پنجاب : مزید 33 افراد ڈینگی کا شکار،مجموعی تعداد 718 ہو گئی

پنجاب : مزید 33 افراد ڈینگی کا شکار،مجموعی تعداد 718 ہو گئی

لاہور (جیوڈیسک) ڈینگی کے حملوں میں تیزی آ گئی، پنجاب میں مزید تینتیس افراد موذی مچھر کا نشانہ بن گئے۔ معتدل موسم سے ڈینگی کے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ڈینگی سے مزید تینتیس افراد شکار ہونے سے پنجاب میں متاثرہ مریضوں کی تعداد سات سو اٹھارہ ہو گئی ہے۔ محکمہ […]

.....................................................

ٹیلنٹ گالا کا مقصد لاہور کے حقیقی ٹیلنٹ کو سامنے لا کر اس کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، اسامہ اسد

لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ترجمان اسامہ اسد نے کہا کہ لاہور جمعیت کے زیر اہتمام ٹیلنٹ گالا کا انعقاد ذہین طلبہ کو سامنے لا کر ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیر اہتمام میٹرک، انٹر A/O لیول کے طلبہ کے لئے ٹیلنٹ گالا منگل کو ایوان اقبال […]

.....................................................

لاہور: شادی کی تقریب پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

لاہور: شادی کی تقریب پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

لاہور (جیوڈیسک) لاہور بادامی باغ میں ایک شادی کی تقریب کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق بادامی باغ کے علاقے میں شہباز خان کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ نامعلوم افراد نے شامیانے کے باہر سے فائرنگ کر دی۔ […]

.....................................................

لاہور: پولیس کا سرچ آپریشن، 50 سے زائد افراد زیر حراست

لاہور: پولیس کا سرچ آپریشن، 50 سے زائد افراد زیر حراست

لاہور (جیوڈیسک) محرم الحرام سے پہلے لاہور میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ پولیس نے کربلا گامے شاہ اور اس کے ارد گرد کے ہوٹلوں کا سرچ آپریشن کر کے 50 سے زائد افراد کو حراست میں لیا۔ محرم الحرام سے پہلے ہی آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے لاہور کے […]

.....................................................

وفاقی حکومت : نوید اکرم چیمہ چیف سیکرٹری پنجاب تعینات

وفاقی حکومت : نوید اکرم چیمہ چیف سیکرٹری پنجاب تعینات

لاہور (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے نوید اکرم چیمہ کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی سیکرٹری ہاسنگ نوید اکرم چیمہ کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ معروف سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والے نوید اکرم چیمہ پاکستان کرکٹ […]

.....................................................

پنجاب: ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، مزید 13 افراد متاثر

پنجاب: ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، مزید 13 افراد متاثر

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھنے لگی، گذشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید تیرہ افراد متاثر ہو گئے۔ پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی کے تیرہ نئے مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے دس مریض لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ پنجاب میں اس وقت مجموعی […]

.....................................................

نصاب تعلیم کو نظریہ پاکستان کے مطابق جدید خطوط پر استوار کیا جائے : محمد زبیر صفدر

لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر صفدر نے کہا ہے کہ نصاب تعلیم کو نظریہ پاکستان کے مطابق جدید خطوط پر استوار کیا جائے۔ کئی دہائیاں گذرنے کے باوجود نصاب تعلیم کو جدید نہیں بنایا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں ذمہ داران جمعیت سے گفتگو کرتے […]

.....................................................

غربت سے تنگ آکر تین بچوں کے باپ نے بیوی قتل کرکے خودکشی کر لی

غربت سے تنگ آکر تین بچوں کے باپ نے بیوی قتل کرکے خودکشی کر لی

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں تین بچوں کے باپ نے بے روزگار ی غربت اور مہنگائی سے دلبرداشتہ ہوکر بیوی کو قتل کردیا اور بعد میں پھندے سے جھول کر خود بھی موت کی وادی میں اترگیا۔ بے روزگاری، غربت، اور مہنگائی نے کوٹ لکھپت کی عوامی کالونی کے اس گھر میں صف ماتم بچھادی ۔ […]

.....................................................

