بھر میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن پر بات چیت، آئی ایس پی آر۔
اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے شاہ محمود قریشی کی ملاقات، پانامالیکس سے متعلق مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ، پانامہ لیکس پاکستان کی بدنامی کا باعث بنی، وزیراعظم اور انکی فیملی کا پانامہ لیکس میں ذکر آنا انتہائی سنگین ہے، اتفاق۔
میڈیکل سہولتیں مناسب نہ ہونے پر ڈاکٹر عاصم کی نیب عدالت میں درخواست، دل کا مریض ہوں، تفتیشی حکام کبھی بھی آ کر پوچھ گچھ شروع کر دیتے ہیں، یہ لوگ مجھے مار کر ہی چھوڑیں گے، ڈاکٹر عاصم کا درخواست کا مؤقف۔
کرم ایجنسی : لوئر کرم کے سرحدی علاقے منگورسر میں چیک پوسٹ پر حملہ، 50 سے زائد شرپسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، فورسز کی جوابی کارروائی میں 12 شرپسند ہلاک، متعدد زخمی۔
شریف خاندان کا فیکٹری بیچ کر لندن میں اپارٹمنٹس خریدنے کا دعوی غلط نکلا، حسین نواز نے 2005 میں لندن میں اپارٹمنٹس خریدنے کا دعوی کیا تھا، لندن کے اپارٹمنٹس 1998 سے شریف خاندان کے زیر استعمال ہیں، حسین نواز نے مشرق وسطی میں ہل میٹلزاسٹیٹ 2005 میں خریدی، حسین نواز اس صنعتی ایمپائر کے […]