لورالائی: فورسز کے آپریشن میں دو خودکش حملہ آوروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

لورالائی: فورسز کے آپریشن میں دو خودکش حملہ آوروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (جیوڈیسک) لورالائی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں 2 خودکش حملہ آوروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت لورالائی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر کامیاب آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 2 خودکش حملہ […]

.....................................................

فیصل آباد میں بچے کے ہاتھوں ماں کے مبینہ قتل کا معمہ حل، اصل قاتل شوہر نکلا

فیصل آباد میں بچے کے ہاتھوں ماں کے مبینہ قتل کا معمہ حل، اصل قاتل شوہر نکلا

فیصل آباد (جیوڈیسک) پولیس نے بچے کے ہاتھوں ماں کے مبینہ قتل کا معمہ چند گھنٹوں کی تفتیش میں ہی حل کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کر لیا۔ فیصل آباد کے تھانہ جھنگ بازار کی حدود کی رہائشی 26 سالہ حنا فاطمہ گھر میں ہی فائرنگ سے ہلاک ہو گئی تھی۔ مقتولہ کے […]

.....................................................

مبینہ طور پر لاپتہ 2 ہندو لڑکیوں کا معاملہ: نکاح خواہ سمیت اور شرکا گرفتار

مبینہ طور پر لاپتہ 2 ہندو لڑکیوں کا معاملہ: نکاح خواہ سمیت اور شرکا گرفتار

گھوٹکی (جیوڈیسک) پولیس نے مبینہ طور پر ہندو لڑکیوں کے جبری گمشدگی کے معاملے میں شامل نکاح خواہ سمیت دیگر شرکاء کو گرفتار کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر گھوٹکی اور ایس ایس پی گھوٹکی فرخ لنجھار لڑکیوں کے والدین سے ملاقات کی۔ ایس ایس پی کے مطابق ابتدائی معلومات کی بنیاد پر کچھ گرفتاریاں ہوئی ہیں […]

.....................................................

بہاول پور کے گورنمنٹ کالج میں طالب علم کے ہاتھوں استاد کا لرزہ خیز قتل

بہاول پور کے گورنمنٹ کالج میں طالب علم کے ہاتھوں استاد کا لرزہ خیز قتل

بہاولپور (جیوڈیسک) 133 سالہ پرانے گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج میں شعبہ انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کو کالج کے اندر ایک طالب علم نے چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج میں شعبہ انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر خالد حمید کو قتل کرنے والے طالبعلم کو بھی حراست […]

.....................................................

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 5.0 شدت کا زلزلہ

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 5.0 شدت کا زلزلہ

بلوچستان (جیوڈیسک) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بولان، سبی اور مستونگ سمیت دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز سبی سے 43 کلو میٹر شمال مغرب […]

.....................................................

نوجوانوں کو بے راہروی سے روکنے کیلئے مشاعروں اور زیادہ سے زیادہ ادبی تقریبات کا نعقاد ضروری ہے، ڈاکٹر محمد یونس امین شیخ

نوجوانوں کو بے راہروی سے روکنے کیلئے مشاعروں اور زیادہ سے زیادہ ادبی تقریبات کا نعقاد ضروری ہے، ڈاکٹر محمد یونس امین شیخ

لیہ : معروف ادبی تنظیم ”پاک برٹش آرٹس ”کے زیر اہتمام گزشتہ شام ضلع جھنگ احمد پور سیال میں ایک مشاعرہ منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی چیئرمین پاک برٹش آرٹس ڈاکٹر یونس امین شیخ نے کی مشاعرے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تلاوت کلام پاک کی سعادت محمد عبدالقوی ملانہ نے حاصل […]

.....................................................

وطن پر جان نچھاور کرنے والے پاک فوج کے شہید سپاہی عبدالرب سپرد خاک

وطن پر جان نچھاور کرنے والے پاک فوج کے شہید سپاہی عبدالرب سپرد خاک

ڈیرہ غازی خان (جیوڈیسک) لائن آف کنٹرول پر وطن عزیز کے دفاع میں اپنی جان کی قربانی دینے والے پاک فوج کے سپاہی عبدالرب کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ روز بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر پر […]

.....................................................

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ: ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد ایوب زخمی

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ: ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد ایوب زخمی

حیات آباد (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے حیات آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پشاور ہائیکورٹ کے جج زخمی ہو گئے۔ ایس پی کینٹ وسیم ریاض کے مطابق حیات آباد فیز 5 میں نامعلوم افراد نے پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ایوب کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید […]

.....................................................

