لاہور: پی آئی اے نئی دلی میں اپنا دفتر بند نہیں کر رہی، دفتر کیلئے 2005 میں تمام قانونی تقاضے پورے کر کے پراپرٹی خریدی گئی، معاملہ قانون کے مطابق حل کیا جائے گا، ترجمان ایوی ایشن ڈویژن شیرعلی خان۔
پٹرول کی قلت پر قابو پانے کیلئے وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس، عوام کو مشکل میں ڈالنے والے کسی ذمے دار کو معاف نہیں کرینگے، پٹرول کی قلت سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیراعظم نواز شریف۔
کراچی پولیس حکام نے شہر میں تین دن کیلئے موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کر دی، موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی کا مقصد انسداد پولیو کیلئے چلائی جانیوالی مہم کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہے، موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو نے کی ہے۔
کراچی : اورنگی ٹاون میں فائرنگ پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس افسر شہید۔ اے ایس آئی تبسم انسداد پولیس ٹیم کے ساتھ علاقے میں موجود تھا، ایس ایس پی غلام ظفر۔
کراچی میں صدر کے علاقے میں اسپیئر پارٹس کی مارکیٹ میں آگ لگ گئی کراچی میں صدر کے علاقے میں اسپیئر پارٹس کی مارکیٹ میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بھجانے میں مصروف۔
ممبئی حملہ کیس کے ملزم زکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی، ضلعی انتظامیہ اسلام آباد۔زکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کی مدت اتوار روز مکمل ہو رہی تھی، ضلعی انتظامیہ اسلام آباد۔
وزیراعظم نواز شریف نے پٹرولیم بحران کی فوری تحقیقات کا حکم دیدیا۔پٹرولیم بحران کے زمے دار ہر فرد کے خلاف کارروائی کی جائے گی، وزیراعظم۔ نجی کمپینیوں کی طرف سے مطلوبہ مقدار میں زخیرہ نہ کئے جانے کی تحقیقات کی جائیں، وزیراعظم نواز شریف۔
بھارتی حکام نے پی آئی اے کے خلاف مہم شروع کر دی۔ پاک بھارت فضائی آپریشنز کرانے کیلیے بھارتی سازشوں کا آغاز۔ پی آئی اے کے عملے کو بھارتی ایجنسیاں ہراساں کر رہی ہیں، ہائی کمیشن زرائع۔ پی آئی اے کے عملے کے بھارتی ویزوں میں توسیع نہیں کی جارہی۔
کراچی: ناظم آباد میں فائرنگ 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ پولیس اہلکاروں کو گشت کے دوران موٹر سائیکل سوار ملزمان نے نشانہ بنایا۔ رات سے اب تک جاں بحق پولیس اہلکاروں کی تعداد 5 ہوگئی۔
وزیراعظم نواز شریف نے ملک میں پیٹرول کی قلت کا نوٹس لے لیا، وزیراعظم کا پیٹرول کے بحران کے ذمہ دار 4 افسران کو فورا معطل کرنے کا حکم، ڈی آئی محمد اعظم اور ڈی پی ایس او امجد جنجوعہ بھی معطل۔
پیٹرول کی قلت، وزیر اعلیٰ پنجاب کا وفاقی وزیر پیٹرولیم سے رابطہ، وزیر اعلیٰ کے مطالبے پر وفاقی حکومت کی پیٹرول قلت کے دوران سی این جی سپلائی بحال کرنے پر آمادگی۔
پشاور : گھنٹا گھر بازار میں 3 افراد کی ہلاکت کے خلاف تاجروں کا احتجاج ختم، تاجروں نے جی ٹی روڈ اور خیبر پختونخوا کے سامنے میتیں رکھ کر احتجاج کیا تھا، کل تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران 3 افراد کرین کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گئے تھے۔
کراچی : پولیس اور طلبا کے درمیان مذاکرات کامیاب، طلبا نے تین تلوار پر دھرنا ختم کر دیا، فائرنگ سے زخمی فوٹو گرافر آصف حسین کی حالت اب بہتر ہے، جھرپ کے بعد فرانسیسی سفارت خانے کی سیکیورٹی رینجرز نے سنبھال لی۔