اس وقت سیاست کے بجائے خدمت کرنی چاہیئے، سراج الحق۔ حکومتیں گرانے کا احتیار پاکستان کے عوام کے پاس ہے،ا میر جماعت اسلامی۔ اس وقت اداروں کے درمیان تناؤ سے جمہوریت کو نقصان ہوگا، سراج الحق۔
کراچی کے علاقے کورنگی ناصر جمپ کے قریب ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ، فائنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر کے 2 گارڈز زخمی، ڈپٹی کمشنر کورنگی سے بات ہوئی ہے وہ خیریت سے ہیں، کمشنر کراچی شعیب صدیق
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان نے آئی ایم سی کی درخواستوں کی سماعت کے لیے خصوصی بنچ تشکیل دے دیا۔ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 2 جون کو درخواستوں کی سماعت کرے گا۔
لندن میں ملنے والے افراد سیاسی بے روز گار ہیں، پرویز رشید۔ ایک کبھی پارلیمنٹ میں نہیں آسکتا دوسرا کبھی اپوزیشن میں نہیں آئے گا، پرویز رشید۔ مشرف کی باقیات مشرف کے پیاروں کو اکٹھا کرنے کی تگ و دو میں ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات۔
باجوڑ ایجنسی میں سرحد پار سے حملہ کرنیوالے 14 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے، عسکری حکام۔ دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید، 2 زخمی، عسکری حکام۔
لاہور: چیف جسٹس پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر خاتون کے قتل کا نوٹس لے لیا۔ آئی جی پنجاب سے 48 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی گئی۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیا۔
لاڑکانہ : نوسربازوں نے لاڑکانہ کے شہریوں کو لاکھوں روپے کا چونا لگا دیا، خود کو نادرا اہلکار بتا کر نوسر بازوں نے سینکڑوں شہریوں سے 50 روپے اور شناختی کارڈ کی کاپی وصول کی۔ 50 روپے کی رقم اور شناختی کارڈ کاپی کے عوض شہریوں کو 10 ہزار روپے دینے کا جھانسا دیا گیا، […]
ہندو انتہا پسند تنظیم نے پورے بھارت میں فجر کی ازان پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا۔ہندو انتہا پسند تنظیم نے ڈپٹی مینگور کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا ہے، بھارتی میڈیا۔
آصف علی زرداری پولو گراونڈ ریفرنس میں بری۔ایس جی ایس اور ٹیکنا ریفرنسز میں بریت کی درخواستیں مسترد۔احتساب عدالت نے ایس جی ایس اور ٹیکنا ریفرنسز میں گواہوں کو طلب کر لیا۔ اے آر وائی اور ارسس ٹریکٹر ریفرنسز میں فیصلہ 4 جون کو سنایا جائے گا۔
اسلام آباد میں عدلیہ مخالف بینرز لگانے والے تین ملزمان گرفتار، پولیس۔گرفتار ملزمان میں شفیق بٹ، ناصر اور وقار شامل ہیں، پولیس۔ ناصر اور وقار آبیار مارکیٹ میں بینرز بناتے ہیں، پولیس۔
ترجمان محسود طالبان گروپ اعظم طارق کی پریس کانفرنس۔اعظم طارق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی مرکزی شوری کے رکن بھی ہیں۔پشاور: محسود طالبان گروپ نے کالعدم تحریک طالبان سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ تحریک طالبان کا انتظام سازشی ٹولے کی وجہ سے نادیدہ ہاتھوں میں چلا گیا ہے، اعظم طارق۔مسلک، عقائد و نظریات کے […]
پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کا خیرمقدم کرتے ہیں، امریکا۔وزیراعظم نواز شریف کا دورہ بھارت خوش آئندہ ہے، ترجمان امریکی دفتر خارجہ۔ مزاکرات اور تعاون کے لیے پاک بھارت اقدامات کی حمایت جاری رکھیں گے، امریکا۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کیلیے اقدامات کو سراہتے ہیں، ترجمان۔ تجارت کے فروغ سے خطے […]
اسلام آباد: پیمرا اتھارٹی نے آج کا اجلاس منسوخ کر دیا ہے، آج کا اجلاس اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر منسوخ کیا گیا ہے، آئندہ اجلاس عدالت کے فیصلے کے بعد بلایا جائے گا، ترجمان پیمرا
نئی دلی: بھارتی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس، نریندر مودی نے نواز شریف کیساتھ ملاقات میں دہشتگردی کے معاملے کو اُٹھایا، دونوں ملکوں کے درمیان سمتبر 2012 کے روڈ میپ کے مطابق تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ سجاتا سنگھ، بھارتی سیکرٹری خارجہ
سپریم کورٹ میں مالاکنڈ کے حراستی مرکز سے لاپتہ ہونے والے 35افراد سے متعلق کیس کی سماعت۔ جسٹس جواد ایس خواجہ سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے 35 لاپتا افراد سے متعلق خفیہ دستاویزات عدالت میں جمع کرائیں۔ اگر کل عدالت کو خالی بھی کرانا پڑا […]
برطانوی تحقیقاتی ادارے اسکاٹ لینڈ یارڈ نے عمران فاروق قتل میں ملوث دو مبینہ ملزمان کی تصاویر جاری کر دیں۔اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق مشتبہ افراد عمران فاروق قتل میں ملوث ہوسکتے ہیں۔محسن علی سید اور محمد کاشف خان کامران اسٹوڈنٹ ویزے پر برطانیہ گئے تھے۔ دونوں افراد جس دن عمران فاروق کا قتل ہوا، […]