کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں موٹرسائیکل پر نصب بم دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 11 افراد زخمی ہو گئے۔ کوئٹہ کے علاقے منی مارکیٹ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوئے […]
نارووال (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان ہی بتائیں گے کہ کون این آر او مانگ رہا ہے اور این آر او مانگے اور دینے والے دونوں پر لعنت ہے۔ نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے […]
خیبر (جیوڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے 800 میگاواٹ کے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ دریائے سوات پر منڈا ہیڈ ورکس کے مقام پر واقع مہمند ڈیم کے سنگ بنیاد کی تقریب میں سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین […]
کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کی خرید و فروخت پر آج سے مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن میر فاروق لانگو کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں پلاسٹک کے 12 گودام سیل کر دیے گئے ہیں، پلاسٹک بیگ کی خرید و فروخت کرنے والوں کو دو […]
جنوبی وزیرستان/وانا (جیوڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے اقتدار میں آنے کا مقصد کرپٹ لوگوں کو شکست اور ملک کو ترقی دینا ہے لہٰذا ملک لوٹنے والوں کو کوئی معافی اور این آر او نہیں ملے گا۔ وانا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وانامیں […]
اورکزئی (جیوڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومتی ٹیم میں مزید تبدیلیوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کپتان کا مقصد ٹیم کو جتانا ہوتا ہے اور بطور وزیراعظم ان کا مقصد اپنی قوم کو جتانا ہے اس لیے جو وزیر ملک کے لیے فائدہ مند نہیں ہوگا اسے تبدیل کردیا جائے گا۔ اورکزئی […]
بلوچستان (جیوڈیسک) پاکستانی صوبہ بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک بس میں سوار کم از کم چودہ افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ یہ خونریز واقعہ اور ماڑہ کے ساحلی قصبے کے قریب مکران نیشنل ہائی وے پر جمعرات اٹھارہ اپریل کی صبح پیش آیا۔ ملک کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے […]
حیات آباد (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 7 میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تقریباً 17 گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید اور 5 دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس نے حیات آباد کے ایک مکان میں دہشت گردوں کی موجودگی پر گزشتہ رات […]
کوئٹہ (جیوڈیسک) پاکستانی صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کا احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔ کوئٹہ کے ہزارہ اکثریتی علاقے میں ایک سبزی منڈی میں کیے گئے خود کش حملے میں انیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ جمعہ 12 اپریل کو کیے گئے اس خود کش دہشت گردانہ حملے کی ذمہ […]
ٹھٹھہ (جیوڈیسک) پولیس نے جنگ شاہی کے قریب ریلوے ٹریک پر نصب بم برآمد کرلیا جسے بعدازاں ناکارہ بناتے ہوئے ٹرین آپریشن بحال کر دیا گیا۔ جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن سے تین کلو میٹر دور ٹریک پر نصب بم برآمد ہونے کے بعد کراچی سے اندورن ملک جانے والی اور لاہور اور راولپنڈی سے کراچی […]
کوئٹہ (جیوڈیسک) پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جمعہ 12 اپریل کو ہونے والے خودکش بم حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروپ داعش نے قبول کر لی ہے۔ اس حملے میں 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ دہشت گرد تنظیم داعش نے پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ […]
جنوبی وزیرستان (جیوڈیسک) تحصیل توئے خلہ میں باراتیوں کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں 6 خواتین ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔ ڈی سی وانا امیر نواز نے بتایا کہ باراتیوں کی گاڑی گزشتہ شام کو سیلابی ریلے میں بہہ گئی تھی، گاڑی میں 7 خواتین، 3 بچے اور ڈرائیور […]
کوئٹہ (جیوڈیسک) ہزار گنجی خودکش حملے کے بعد کوئٹہ کی فضا سوگوار ہے جب کہ واقعے کے خلاف ہزاری برادری کا دھرنا گزشتہ روز سے جاری ہے۔ گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں ایف سی اہلکار سمیت 20 افراد شہید اور 48 زخمی ہوئے جن […]
جھنگ (جیوڈیسک) پاکستان میں 20 ہزار افراد نے انسانی مسجد بنا کر سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یاد رہے کہ 15 مارچ کو کرائسٹ چرچ کی مسجد النور سمیت 2 مساجد پر آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ نے فائرنگ کر کے 50 نمازیوں کو […]
کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔ سبزی منڈی میں دھماکا اس وقت ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد خرید و فروخت میں مصروف تھی جب کہ دھماکا آلو کی بوری میں نصب دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے […]
تھرپارکر (جیوڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تھرکول منصوبے کو گڈگورننس کی بہترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ باقی سب باتیں کرتے ہیں لیکن ہم نے کر کے دکھایا، یہ ہوتا ہے نیا پاکستان اور یہ ہوتے ہیں میگا پراجیکٹ۔ تھرپارکر میں تھرکول پاور پلانٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب […]
خیبر (جیوڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کو اسلام آباد آ کر دھرنا دینے کی پیشکش کرتے ہوئےکہا کہ حکومت کہیں نہیں جارہی لیکن آصف زرداری جیل جانے والے ہیں۔ جمرود اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس میں آصف […]
گڑھی خدا بخش (جیوڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عوام تیار ہو جائیں، حکمرانوں کو گھر بھیجنے کا وقت آ گیا ہے۔ گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی 40 ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ میں نے کہا تھا ہمیں ان کی […]
لاڑکانہ (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی آج 40ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکال کر سڑکوں پر لانے والے ذوالفقار علی بھٹو 5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ ميں پيدا ہوئے اور انہیں قتل کے ایک مبینہ مقدمے میں 40 سال قبل آج […]
مظفرآباد (جیوڈیسک) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے راولا کوٹ سیکٹر رکشکری پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس میں صوبیدار محمد ریاض، لانس […]
گھوٹکی (جیوڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور شریف برادران کے پاس صرف ایک راستہ ہے یہ قوم کا پیسہ واپس کریں ہم انہیں چھوڑ دیں گے ورنہ ان کو چیلنج کرتا ہوں جو چاہیں کر لیں ہم ان کو نہیں چھوڑیں گے۔ گھوٹکی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم […]
گھوٹکی (جیوڈیسک) وزیراعظم عمران خان آج گھوٹکی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر آج دوپہر گھوٹکی پہنچیں گے جہاں وہ خان گڑھ میں جی ڈی اے کے رہنما سردار علی گوہر مہر کے گوہر پیلس میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی […]
کوئٹہ (جیوڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے دورے میں گوادر میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور کوئٹہ میں بلوچستان ہیلتھ کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا۔ گوادر میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان کے علاوہ وزیراعلیٰ بلوچستان، چینی سفیر اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر حکام موجود […]
نواب شاہ (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ دھاندلی سے بننے والی حکومت کا احتساب ہوگا جب کہ وزیراعظم ہاؤس سے ابھی سے چیخیں آنا شروع ہو گئی ہیں۔ نواب شاہ میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ یہ کیا سمجھتے ہیں کہ نیب گردی […]