شمالی وزیرستان میں راکٹ حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید، 3 زخمی

شمالی وزیرستان میں راکٹ حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید، 3 زخمی

بنوں (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں راکٹ حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے حدی اور نورک میں راکٹ حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔ پولیٹکل ذرائع کے مطابق راکٹ حملے میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار فیصل محمد اور نائک نعیم […]

.....................................................

مشال قتل کیس کے ایک مجرم کو سزائے موت اور 26 بری

مشال قتل کیس کے ایک مجرم کو سزائے موت اور 26 بری

ہری پور (جیوڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے مشال قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق ایک شخص کو سزائے موت، 5 کو عمر قید اور 26 کو بری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ سینٹرل جیل ہری پور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج فضل سبحان کے روبرو 58 ملزمان […]

.....................................................

نا اہلی نہ ہوتی تو کوئی بے روزگار نہ ہوتا، نواز شریف

نا اہلی نہ ہوتی تو کوئی بے روزگار نہ ہوتا، نواز شریف

مظفر آباد (جیوڈیسک) سابق وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ ہمارے بہت پروگرام تھے جن پر پانی پھیر دیا گیا، خلاف فیصلے نہ آتے تو دو چار سال میں کوئی بیروزگار نہ رہتا۔ میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔ میرا کشمیریوں کے ساتھ خون کا […]

.....................................................

سٹیج آرٹسٹ سنبل مردان میں فائرنگ سے ہلاک

سٹیج آرٹسٹ سنبل مردان میں فائرنگ سے ہلاک

مردان (جیوڈیسک) خیبر پختون خواہ کے ضلع مردان میں اسٹیج اداکارہ سنبل خان قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئیں۔مردان کے علاقے شیخ ملتون ٹاؤن میں 3 افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مشہور اسٹیج اداکارہ سنبل خان جاں بحق ہوگئیں۔ اسٹیج اداکارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم […]

.....................................................

سوات کے علاقے کبل میں خودکش حملہ، 11 سکیورٹی اہلکار شہید، 13 زخمی

سوات کے علاقے کبل میں خودکش حملہ، 11 سکیورٹی اہلکار شہید، 13 زخمی

سوات (جیوڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، سوات کے علاقے کبل میں خودکش حملہ ہوا ہے جس میں 11 سکیورٹی اہلکار شہید اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، خودکش حملہ فوجی یونٹ کے سپورٹس ایریا میں کیا گیا۔ حادثے کے […]

.....................................................

شیخوپورہ میں گیس فلنگ فیکٹری میں آتشزدگی، 6 افراد زخمی

شیخوپورہ میں گیس فلنگ فیکٹری میں آتشزدگی، 6 افراد زخمی

شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ میں گیس پلانٹ میں ری فلنگ کے دوران باوزر دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے اور آگ لگنے سے فائر فائٹر سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ آتشزدگی سے 3 ٹینکر، 2 ٹرک اور 2 گاڑیاں بھی جل گئیں۔ اطراف کی 2 فیکٹریوں کو بھی آگ نے لپیٹ میں لے لیا، شیخوپورہ میں لاہور […]

.....................................................

اقتدار میں کاروبار نہیں کیا جا سکتا، حکومت ملی تو قانون بنائیں گے: عمران خان

اقتدار میں کاروبار نہیں کیا جا سکتا، حکومت ملی تو قانون بنائیں گے: عمران خان

فیصل آباد (جیوڈیسک) عمران خان نے فیصل آباد میں پی ٹی آئی کی ٹیکسٹائل پالیسی کا اعلان کرنے کیلئے منعقد کردہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کوئی فیکٹری نہیں کھولی، اقتدار میں آ کر کاروبار نہیں کیا جا سکتا، حکومت ملی تو قانون بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم […]

.....................................................

کوہاٹ میں قتل کی گئی طالبہ سپرد خاک، ملزم دبئی چلا گیا:‌ خاندانی ذرائع کا دعویٰ

کوہاٹ میں قتل کی گئی طالبہ سپرد خاک، ملزم دبئی چلا گیا:‌ خاندانی ذرائع کا دعویٰ

کوہاٹ (جیوڈیسک) شادی سے انکار پر قتل کی گئی طالبہ کو لکی مروت میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ واردات میں ملوث پی ٹی آئی کے ضلعی صدر کا بھتیجا مجاہد ابتک آزاد ہے۔ جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی۔ خیبر پختونخوا کی غیرسیاسی پولیس کی غیرجانبداری پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ اسمبلی میں مذمتی […]

.....................................................

