نیب کئی ماہ سے پنجاب میں تحقیقات کر رہی ہے، نیب کے بارے میں آج نہیں کسی اور دن حقائق بتاؤں گا، نیب یہ بھی بتائے اس خادم نے تحقیقات میں کس کس طرح تعاون کیا، شہباز شریف۔
جیل حکام کی جانب سے عدالت میں ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹ پیش، ڈاکٹر عاصم علیل ہیں، پیش نہیں کیا جا سکتا، ڈاکٹر عاصم کا ذہنی توازن بھی ٹھیک نہیں، رپورٹ۔
کراچی : طیاروں کو لیزر لائٹ مارنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع، طیاروں پر لیزر لائٹ پڑنے سے کپتانوں کو لینڈنگ کے وقت پریشانی کا سامنا، لیزر لائٹ سپر ہائی وے سے لینڈنگ کے وقت ماری جاتی ہے، پائلٹ۔
کرکٹ ٹیم کی بھارت روانگی سے قبل حتمی رپورٹ پیش کی جائے، کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا جائے، کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں، وزیراعظم۔
وزیراعظم وزیر داخلہ کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو، قومی کرکٹ ٹیم بھارت جائے یا نہیں فیصلہ متوقع، ملاقات میں قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی صورتحال پر تبادلہ خیال، چوہدری نثار نے ایکشن پلان سے متعلق بریفنگ بھی دی۔
ایشیا کپ میں ٹیم کی خراب کارکردگی، پی سی بی کی 5 رکنی کمیٹی قائم، انکوائری کمیٹی ٹیم کی شکست کی وجوہات کا جائزہ لے گی، کمیٹی ورلڈ ٹی 20 کیلئے سلیکشن پروسس کا بھی جائزہ لے گی۔
اگر انہیں حالات خراب کرنے ہیں تو اللہ ہدایت دے، ہزاروں کی تعداد میں لوگ رابطہ کر رہے ہیں، ہماری وجہ سے شہر کے حالات خراب نہیں ہونگے، لوگ پوچھ رہے ہیں ہم آپ کے ساتھ کس طرح چل سکتے ہیں، مصطفی کمال۔
لیاری سے تعلق رکھنے والی ایم پی اے ثانیہ ناز رینجرز ہیڈ کوارٹر پہنچ گئیں، زرائع، کراچی: ثانیہ ناز سے عزیز بلوچ کے انکشافات کی روشنی میں تحقیقات ہوں گی، زرائع، کراچی: اس سے قبل ذولفقار مرزا بھی بیان ریکارڈ کراچکے ہیں، زرائع۔
جن کے پاس مینڈیٹ نہیں وہ الزام لگا رہے ہیں، ندیم نصرت، ماضی میں بھی ایم کیو ایم کے خلاف غباروں میں ہوا بھر گئی، نئی ایم کیو ایم بنانے کی کوشش کوئی نئی بات نہیں، جو لوگ ہٹ جاتے ہیں وہ زیرو ہو جاتے ہیں، ندیم نصرت۔
ایم کیو ایم چھوڑنے سے پہلے کسی نے کوئی ذمہ داری نہیں چھینی تھی، ہم سے کسی نے شوگر مل، شادی ہال چھینا نہ پیٹرول پمپ چھینا، سینیٹر بننے کے لئے لوگ کروڑوں روپے دیتے ہیں، ہم نے پوزشین قربانی کی رابطہ کمیٹی کی رکنیت چھوڑی، مصطفی کمال۔
لاہور: ایشیاکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکرگی، بورڈ حکام کی نیندیں اڑگئیں، چیرمیں پی سی بی نے ٹیم انتظامیہ سے ایشیاکپ کی رپورٹ طلب کرلی زرائع، لاہور: ٹور سلیکشن کمیٹی سے وضاحت طلب کرلی گئی، ذرائع۔
کراچی: نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، سندھ کے کیسز پر غور، ایل این جی کیس میں ڈاکٹر عاصم کیخلاف ریفرنس بنانے کی منظوری، ایف بی آر کیس، سابق چیئرمین عبداللہ یوسف کیخلاف تحقیقات کی منظوری۔
اسلام آباد : فنڈز میں خوردبرد کا الزام، واجد شمس الحسن کو نیب نے طلب کر لیا، نیب نے سابق پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کو 15 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