وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر عاصم کی خیریت دریافت کرنے قومی ادارہ برائے امراض قلب پہنچ گئے، ڈاکٹر عاصم حسین قومی ادارہ امراض قلب میں گزشتہ رات سے داخل ہیں، اسپتال ذرائع۔
وزیراعظم نواز شریف کو صدر اشرف غنی کا ٹیلی فون، افغان صدر کی بڈھ بیر کیمپ پر حملے کی مزمت ، جانی نقصان پر اظہار افسوس، اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف کبھی استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
زرداری دور میں ایوان صدر میں کروڑوں کی بے ضابطگیاں، پرویز اشرف دور میں وزیراعظم ہائوس میں کروڑوں کی بے ضابطگیاں، بے ضابطگیوں کی نشاندہی آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کی، ایوان صدر نے ایک سال کے دوران 20 کروڑ 70 لاکھ کی بے ضابطگیاں کیں۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 9 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی، دہشت گردوں نے خیبر پختونخوا میں شہریوں، سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا، دہشت گرد مستونگ میں فرقہ وارانہ قتل کے واقعات میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر۔
کراچی کے علاقے ناظم آباد سے را کا مبینہ ایجنٹ گرفتار کر لیا، را کا مبینہ ایجنٹ ندیم عرف نکل بھارت میں فرید پور سے ٹریننگ لے کر آیا تھا، گرفتار دہشتگرد کا تعلق جاوید لنگڑا گروپ سے ہے، گرفتار دہشتگرد واٹر بورڈ کا ملازم ہے، ایس ایس پی نوید چیمہ۔
سندھ، پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے شیڈول کااعلان، تیسرے مرحلے کی پولنگ 3 دسمبر کو ہو گی، پبلک نوٹس کا اجراء 28 ستمبر کو ہو گا، کاغزات نامزدگی 3 سے 7 اکتوبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، الیکشن کمیشن۔
لاہور: بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کیلئے اجلاس، سیاسی جماعتوں پر ہر قسم کے جلسے جلوسوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی، اجلاس میں فیصلہ، امیدوار صرف کارنر میٹنگ کر سکتے ہیں، وہ بھی صرف پیشگی اجازت کے ساتھ ، الیکشن کمیشن کی تمام ڈی سی اوز کو بلدیاتی امیدواران کے […]
وزیراعظم سے آرمی چیف کی ون آن ون ملاقات، ملکی سلامتی کی صورتحال، آپریشن ضرب عضب سمیت سرحدی امور پر تبادلہ خیال، بڈھ بیر دہشتگرد حملے اور معاملے کو افغانستان کے ساتھ اٹھانے پر بھی تبادلہ خیال، ذرائع۔
کراچی : 3 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر کے ایم سی کے اساتذہ کا سوک سینٹر کے سامنے احتجاج، عید سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ، مظاہرین نے حسن اسکوئر سے پرانی سبزی منڈی جانے والی سڑک بند کر دی۔
چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس، سندھ، اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات رولز کے نوٹیفکیشنز جاری نہ ہونے پر الیکشن کمیشن کا اظہار برہمی، سندھ اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے رولز کے نوٹیفکیشنز فوری جاری کیے جائیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی آر اوز کو چھٹیاں […]
سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی علی نواز شاہ کی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے نیب کورٹ کا فیصلہ بھی معطل کردیا، نیب کورٹ نے علی نواز شاہ کو 5 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
ملک کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس شروع، اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور دیگر عسکری حکام شریک ہیں۔
کراچی: سندھ پولیس کی جانب سے سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کر دی گئی، جرائم میں ملوث 1400 پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی گئی ہے، پولیس کی رپورٹ، عدالت کا پولیس رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار۔
میر مرتضی بھٹو کی برسی پر شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری کا بیان، میر مرتضی بھٹو کو 1996 میں پراسرار طور پر گولیوں کا نشانہ بنایا گیا، ملکی سرحدوں کے اندر اور باہر نسلی اور مذہبی امتیاز کے بغیر امن قائم کیا جائے، زرداری۔
پشاور: بڈھ بیڑ فضائیہ کمپ میں ہلاک 5 دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی، سی ٹی ڈی ذرائع، 3 دہشت گردوں کا تعلق خیبر ایجنسی اور 2 کا تعلق سوات سے ہے، ہلاک دہشت گرد عدنان، سراج اور ابراہیم کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے، ہلاک دہشت گرد رب نواز اور محمد اسحاق کا تعلق […]
کراچی دھماکے میں مرنے والا دہشت گرد القاعدہ سے تعلق رکھتا تھا، دہشتگرد فرحان پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والے گروہ کا سرغنہ تھا، فرحان عرف پہلوان کا گروہ ڈی ایس پی عبدالفتح سانگھڑی کے قتل میں ملوث ہے، ذرائع۔
دبئی میں اپنی کابینہ کے سنگ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا اجلاس، قاسم، عاصم اور علی نواز ، پیلز پارٹی اپنے رہنمائوں کی گرفتاری سے تنگ، مزید رہنمائوں کی گرفتاریوں کو کیسے روکا جائے، سندھ میں رینجرز کے اختیارات کو محدود کیسے کیا جائے۔
اسلام آباد کے علاقے چٹھہ بختاور میں جعلی کلینک پر چھاپا، میڑک پاس اتائی گرفتار، کلینک سیل، خود کو ڈاکٹر کہنے والے نے چھاپا مارنے والے ضلعی انتظامیہ کے اہلکار کو بھی ڈرپ لگا دی۔
عمران خان کا این اے 122 اور این اے 154 کے ضمنی انتخابات کیلئے بھرپور مہم چلانے کا اعلان، چار حلقوں میں دھاندلی نہیں ہوئی ہو تو الیکشن مان لیتے ہیں، اگر چار حلقوں میں دھاندلی ہوئی ہے تو پھر پورا الیکشن کھولیں، عمران خان۔
بڈھ بیر : ایف آئی اے کی 3 رکنی ٹیم کا پی اے ایف کیمپ کا دورہ، ٹیم نے جائے حملہ سے شواہد اکٹھے کئے اور بیانات قلمبند کئے، ایف آئی اے 2 پہلووں سے رپورٹ تیار کرے گی۔