میڈیا قوم کی اصلاح و تعمیر میں بہترین کردار ادا کر سکتا ہے: ڈاکٹر رخسانہ جبیں

لاہور : جماعت اسلامی( حلقہ خواتین) پاکستان کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رخسانہ جبیں نے کہاہے کہ اسلام حیاء و پاکیزگی کا داعی ہے’اسلامی تعلیمات پر عمل میں ہی ہماری انفرادی ‘خاندانی اور اجتماعی فلاح و بقا ہے’ میڈیا قوم کی اصلاح و تعمیر میں بہترین کردار ادا کر سکتا ہے’بحیثیت مسلمان ہم سب کا یہ […]

.....................................................

امریکہ بھارت کو خطے کا تھانیدار بنانا چاہتا ہے۔ پروفیسر ساجد میر

لاہور : مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ امریکہ بھارت کو خطے کا تھانیدار بنانا چاہتا ہے، اس نے ہمیشہ پاکستان پر بھارت کے مفاد کو ترجیح دی۔ نواز شریف سے ملاقات میں اوبامہ نے بھارتی وکیل کا کردار داکیا۔ ڈرون حملوں، ڈاکٹر عافیہ اور مسئلہ کشمیر […]

.....................................................

شہباز شریف سے پاکستان میں جاپان کے سفیر ہروشی سے ملاقات

لاہور : وزیراعلی محمد شہباز شریف سے پاکستان میں جاپان کے سفیر ہروشی انوماٹا(Mr. Hiroshi Inomata) نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا وزیر اعلی نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے مابین خوشگوار دوستانہ تعلقات ہیںـ ترقی پذیر ممالک کیلئے جاپان […]

.....................................................

حکمرانوں نے اگر انتخابی وعدے پورے نہ کیے توعوام کا جمہوریت سے اعتبار اُٹھ جائے گا : افتخار نتھی

لاہور : یوسی 146 کاہنہ لاہور میں چاروں طرف گندگی کے ڈھیر ،ٹوٹی سڑکیں ،سیوریج کا نظام پرانا ،ناقص اورانتظامیہ کا سوتیلا ہونے کی وجہ سے بند۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخابی حلقے کے انتہائی گنجان آباد علاقہ یوسی 146 کے رہائشی مختلف بیماریوں کے نرخے۔ یوسی 146میں کوئی ایک سڑک، گلی، راستہ یامحلہ ایسا […]

.....................................................

شہباز شریف 4 روزہ غیرملکی دورے پر روانہ

شہباز شریف 4 روزہ غیرملکی دورے پر روانہ

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیراعلی محمد شہباز شریف 4 روزہ غیرملکی دورے پر روانہ ہو گئے۔ وزیراعلی پنجاب دورہ ترکی کے دوران تعلیم، توانائی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون پر مذاکرات کریں گے، شہباز شریف کاکہنا ہیکہ ان کے دورہ ترکی سیدونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔ تعلیم، توانائی اور […]

.....................................................

بھارتی فوج کی واہگہ بارڈر پر پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ، رینجرز کا بھرپور جواب

بھارتی فوج کی واہگہ بارڈر پر پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ، رینجرز کا بھرپور جواب

لاہور (جیوڈیسک) بھارت کی بارڈر سیکورٹی فورس نے سیز فائر کی خلاف ورزری کرتے ہوئے واہگہ کے سرحدی دیہات میں پنجاب رینجرز کی چیک پوسٹ پر بلا اشتعال فائرنگ کر دی۔ ذرائع کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے واہگہ کے نواحی گائوں میں سرحد پر قائم رینجرز […]

.....................................................

لاہور : 20 کلو آٹے کا تھیلا 25 روپے مہنگا ہوگیا

لاہور : 20 کلو آٹے کا تھیلا 25 روپے مہنگا ہوگیا

لاہور (جیوڈیسک) لاہور فلورملز ایسوسی ایشن نے 20 کلوآٹے کا تھیلا 25 روپے مہنگا کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد صارفین کو یہ تھیلا 810 روپے میں ملے گا۔ عوام کا کہنا ہے کہ جنہیں ووٹ دیا ہے وہی نوالہ چھین رہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران فلور ملز مالکان نے […]

.....................................................

یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں اضافہ

یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں اضافہ

لاہور (جیوڈیسک) یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں تین روپے فی کلو گرام اضافہ کر دیا گیا یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت تین روپے فی کلو گرام اضافے سے پچاس روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق قیمت میں اضافہ کھلی مارکیٹ میں نرخ بڑھنے کی وجہ سے کیا گیا۔ کھلی […]

.....................................................

