لاہور: سمجھوتا ایکسپرس منسوخ ہونے سے کئی پاکستانی شہری بھارت میں پھنس گئے، مسافروں کے پاس ٹرین کے ذریعے پاکستان آنے کا ویزہ تھا، ٹرین آج بھی نہیں چلی، متاثرہ خاندان۔
تحریک انصاف نے میرے ساتھ بدتمیزی کی، ن لیگ کی ایم پی اے فرزانہ بٹ کا الزام، میرے ساتھ بد کلامی کی گئی، دو دن سے میسج پر دھمکیاں مل رہی ہیں، عظمی بخاری کا دعوی، ایس ایم ایس کے ذریعے ماتھے پر گولی مارنے کی دھمکی دی جا رہی ہے، دھمکیوں سے گھبرانے والی […]
لاہور: کریسنٹ اسکول شادمان کالونی کے پولنگ اسٹیشن پر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکن آمنے سامنے، این اے 122 ، دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے اپنے امیدواروں کی حمایت میں نعرے، بستی سیدن شاہ میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں کا جھگڑا، کرسیاں چل گئیں۔
کراچی میں پولیس اہلکاروں کی بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ، آئی جی سندھ نے اسپیشل کمیٹی بنا دی، سپیشل کمیٹی کے سربراہ ایس ایس پی رائو انوار ہوں گے، ایس ایس پی رائو انوار اپنی ٹیم تسکیل دے کر پولیس افسران کے قتل کی تحقیقات کریں گے، آئی جی سندھ۔
ترقی کے دارلحکومت انقرہ میں ٹرین اسٹیشن کے قریب 2 بم دھماکے، 20 افراد ہلاک، 100 زخمی ہوگئے،دھماکے جس مقام پر ہوئے وہاں لوگ امن واک کیلئے جمع ہو رہے تھے۔
بھارت نے کلیئرنس نہیں دی سمجھوتا ایکسپریس واپس آ رہی ہے، ٹرین بھارت کیلئے روانہ ہو گئی تھی، بھارت نے گیٹ نہیں کھولے ، ٹرین کو واپس لاہور ریلوے اسٹیشن پر موڑنا پڑا، سینئر جنرل مینجر ریلویز۔
گائے ذبح کرنے پر پابندی کے معاملے پر مقبوضہ جموں کشمیر اسمبلی میں پھر ہنگامہ، گائے کے گوشت پر پابندی کے خلاف بولنے والوں پر تشدد، حکمران بی جے پی اراکین کی غنڈہ گردی۔
پالپا کا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں مشروط طور پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان، قائمہ کمیٹی کے چیئرمین اور ممبران کی گارنٹی پر ہڑتال ختم کر رہے ہیں، صدر پالپا۔
سپریم کورٹ کا ممتاز قادری کی سزائے موت برقرار رکھنے کا حکم، سلمان تاثیرقتل کیس میں ممتاز قادری کو موت کی سزا سنائی تھی، ٹرائل کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممتاز قادریکو موت کی سزا سنائی تھی۔
سینیٹ نے انسداد بدعنوانی کی سفارشات منظور کر لیں، انسداد بدعنوانی کا آزاد اور خود مختار ادارہ بنانے کی سفارش، کوئی مقدس گائے نہیں ہونی چاہیے، فرحت اللہ بابر، کای کبھی کسی جج کا مواخذہ ہوا، فرحت اللہ بابر۔
حکومت کا ملک بھر میں کوریئر کمپنیوں میں بایومیٹرک نظام نصب کرنے کا فیصلہ، اے این ایف اور نادرا مشترکہ طور پر بایومیٹرک نظام کی تنصیب کریں گی، کوریئر کمپنیوں میں بایومیٹرک نظام یومیٹرک نظام 31 دسمبر سے فعال ہو جائے گا۔
پاکستانی اسپنر بلال آصف کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار، بلال آصف نے زمبابوے کے خلاف کل 5 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔ تیسرے ون ڈے کے میچ آفیشلز نے ویڈیو کا جائزہ لینے کے بعد بلال آصف کا ایکشن رپورٹ کیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو زائد فیس وصول کرنے والے نجی اسکولوں کیخلاف کارروائی سے روک دیا، لاہور ہائی کورٹ کا پنجاب حکومت کو 5 نومبر کیلیے نوٹس۔