سعودی عرب اور یو اے ای کی امداد پر کوئی شرائط نہیں: وزیراعظم عمران خان

سعودی عرب اور یو اے ای کی امداد پر کوئی شرائط نہیں: وزیراعظم عمران خان

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے جو امداد دی ہے اس پر کوئی شرط عائد نہیں اور امداد کے بدلے ہم اب کوئی جنگ نہیں لڑیں گے۔ لاہور میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کو اپنے پاؤں پر […]

.....................................................

پیراگون اسکینڈل: خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 15 روز کی توسیع

پیراگون اسکینڈل: خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 15 روز کی توسیع

لاہور (جیوڈیسک) احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 15 روز کی توسیع کردی۔ واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے 11 دسمبر کو لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست […]

.....................................................

لاہور کیمپ جیل میں انتقال کر جانیوالے سی ای او سرگودھا یونیورسٹی کا پوسٹ مارٹم آج ہو گا

لاہور کیمپ جیل میں انتقال کر جانیوالے سی ای او سرگودھا یونیورسٹی کا پوسٹ مارٹم آج ہو گا

لاہور (جیوڈیسک) کیمپ جیل لاہور میں گذشتہ روز انتقال کر جانے والے سرگودھا یونیورسٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) میاں جاوید کا پوسٹ مارٹم آج کیا جائے گا۔ میاں جاوید کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے سرگودھا یونیورسٹی کے غیر قانونی کیمپسز کھولنے کے الزام میں رواں برس اکتوبر میں گرفتار کیا گیا […]

.....................................................

لاہور ہائیکورٹ میں بسنت کی اجازت دینے کیخلاف درخواست کی سماعت آج ہو گی

لاہور ہائیکورٹ میں بسنت کی اجازت دینے کیخلاف درخواست کی سماعت آج ہو گی

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت کی اجازت دینے کے خلاف درخواست کی سماعت آج لاہور ہائیکورٹ میں ہوگی۔ لاہور ہائیکورٹ میں بسنت کی اجازت دینے کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس عاطر محمود کریں گے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض چوہان نے پریس کانفرنس کے دوران […]

.....................................................

پاکستان میں سزا کاٹنے والا بھارتی جاسوس حامد انصاری بھارتی حکام کے حوالے

پاکستان میں سزا کاٹنے والا بھارتی جاسوس حامد انصاری بھارتی حکام کے حوالے

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان نے سزا پوری کرنے والے بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی جاسوس نہال انصاری کو مردان جیل سے رہائی کے بعد واہگہ بارڈر پہنچایا گیا جہاں اسے بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ […]

.....................................................

پنجاب میں سرکاری افسران اور ملازمین کے احتساب کیلئے خودمختار کمیشن بنانے کا فیصلہ

پنجاب میں سرکاری افسران اور ملازمین کے احتساب کیلئے خودمختار کمیشن بنانے کا فیصلہ

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت نے سرکاری افسران اور ملازمین کے احتساب کے لیے ایک آزاد اور خودمختار کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جو نہ صرف تحقیقات کرے گا بلکہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے افسران کو سزائیں بھی دے سکے گا۔ کونفلیکٹ آف انٹرسٹ ایکٹ 2018 کے تحت بننے والا یہ کمیشن سرکاری […]

.....................................................

ڈالر مہنگا ہونے کا معاملہ وزیر خزانہ کے علم میں تھا: گورنر اسٹیٹ بینک

ڈالر مہنگا ہونے کا معاملہ وزیر خزانہ کے علم میں تھا: گورنر اسٹیٹ بینک

لاہور (جیوڈیسک) گورنر اسٹیٹ بنک طارق باجوہ نے کہا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے کا معاملہ وزیر خزانہ اسد عمر کے علم میں تھا اور وہ پہلے ہی اس معاملے پر وضاحت دے چکے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روپے کو مستحکم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، ڈالر […]

.....................................................