وزیراعلیٰ پنجاب نے گارمنٹس سٹی کے قیام کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب نے گارمنٹس سٹی کے قیام کی منظوری دیدی

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کالا شاہ کاکو کے قریب گارمنٹس سٹی منصوبے کی منظوری دے دی جو ایک ہزار ایکڑ پر قائم کی جائے گی۔ منصوبے کی منظوری وزیر اعلی کے زیر صدارت اعلی سطح اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ ٹیکسٹائل، […]

.....................................................

مردوں اور خواتین میں تفریق، پاکستان 135 نمبر پر

مردوں اور خواتین میں تفریق، پاکستان 135 نمبر پر

لاہور (جیوڈیسک) عالمی اقتصادی فورم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں گزشتہ برس کے دوران صنفی تفریق میں معمولی کمی آئی جبکہ پاکستان میں ایک سال کے دوران صورتحال مزید خراب ہوئی۔136 ممالک میں سے پاکستان کا نمبر 135 واں رہا۔ عالمی اقتصادی فورم کی رپورٹ کے مطابق دنیا […]

.....................................................

اداکارہ صوفیہ مرزا کے بچوں کی بازیابی کیس کی سماعت ملتوی

اداکارہ صوفیہ مرزا کے بچوں کی بازیابی کیس کی سماعت ملتوی

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے اداکار ہ اور ماڈل صوفیہ مرزا کے بچوں کی بازیابی کیس کی سماعت یکم نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو حتمی دلائل دینے کی ہدایت کر دی، اداکارہ صوفیہ مرزا نے اپنے بچوں کی بازیا بی کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ صوفیہ مرزا […]

.....................................................

پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک ہے، گورنر پنجاب

پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک ہے، گورنر پنجاب

لاہور (جیوڈیسک) لاہور گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک ہے، پاکستانی عوام اور مسلح افواج، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی ہیں ،گورنر ہاوس لاہور میں جاپانی سفیر ہروشی انوماتا سے ملاقات کے دوران گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے مزید کہا کہ پاکستان […]

.....................................................

رشوت نہ دینے پرپنجاب پولیس کے اہلکار نے ڈرائیور کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی

رشوت نہ دینے پرپنجاب پولیس کے اہلکار نے ڈرائیور کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی

لاہور (جیوڈیسک) رشوت نہ دینے پر پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر نے پشاور کے غریب ٹرک ڈرائیور کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی تھی۔ جواں سال ڈرائیور عمربھر کے لئے بستر سے جالگا۔ اور اس کی بیوی اور پانچ بچے زمانے کی ٹھوکروں کی زد میں آگئے۔ پشاور کے علاقے متنی سے تعلق رکھنے والے […]

.....................................................

لاہور:بے روزگار شخص نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

لاہور:بے روزگار شخص نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں 3 بچوں کے باپ نے بے روزگاری، غربت اور مہنگائی سے دلبرداشتہ ہو کر بیوی کو قتل کر دیا اور بعد میں پھندے سے جھول کر خود بھی موت کو گلے لگا لیا۔ بے روزگار ی، غربت اور مہنگائی نے کوٹ لکھپت کی عوامی کالونی کے اس گھر میں صف ماتم […]

.....................................................

ڈرون گرانے کی ٹیکنالوجی اور جرات موجود ہے: رانا تنویز

ڈرون گرانے کی ٹیکنالوجی اور جرات موجود ہے: رانا تنویز

لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس ڈرون گرانے کی ٹیکنالوجی اور جرات موجود ہے لیکن کچھ فیصلے سوچ سمجھ کر کرنا پڑتے ہیں۔ لاہور میں دفاعی آلات بنانے والی ایک فیکٹری کے دورے کے موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر کا کہنا تھا کہ اسلحہ سازی میں خود […]

.....................................................

پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔ متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 678 ہو گئی۔ جمعرات کے روز پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ 19 مریض سامنے آئے جن میں سے 14 کا تعلق لاہور سے ہے۔ پنجاب میں مجموعی طور پر 678 مریضوں میں سے 396 کا تعلق لاہور […]

.....................................................