کیا ایسا پاکستان چاہئے جہاں منتخب وزیر اعظم کو نکال دیا جائے۔ مریم نواز

کیا ایسا پاکستان چاہئے جہاں منتخب وزیر اعظم کو نکال دیا جائے۔ مریم نواز

جڑانوالہ (جیوڈیسک) مسلم لیگ نون کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی اور رہنماء مسلم لیگ نون مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف سے 3 نسلوں کا حساب لیا گیا لیکن پھر بھی اس کیخلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ مریم نواز نے کہا کہ پانامہ میں نواز […]

.....................................................

میرے دور میں ڈرون حملے بند ہوئے تھے، آج پھر شروع ہو گئے ہیں: نواز شریف

میرے دور میں ڈرون حملے بند ہوئے تھے، آج پھر شروع ہو گئے ہیں: نواز شریف

جڑانوالہ (جیوڈیسک) صدر مسلم لیگ نون نواز شریف نے جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی عوام سے کوئی وعدہ کیا، اسے پورا کیا، 7 سال جلاوطنی میں اور 14 ماہ جیل میں گزارے، 13 سال بعد دوبارہ آئے تو ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا، ہم نے آ کر لوڈ شیڈنگ […]

.....................................................

زینب کا قاتل عمران 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

زینب کا قاتل عمران 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

قصور (جیوڈیسک) ننھی زینب کے قتل کے ملزم عمران کو لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ ڈی این اے رپورٹ کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ زینب کے قاتل عمران کو لاہور […]

.....................................................

زینب قتل کیس میں گرفتار ملزم 8 بچیوں کا قاتل نکلا

زینب قتل کیس میں گرفتار ملزم 8 بچیوں کا قاتل نکلا

قصور (جیوڈیسک) ملزم عمران نے تمام بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا، درندگی کے بعد قتل کی گئی بچیوں میں زینب کے علاوہ کائنات، ایمان فاطمہ، نور فاطمہ، تہمینہ، عائشہ، عاصمہ اور لائبہ شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق زینب قتل کیس میں گرفتار ملزم عمران کا ڈی این اے آٹھ بچیوں کے ساتھ میچ […]

.....................................................

زینب قتل کیس کا ملزم گرفتار کر لیا، پولیس کا دعویٰ

زینب قتل کیس کا ملزم گرفتار کر لیا، پولیس کا دعویٰ

قصور (جیوڈیسک) زینب قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، عمران نامی شخص کا ڈی این اے میچ کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ زینب قتل کیس میں عمران نامی شخص کا ڈی این اے میچ کر گیا جسے گزشتہ رات حراست میں لیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق […]

.....................................................

بھارت طرز عمل بدلے کیوں کہ خطے کا مستقبل امن سے وابستہ ہے، وزیر داخلہ

بھارت طرز عمل بدلے کیوں کہ خطے کا مستقبل امن سے وابستہ ہے، وزیر داخلہ

شکر گڑھ (جیوڈیسک) وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بھارت کو اپنا طرز عمل بدلنا ہو گا کیوں کہ خطے کا مستقبل جنگ سے نہیں امن سے وابستہ ہے۔ شکر گڑھ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا […]

.....................................................

آمروں نے بلوچستان کو بہت دکھ دیئے، میں بھی بلوچوں کی طرح دکھی ہوں: بلاول بھٹو

آمروں نے بلوچستان کو بہت دکھ دیئے، میں بھی بلوچوں کی طرح دکھی ہوں: بلاول بھٹو

حب (جیوڈیسک) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے حب میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جانتا ہوں بلوچوں کیساتھ تاریخی ناانصافیاں ہوئیں، آمروں نے بلوچستان کو بہت دکھ دیئے، میں بھی بلوچوں کی طرح بہت دکھی ہوں، میرے نانا کو پھانسی اور مرتضٰی بھٹو کو گولیاں مار کر قتل کیا […]

.....................................................

لاہور کے عوام کو شاباش جنہوں نے عمران خان کو آئینہ دکھایا: نواز شریف

لاہور کے عوام کو شاباش جنہوں نے عمران خان کو آئینہ دکھایا: نواز شریف

ہری پور (جیوڈیسک) نواز شریف کا کہنا ہے مجھے صرف ایک اقامے پر برخاست کر دیا گیا، بہت جذبے سے خدمت کر رہا تھا لیکن اس لوگوں نے صحیح صلہ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا ملک سے 20، 20 گھنٹےکی لوڈشیڈنگ ختم کر دی، مخالفین نے ہمیشہ الزامات اور گالیوں کی سیاست کی ہے۔ سابق […]

.....................................................