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش، بدھ تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش، بدھ تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں مذید اضافہ ہو گیا۔ وادی کوئٹہ میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پشین، مسلم باغ، مستونگ، قلات، قلعہ سیف اللہ اور دیگر اضلاع میں بھی […]

.....................................................

18 ویں ترمیم پر ڈاکہ پڑتا نظر آرہا ہے لیکن ہم اپنے حق کیلئے لڑیں گے، زرداری

18 ویں ترمیم پر ڈاکہ پڑتا نظر آرہا ہے لیکن ہم اپنے حق کیلئے لڑیں گے، زرداری

ٹنڈو آدم (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم پر ڈاکہ پڑتا نظر آرہا ہے مگر ہم اپنے حق کے لیے لڑیں گے، اب کوئی نیا بنگلا دیش بننے نہیں دیں گے، گھبرانے کی ضرورت نہیں، ان کی ٹانگیں ابھی سے ہی ڈگمگا رہی ہیں۔ سابق صدر […]

.....................................................

اٹھائیس لاپتہ افراد کی بازیابی، لیکن کیا یہ کافی ہے؟

اٹھائیس لاپتہ افراد کی بازیابی، لیکن کیا یہ کافی ہے؟

بلوچستان (جیوڈیسک) پاکستان کے صوبے بلوچستان کے کم ازکم اٹھائیس گمشدہ افراد اپنے گھروں کو واپس آگئے ہیں لیکن انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ یہ تعداد بہت تھوڑی ہے، حکومت کو سارے لاپتہ افراد کو بازیاب کرانا چاہیے۔ انسانی حقوق کی کچھ تنظیموں کا دعویٰ ہے کہ ملک کے طول و عرض […]

.....................................................

30 مارچ تک چور، لیٹرے اور ڈاکو ڈیل پیکج میں فارغ ہو جائیں گے، شیخ رشید

30 مارچ تک چور، لیٹرے اور ڈاکو ڈیل پیکج میں فارغ ہو جائیں گے، شیخ رشید

ٹوبہ ٹیک سنگھ (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 30 مارچ سے پہلے یا بعد میں چور، لیٹرے اور ڈاکو ڈیل پیکج میں فارغ ہو جائیں گے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پہلے ایک کی ڈیل ہو رہی تھی […]

.....................................................

چلاس اور دیامر میں زلزلے کے جھٹکے

چلاس اور دیامر میں زلزلے کے جھٹکے

گلگت (جیوڈیسک) چلاس اور دیامر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ چلاس اور دیامر اور گردونواح میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر3 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ اس کا مرکز مینگورہ سے 150 کلومیٹر شمال کی جانب کا علاقہ تھااور گہرائی 50 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے باعث شہری گھروں […]

.....................................................

ارمان لونی کا پوسٹ مارٹم مکمل، رپورٹ جاری کیوں نہیں کی گئی

ارمان لونی کا پوسٹ مارٹم مکمل، رپورٹ جاری کیوں نہیں کی گئی

لورالائی (جیوڈیسک) صوبہ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں پولیس کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والے پشتون تحفظ موومنٹ کے کارکن ارمان لونی کا پوسٹ مارٹم سول اسپتال کوئٹہ میں مکمل کر لیا گیا ہے۔ آخر پوسٹ مارٹم رپورٹ ابھی تک کیوں تیار نہیں ہو سکی۔ سول اسپتال کوئٹہ کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر زبیر […]

.....................................................

ہم حکومت گرانے کے موڈ میں نہیں: پی پی رہنما خورشید شاہ

ہم حکومت گرانے کے موڈ میں نہیں: پی پی رہنما خورشید شاہ

سکھر (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت حکومت گرانے کے موڈ میں نہیں ہے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ جس کیس میں کچھ ہوسکتا تھا اس میں نواز شریف کو چھوڑ دیا گیا اور جس کیس میں سزادی گئی وہ […]

.....................................................

سول اسپتال کوئٹہ کے مغوی نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل 48 روز بعد گھر پہنچ گئے

سول اسپتال کوئٹہ کے مغوی نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل 48 روز بعد گھر پہنچ گئے

کوئٹہ (جیوڈیسک) سول اسپتال کوئٹہ کے مغوی نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل 48 روز بعد اپنے گھر پہنچ گئے۔ چیئرمین ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی نے ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی بازیابی اور گھر پہنچنے کی تصدیق کی۔ ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو نامعلوم مسلح افراد نے آج صبح 6 بجے کے قریب چمن کے مال روڈ پر چھوڑا، […]

.....................................................