پی پی 168 ضمنی انتخاب: سعد رفیق کی چھوڑی ہوئی نشست تحریک انصاف نے جیت لی

پی پی 168 ضمنی انتخاب: سعد رفیق کی چھوڑی ہوئی نشست تحریک انصاف نے جیت لی

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 پر ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے کامیابی حاصل کر لی۔ پی پی 168 لاہور کی یہ نشست خواجہ سعد رفیق نے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد خالی کی تھی،آرٹی ایس سسٹم کے تحت تمام 83 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ […]

.....................................................

لاہور میں پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 پر ضمنی انتخاب

لاہور میں پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 پر ضمنی انتخاب

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا، جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہونے پر خالی کی تھی۔ پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی […]

.....................................................

پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل: خواجہ برادران 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل: خواجہ برادران 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور (جیوڈیسک) احتساب عدالت نے پیراگون ہاوسنگ اسکینڈل میں گرفتار سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ نیب ٹیم کی جانب سے خواجہ برادران کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں نیب نے ان کے 15 […]

.....................................................

سعد رفیق اور سلمان رفیق کی درخواست ضمانت مسترد، نیب نے گرفتار کر لیا

سعد رفیق اور سلمان رفیق کی درخواست ضمانت مسترد، نیب نے گرفتار کر لیا

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی درخواست ضمانت مسترد کر دی، جس کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے دونوں بھائیوں کو گرفتار کرلیا۔ واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق […]

.....................................................

نیب عدالت نے شہباز شریف کا ایک دن کا راہداری ریمانڈ دے دیا

نیب عدالت نے شہباز شریف کا ایک دن کا راہداری ریمانڈ دے دیا

لاہور (جیوڈیسک) نیب عدالت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا ایک روزہ راہداری ریمانڈر منظور کر لیا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل کی جانب سے پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ کے توسط سے نیب عدالت میں شہباز شریف کو اسلام آباد لے جانے سے متعلق تحریری درخواست جمع کرادی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ قومی […]

.....................................................

وزیراعظم نے وزارت اطلاعات میں آنے کی پیشکش کی ہے: شیخ رشید کا دعویٰ

وزیراعظم نے وزارت اطلاعات میں آنے کی پیشکش کی ہے: شیخ رشید کا دعویٰ

لاہور (جیوڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے انہیں وزارت اطلاعات میں آنے کی پیشکش کی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کل وزیراعظم عمران خان کے ساتھ 4 میٹنگز ہوئیں، وزیراعظم نے کہا کہ وزارت […]

.....................................................

پنجاب میں شدید دھند: کالا شاہ کا کوانٹر چینج پر متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

پنجاب میں شدید دھند: کالا شاہ کا کوانٹر چینج پر متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں مختلف قومی شاہراہوں پر دھند کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے اور کالا شاہ کاکو انٹر چینج کے قریب دھند کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ شدید دھند کے باعث موٹروے پر حد نگاہ کم ہوگئی جب کہ موٹروے پولیس نے شہریوں کو فوگ لائٹس کے استعمال […]

.....................................................

گورنر ہاؤس لاہور کی دیواریں گرانے کا کام شروع

گورنر ہاؤس لاہور کی دیواریں گرانے کا کام شروع

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر ہاؤس پنجاب کی دیواریں گرانے کا کام شروع کر دیا گیا۔ گزشتہ روز صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ گورنر ہاؤس کوئی تاریخی جگہ نہیں، ایک آفس ہے اور وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا حکم دیا ہے۔ […]

.....................................................

حکومت منی لانڈرنگ کیخلاف زبردست کارروائی کرنے والی ہے، وزیراعظم عمران خان

حکومت منی لانڈرنگ کیخلاف زبردست کارروائی کرنے والی ہے، وزیراعظم عمران خان

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت منی لانڈرنگ کیخلاف زبردست کارروائی کا آغاز کرنے والی ہے۔ لاہور میں تاجروں کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، وفد میں لاہور چیمبر آف کامرس کے عہدیدار اور صنعتکار شریک تھے جنہوں نے درپیش مسائل سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے […]

.....................................................

