وزیراعظم کے مشیر شجاعت عظیم نے شفٹ منیجر اور ٹرمینل منیجر کو معطل کر دیا۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 370 کے شفٹ منیجر ندیم ابڑو اور ٹرمینل منیجر شہزاد علی کو معطل کر دیا گیا۔ وی آئی پی کلچر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، شجاعت عظیم۔
مظفر گڑھ میں سیلاب متاثرین کا تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی گاڑی پر حملہ، جمشید دستی نے دوآبہ بند صیح وقت پر توڑنے نہیں دیا جس کے باعث ہمارے گھر ڈوب گئے، مظاہرین کا الزام۔
اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے عوامی تحریک کے کارکنوں کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا، درخواست میں وزیراعظم سمیت اعلیٰ حکام کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ پاکستان عوامی تحریک نے اس مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست کی تھی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف پولیس پر دھاوا بولنے کا مقدمہ درج، پولیس زرائع۔ عمران خان پر تھانہ سیکر یٹریٹ اسلام آباد میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، پولیس زرائع۔
ملتان: دوآبہ توڑنے کے بعد ملتان میں سیلابی پانی میں کمی آنا شروع۔ دریائے سندھ میں مٹھن کے مقام پر دریائے سندھ کی سطح میں اضافہ۔دریائے سندھ میں پانی کا بہاو 5 لاکھ کیوسک ہو گیا، فلڈ کنٹرول سینٹر۔
عصمت اللہ معاویہ تحریک کا غلط انتخاب تھا، اس نے خود کو مجاہد بنا کر پیش کیا، ابو بصیر۔عصمت اللہ معاویہ آئی ایس آئی کا جاسوس ہے، کمانڈر کالعدم تحریک طالبان ابو بصیر۔
راولپنڈی : کور کمانڈرز کانفرنس کل طلب کرلی گئی، آئی ایس پی آر۔ ملکی سلامتی سمیت مجموعی صورتحال پر غور کیا جائے گا، آئی یاس پی آر۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف، کورکمانڈرز کانفرنس کی صودارت کریں گے، آئی ایس پی آر۔
عمران خان نے شاہراہ دستور سے آگے نہ جانے کی یقین دہانی کرائی تھی، جاوید ہاشمی۔ سیف اللہ اور شیخ رشید کچھ پیغامات لیکر آئے، جاوید ہاشمی۔ قادری صاحب نے آگے جانے سے انکار کر دیا۔