18 ویں ترمیم کیلئے لانگ مارچ کرنے کو بھی تیار ہیں: بلاول بھٹو

18 ویں ترمیم کیلئے لانگ مارچ کرنے کو بھی تیار ہیں: بلاول بھٹو

خیرپور (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ اٹھارہویں آئینی ترمیم پرآنچ بھی نہیں آنے دیں گے اور ضروت پڑھنے پر اس کے لیے لانگ مارچ کرنے کو بھی تیار ہیں۔ ضلع خیرپور کے علاقے گمبٹ میں میڈیکل کالج کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے […]

.....................................................

لورالائی: ڈی آئی جی پولیس کے دفتر پر حملے میں 14 افراد زخمی، 2 حملہ آور ہلاک

لورالائی: ڈی آئی جی پولیس کے دفتر پر حملے میں 14 افراد زخمی، 2 حملہ آور ہلاک

کوئٹہ (جیوڈیسک) لورالائی میں ڈی آئی جی پولیس کے دفتر میں حملے میں پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے جب کہ فورسز کی فائرنگ میں 2 حملہ آور مارے گئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقہ لورالائی میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کے دفتر پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا اور فائرنگ کی […]

.....................................................

شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر منسوخ ہوئے تو پارلیمنٹ نہیں چلے گی: خورشید شاہ

شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر منسوخ ہوئے تو پارلیمنٹ نہیں چلے گی: خورشید شاہ

سکھر (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کینسل کیے گئے تو پارلیمنٹ نہیں چلے گی۔ سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ایسے فیصلے کریں جس سے بہتری آئے، […]

.....................................................

کرپشن کی وجہ سے ملک چھوڑ کر جانے والے سرمایہ کار واپس آ گئے: وزیراعظم

کرپشن کی وجہ سے ملک چھوڑ کر جانے والے سرمایہ کار واپس آ گئے: وزیراعظم

میانوالی (جیوڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جو سرمایہ کار 2012 میں کرپشن کی وجہ سے ملک چھوڑ کر گئے تھے وہ آج واپس آگئے ہیں۔ نمل یونیورسٹی کی کانووکیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک سے اربوں روپے چوری کیے گئے، بڑی بڑی کمپنیاں کرپشن کے […]

.....................................................

مستونگ میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ شہید

مستونگ میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ شہید

مستونگ (جیوڈیسک) صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں پاک فضائیہ کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ شہید ہو گئے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایف سیون پی جی معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ مستونگ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ ترجمان کے مطابق اس اندوہناک […]

.....................................................

حب: مسافر بس اور آئل ٹینکر تصادم میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی

حب: مسافر بس اور آئل ٹینکر تصادم میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی

حب (جیوڈیسک) بیلا کراس کے قریب مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہو گئی اور تمام افراد کی لاشیں کراچی کے ایدھی سرد خانے منتقل کر دی گئیں۔ گزشتہ روز بیلا کراس کے قریب کراچی سے پنجگور جانے والی مسافر کوچ اور آئل ٹینکر آپس […]

.....................................................

وزیراعظم رحم دل انسان ہیں، بچوں کی دیکھ بھال حکومت کرے گی

وزیراعظم رحم دل انسان ہیں، بچوں کی دیکھ بھال حکومت کرے گی

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے نوٹس لینے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ساہیوال واقعے میں ملوث محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) پنجاب کے اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے گرفتاریوں کی تصدیق کی ہے اور یہ بھی بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میانوالی سے […]

.....................................................

ساہیوال: سی ٹی ڈی کا دو خواتین سمیت 4 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، 3 دہشتگرد فرار

ساہیوال: سی ٹی ڈی کا دو خواتین سمیت 4 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، 3 دہشتگرد فرار

ساہیوال (جیوڈیسک) پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ساہیوال میں جی ٹی روڈ پر اڈا قادر کے قریب کار میں سوار 2 خواتین سمیت 4 افراد کے جاں بحق اور 3 دہشت گردوں کے فرار ہونے جبکہ 3 بچوں کو بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کی […]

.....................................................