ایک شخص کی بات کو قومیت کی بات سمجھا گیا، قائد ایم کیو ایم پہلے گالی دیتے ہیں پھر معافی مانگ لیتے ہیں، میرپور خاص کے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں، مصطفی کمال۔
اسلام آباد : چیف سیکرٹری پنجاب عارف عظیم تبدیل، او ایس ڈی بنا دیا گیا، عارف عظیم کو اسلام آباد میں دھرنے کی وجہ سے تبدیل کیا گیا، زاہد سعید کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا گیا۔
پاکستان ٹیم کے مینجر انتخاب عالم کی رپورٹ بھی منظر عام پر آ گئی، شاہد آفریدی کو بھارت میں محبت کی بات نہیں کرنی چاہئے تھی، شاہد آفریدی کے محبت کے بیان سے ٹیم کا مورال گر گیا، انتخاب عالم۔
پیٹرول مہنگا کرنے کی منظوری دیدی گئی، پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 50 پیسے فی لیٹر آضافے کی منظوری، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 40 پیسے فی لیٹر آضافے کی منظوری۔
پاکستان نیوی کے 6 کموڈوز کی رئیرایڈمرل کے عہدے پر ترقی، ترقی پانے والوں میں کموڈوز ڈاکٹر نصر اکرام، کموڈوز ساجد وزیر خان شامل، ترقی پانے والوں میں کموڈوز آصف حمید، کموڈوز زین ذوالفقار شامل، ترجمان۔
لاہور: پی ایچ اے نے سیکیورٹی کیلئے ایک ارب روپے مانگ لئے، سانحہ گلشن اقبال کے بعد پارکس کو سیکیورٹی خدشات پر بند کر دیا گیا تھا، لاہور چڑیا گھر سیکیورٹی خدشات پر تاحال بند ہے ، پی ایچ اے۔
کراچی : فاروق ستار ہمارے بھائی ہیں کچھ کہنا ان پر بوجھ ڈالنے والی بات ہے، کرکٹ کھیلنے نہیں آئے بڑی جدوجہد لے کر آئے ہیں، پاکستان کی ہر گلی میں پاک سرزمین پارٹی کا دفتر ہوگا، مصطفیٰ کمال۔
لاہور : اراضی ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کے منصوبے میں کرپشن، حکومت پنجاب نے کرپشن پر 9 ملازمین کو برطرف کر دیا، برطرف ملازمین میں سرور سینٹر انچارج اور ریونیو افسران شامل۔
لاہور دھماکا، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے کام شروع کر دیا، ٹیم کو اسپتال میں زخمیوں کے بیانات قلمبند کرے گی، دھماکے میں جاں بحق افراد کی پوسٹ مارٹم رپورٹس جمع کی جا رہی ہیں، ٹیم کو بم ڈسپوزل اسکواڈ فرانزک اور پولیس رپورٹ کا انتظار۔
حکومت نے ڈی چوک پر دھرنے اور سیاسی اجتماع پر پابندی لگا دی، کسی کو ڈی چوک پر دھرنے اور جلسے کی اجازت نہیں ہو گی، 5 بجے آپریشن کا فیصلہ کیا تو قابل احترام لوگ آ گئے، شرکا کو روکنے میں ناکامی پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، وزیر داخلہ۔
اسلام آباد : ڈی چوک پر دھرنا دینے والے مظاہرین اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب، ثروت اعجاز قادری کچھ دیر بعد مظاہرین کے پاس آ کر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرینگے، ذرائع۔
شاہد آفریدی نے تحقیقاتی ٹیم کو ٹیلی فون پر اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا، تمام کھلاڑی ہمیشہ جیت کے لئے ہی کھیلتے ہیں، کپتان نے سینئر کھلاڑیوں کی جانب سے تعاون نہ کرنے کا شکوہ کیا، شکست کا اکیلا ذمہ دار نہیں ہوں، شاہد آفریدی کا کمیٹی کو جواب، ذرائع۔
اسلام آباد: ڈی چوک پر دھرنا مظاہرین کیخلاف پولیس کا آپریشن شروع، ڈی چوک پر دھرنا مظاہرین کیخلاف آپریشن کا پہلا مرحلہ شروع، پولیس اور ایف سی کے دستوں کی چاروں اطراف سے پیش قدمی، مذاکرات کیلئے آنے والی ٹیم ڈی چوک سے واپس روانہ، ذرائع۔