وزیر ریلوے کا سیاحت کیلئے تین ٹورسٹ ٹرینیں چلانے کا اعلان

وزیر ریلوے کا سیاحت کیلئے تین ٹورسٹ ٹرینیں چلانے کا اعلان

لاہور (جیوڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید نے سیاحت کے لیے تین ٹورسٹ ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے بتایا کہ ٹرین کے ذریعے سیاحت کو فروغ دینے پر توجہ دی ہے، سیاحت کے لیے 3 ٹورسٹ ٹرینیں چلارہے ہیں، سیاحت کے لیے راولپنڈی سے […]

.....................................................

خادم رضوی کو تین ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

خادم رضوی کو تین ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

لاہور (جیوڈیسک) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔ خادم حسین رضوی کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق خادم رضوی سمیت 95 افراد کو 3 ایم پی او کے تحت […]

.....................................................

اداکارہ میرا سیٹھی نے منگنی کرلی

اداکارہ میرا سیٹھی نے منگنی کرلی

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ میرا سیٹھی نے اپنے قریبی دوست بلال سے منگنی کر لی۔ میرا سیٹھی نے انسٹاگرام پر بلال کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے تمام مداحوں کو منگنی کی خوشخبری سنائی۔ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے جہاں اداکارہ نے خوشی کا اظہار کیا وہیں انہوں نے اپنے منگیتر کیساتھ زندگی کے سفر کے آغاز کی […]

.....................................................

تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب انتقال کر گئے

تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب انتقال کر گئے

لاہور (جیوڈیسک) تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب انتقال کر گئے۔ حاجی عبدالوہاب گزشتہ ہفتے ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے اور لاہور کے نجی اسپتال میں دوران علاج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ زندگی بھر اسلام کی دعوت دینے والے حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب پنڈال اجتماع گاہ سندر روڈ رائیونڈ […]

.....................................................

مولانا سمیع الحق کے خاندان نے پولیس کی ’قبر کشائی‘ کی درخواست مسترد کر دی

مولانا سمیع الحق کے خاندان نے پولیس کی ’قبر کشائی‘ کی درخواست مسترد کر دی

نوشہرہ (جیوڈیسک) مولانا سمیع الحق کے خاندان نے پوسٹ مارٹم کے لیے پولیس کی جانب سے قبر کشائی کی درخواست مسترد کر دی۔ راولپنڈی پولیس نے مولانا سمیع الحق کی قبرکشائی کے لیے باضابطہ درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی ضروری ہے۔ ڈسٹرکٹ […]

.....................................................

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس: انور، اے جی مجید اور حسین لوائی کی اسلام آباد منتقلی کا حکم

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس: انور، اے جی مجید اور حسین لوائی کی اسلام آباد منتقلی کا حکم

لاہور (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار انور مجید اور اے جی مجید سمیت حسین لوائی کو بھی اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران اومنی گروپ کے سربراہ […]

.....................................................

زلفی بخاری کیس: دوستی پر معاملات نہیں چلیں گے، وزیراعظم کو بے لگام اختیار نہیں، چیف جسٹس

زلفی بخاری کیس: دوستی پر معاملات نہیں چلیں گے، وزیراعظم کو بے لگام اختیار نہیں، چیف جسٹس

لاہور (جیوڈیسک) چیف جسٹس پاکستان نے زلفی بخاری تقرری کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ دوستی پر معاملات نہیں چلیں گے اور وزیراعظم عوام کا ٹرسٹی ہے انہیں بے لگام اختیار نہیں۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں زلفی بخاری کی وزیراعظم کے معاون خصوصی تقرری کیس کی سماعت ہوئی۔ […]

.....................................................

حکومت کے پاس کردار کشی کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں: چیئرمین پیپلز پارٹی

حکومت کے پاس کردار کشی کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں: چیئرمین پیپلز پارٹی

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کردار کشی کے سوا حکومت کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے ملاقات کی جس میں صوبے کے سیاسی، تنظیمی اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا […]

.....................................................