کراچی : ملیر، باون شاہ میں رینجرز کی کارروائی، 7 ملزمان گرفتار، ملزمان سنگین جرائم میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد، ترجمان رینجرز۔
سول ایوی ایشن نے بھوجا ایئر طیارہ حادثے کی حتمی رپورٹ جاری کر دی، بھوجا ایئر طیارہ حادثے کا ذمے دارپائلٹ تھا، خراب موسم میں طیارے کی رفتار، اونچائی، انجمن کی قوت اور نیچے آنے کی شرح غیر متوازن تھی، تحقیقاتی رپورٹ۔
کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے دو طیارے تصادم سے بچ گئے، تربت سے آنے والا طیارہ لینڈ کر رہا تھا، فیصل آباد کے لیے دوسرا طیارہ ٹیک آف کر گیا، پی آئی اے کے دونوں اے ٹی آر طیارے خطرناک حد تک قریب آ گئے تھے، زرائع۔
ملک میں پیٹرول کے بعد بجلی کا بحران سنگین ہونے کا خدشہ، پاور پلانٹ کے لیے فرنس آئل کا ذخیرہ ایک ہفتے سے بھی کم رہ گیا، وزارت پانی و بجلی نے وزارت پیٹرولیم سے پاور پلانٹ کے لیے فرنس آئل مانگ لیا، فرنس آئل چاہیے تو 27ارب روپے دے دیں، وزارت پیٹرولیم کا جواب۔
پیٹرول بحران، اپوزیشن نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے ریکویشن جمع کرادی، ریکویشن پیپلزپارٹی، اے این پی، ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی، ق لیگ، جماعت اسلامی، قومی وطن پارٹی، فاٹا اور آزاد اراکین بھی ریکویشن جمع کرانے والوں میں شامل۔
آزادی اظہار کو غلط استعمال کرکے دوسروں کے عقائد و مزاہب پر حملے نہیں کرنے چاہیے، پاکستان فرانسیسی جریدے میں چھپنے والے توہین آمیز خاکوں کی پر زور مزمت کرتا ہے، توہین آمیز خاکوں کی اشاعت سے دنیا بھر میں مسلمانوں کے جزبات مجروح ہوئے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ۔
ورلڈ کپ روانگی سے قبل پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا۔فاسٹ بولر جنید خان انجری کی وجہ سے آج ٹیم کے ہمراہ سفر نہیں کریں گے۔ جنید خان تربیتی کیمپ کے دوران گر کر زخمی ہوئے تھے۔
لاہور : ہائی کورٹ میں پٹرول بحران کے خلاف کیس کی سماعت، عدالت جاننا چاہتی ہے پٹرول کا بحران کیوں پیدا ہوا، بادی النظر میں مسئلہ حل کرنے کی ذمہ داری حکومت کی ہے، جسٹس منصور علی شاہ۔
نیویارک : دو طیاروں میں بم کی اطلاع، مسافروں کو اتار کر تلاشی، ایک طیارہ اسرائیل جا رہا تھا، دوسرا سان فرنسسکو سے نیویارک آیا تھا، طیاروں کو سرچ کے بعد کلیر کر دیا گیا۔
کراچی میں پمپس کو پٹرول کی سپلائی کم نہیں کی گئی، کراچی میں 2 ریفائنریز ہیں قلت نہیں ہو سکتی، پٹرولیم ڈیلرز ایوسی ایشن کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے، ترجمان پی ایس او۔
کراچی کے 30 فیصد پمپ بند ہو گئے ہیں، افواہوں کے باعث تیل کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں پٹرول پمپ پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی، صدر پٹرولیم ڈیلرز۔