نواز شریف کے مخالفین نہ حکومت گرا سکے، نہ استعفے لے سکے: مریم نواز

نواز شریف کے مخالفین نہ حکومت گرا سکے، نہ استعفے لے سکے: مریم نواز

ہری پور (جیوڈیسک) مریم نواز کا کہنا ہے وہ دن یاد ہے جب نواز شریف پر سازشیوں نے پہلا حملہ کیا تھا تو ہری پور والوں نے مزا چکھایا تھا، ہر الیکشن میں عوام نے نواز شریف کو زیادہ ووٹ دیئے۔ انہوں نے کہا 2 دن پہلے دیکھا سازشیوں کی پوری ٹیم عوام سے شکست […]

.....................................................

کوئٹہ میں تین دھماکے، پولیس اہلکار زخمی، ہسپتال منتقل

کوئٹہ میں تین دھماکے، پولیس اہلکار زخمی، ہسپتال منتقل

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں تین دھماکے، پہلا دھماکا چمن ڈسٹرکٹ پریس کلب کے قریب ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، دہشت گردوں نے ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش […]

.....................................................

ختم نبوت کی شق بدلنے کا جواب دیں، ورنہ حکومت مشکل میں رہیگی: عمران خان

ختم نبوت کی شق بدلنے کا جواب دیں، ورنہ حکومت مشکل میں رہیگی: عمران خان

گولڑہ شریف (جیوڈیسک) دربار گولڑہ شریف میں بین الاقوامی ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ختم نبوت قانون میں تبدیلی قبول نہیں ہو گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہاں بطور سیاستدان نہیں، بحیثیت مسلمان آیا ہوں، اسی لئے ختم نبوت کے معاملہ پر سیاست نہیں […]

.....................................................

تربت: سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، 5 اہلکار شہید

تربت: سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، 5 اہلکار شہید

کوئٹہ (جیوڈیسک) دہشتگردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر حملوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔ تربت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 اہلکار جان سے چلے گئے۔ تربت کے علاقے شاپوک میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی تو اہلکاروں کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں […]

.....................................................

زینب قتل کیس میں اہم پیشرفت، جے آئی ٹی نے ملزم کا خاکہ جاری کر دیا

زینب قتل کیس میں اہم پیشرفت، جے آئی ٹی نے ملزم کا خاکہ جاری کر دیا

قصور (جیوڈیسک) ننھی زینب کا قاتل 6 روز بعد بھی آزاد ہے۔ مشکوک شخص کی مزید تصاویر منظر عام پر آ گئیں۔ تصاویر میں چہرہ واضح ہے۔ مجرم کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ 2 کلو میٹر تک مقیم نوجوانوں کے ڈی این اے سیمپلز لینے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ […]

.....................................................

کوئٹہ: نومنتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ: نومنتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (جیوڈیسک) نومنتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے حلف اٹھا لیا ہے۔ ان کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس کوئٹہ می منعقد ہوئی۔ کوئٹہ میں جادو چل گیا۔ صوبائی اسمبلی میں صرف 5 نشستیں رکھنے والی ق لیگ بلوچستان کی نئی حکمران بن گئی۔ عبد القدوس بزنجو وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے۔ ایوان […]

.....................................................

منحرف اور اپوزیشن کے حمایت یافتہ عبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب

منحرف اور اپوزیشن کے حمایت یافتہ عبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب

کوئٹہ (جیوڈیسک) منحرف اور اپوزیشن کے حمایت یافتہ مسلم لیگ ق کے عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے۔ نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے اسپیکر راحیلہ درانی کی زیرصدارت رائے شماری ہوئی جس میں پشتوانخواہ ملی عوامی پارٹی کے منظور کاکڑ، نیشنل پارٹی کی مجیب الرحمان حسنی، خالد لانگو اور فتح […]

.....................................................

نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جاری

نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جاری

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے اسپیکر راحیلہ درانی کی زیرصدارت اجلاس جاری ہے، اجلاس میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے رائے شماری ہوگی۔ 65 کے ایوان میں 50 سے زائد ارکان موجود ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)، مسلم لیگ(ق) کے متفقہ اور متحدہ اپوزیشن کے حمایت یافتہ اُمیدوار […]

.....................................................