اسلام آباد :پولیس اور مظاہرین میںجھڑپیں ، 453 افراد زخمی، اسپتال زرائع۔ پولی کلینک میں 232 زخمی لائے گئے۔ اسپتال زرائع، پولی کلینک میں لائے گئے، زخمیوں میں 31 زخمی پولیس اہلکار شامل، اسپتال زرائع۔
اسلام آباد: آزادی مارچ کے دھرنے میں گاڑی میں رکھی پرفیوم کی بوتل پھٹنے سے دھماکا، دھماکے سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے، گاڑی عمران خان کے کنٹینر کے پیچھے کھڑی تھی۔
منہاج القرآن فائرنگ کیس میں نیا موڑ۔ 17جون کے واقعہ کے مقدمہ 510 میں جے آئی ٹی اپنی تفتیش میں نیا موڑ لے آئی۔ مقدمے میں گرفتار صرف پولیس اہلکاروں کی حد تک 302 اور 7 اے ٹی اے کو ختم کر دیا گیا، زرائع پراسیکویشن برانچ۔
تحریک انصاف نے فوج کو ضامن یا ثالث بننے کے لیے نہیں کہا، جنرل راحیل شریف نے کہا کہ نواز شریف استعفیٰ دینے کے لیے تیار نہیں، جنرل راحیل شریف نے کہا کہ گارنٹی دیتا ہوں، شفاف تحقیقات ہوگی، نواز شریف وزیراعظم رہیں گے تو جوڈیشل کمیشن کیسے کامیاب ہوگا، جنرل راحیل شریف کو کہا […]
پارلیمنٹ اور آئین کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہوں گے، وزیرداخلہ نے کل پیدا ہونے والی غلط فہمی کی احسن انداز میں وضاحت کی، فوج ہماری سرحدوں کی محافظ اور ہمارے لئے بے حد قابل احترام ہے، خورشید شاہ۔
ماڈل ٹاؤن واقعے کو ہتھیار بنا لیا گیا ہے، پاکستان اہم دور سے گزر رہا ہے، اہم وقت حکومت نہیں، پاکستان کے لیے ہے، احتجاج کرنے والوں کا ایجنڈا صرف غیر جمہوری نہیں، اس ملک کے خلاف بھی ہے، چوہدری نثار۔
حکومت نے دباؤ میں آکر آرمی چیف کو ثالث بننے کو کہا ہے، آرمی چیف ہمارے اور حکومت کے درمیان ثالث بنے کو تیار ہیں، فوج نے 24 گھنٹے کا وقت مانگا ہے، اگر معاہدہ طے نہ پایا تو پھر دمادم مست قلندر ہوگا، طاہر القادری۔
گیلپ پاکستان کے تازہ ترین سروے میں عوام کی آرا، نواز شریف کو استعفیٰ دے دینا چاہیے، 33 فی صد عوام کی رائے، دھاندلی نہ ہوتی تو بھی عمران خان وزیراعظم نہیں بن سکتے تھے، 59 فی صد عوام کی رائے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ متاثرہ فریق کی درخواست کے مطابق تھانہ فیصل ٹاؤن میں درج، ایف آئی آر میں وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام بطور ملزم درج کر لیا گیا، شہباز شریف، رانا ثناء اللہ دیگر وزرا اور متعدد پولیس اہلکار بھی ملزم نامزد۔