ڈیرہ بگٹی (جیوڈیسک) ڈیرہ بگٹی اور جعفر آباد کے سرحدی علاقہ گوپٹ میں ٹریکٹر بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ لیویز حکام کے مطابق جان بحق والے تمام افراد مزدور پیشہ تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں پلو خان، گزی خان اور میر […]
شیخوپورہ (جیوڈیسک) تحریک انصاف (نظریاتی ) کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے عمران خان کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں کمشن بنانے کا مطالبہ نواز شریف نے پورا کر دیا ہے۔ اب عمران خان ٹی او آر پرتمام سیاسی رہنمائوں سے مل کر […]
کوٹلی ستیاں (جیوڈیسک) کوٹلی ستیاں میں متاثرین میں امدادی چیکس تقسیم کرنے کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ کوٹلی ستیاں میں بارشوں سے تباہی کا علم ہوا تو فیصلہ کیا کہ یہاں خود دورہ کرونگا۔ میں تو متاثرین میں امدادی چیکس تقسیم کرنے آیا تھا […]
گھاڑو (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے کرپشن مٹائو ملک بچائو مارچ کا اعلان کر دیا، مارچ کل سے شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں سندھ کے علاقہ گھاڑو سے شروع ہو گا۔ عمران خان 29 اپریل کو مارچ کی قیادت سنبھالیں گے۔ تحریک انصاف کی طرف سے پانچ روزہ کرپشن مٹائو ملک بچائو مارچ کے شیڈول […]
خیر پور ٹامیوالی (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آج بینکوں سے قرضے معاف کرانے والے بھی احتساب کی باتیں کر رہے ہیں، دو ہزار چودہ کے دھرنوں کا اللہ نے دھڑن تختہ کیا تھا، آج قوم کے بچے بچے کو انتہا پسندی اور دہشت گردی کا سامنا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں […]
خانیوال (جیوڈیسک) چھپراں والا میں محمد حسنین نے مقامی زمیندار حق نواز ہراج کو پانی چوری کرنے سے منع کیا، جس پر وہ طیش میں آ گیا اور ساتھیوں کی مدد سے اس پر کتا چھوڑ دیا جس کے کاٹنے سے محمد حسنین زخمی ہو گیا۔ جسے تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال کبیر والا لایا گیا […]
لیہ (جیوڈیسک) لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے اموات کا سلسلہ جاری، سول ہسپتال فیصل آباد میں زیر علاج دو طالبعلم بھائی بھی دم توڑ گئے، مرنیوالوں کی تعداد 22 ہو گئی۔ لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ نشتر ہسپتال میں 20 افراد کی وفات کے […]
جہلم (جیوڈیسک) مسقط سے آنے والے دیور نے اپنی بھابھی ریاض بیگم، اس کی ماں بھاگاں بی بی، بھتیجی اقصی اور ہمسائے کامران کو قتل کر دیا۔ تھانہ چوٹالہ کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر چاروں نعشیں ہسپتال منتقل کر دیں اور فرار ہونے والے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ 13 سال پہلے […]
بنوں (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ دہشت گردی ختم کرنی ہے تو قبائلی علاقوںکے تمام متاثرین کو جون جولائی سے پہلے انکے گھروں کو واپس بھیجا جائے، افغانستان کو نقل مکانی کرنے والے متاثرین شمالی وزیرستان کی واپسی کیلئے پاک افغان بارڈر پر ٹھوس انتظامات کئے جائیں۔ فاٹا میں […]
نوشہرو فیروز (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے سندھ اسمبلی کے حلقہ بائیس نوشہرو فیروز میں دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا ہے۔ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کی رضا مندی سے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دے دیا۔ عام انتخابات میں پی […]
راجن پور (جیوڈیسک) ڈی پی او راجن پور غلام مبشر میکن کے مطابق چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن 20 ویں روز بھی جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے چھوٹو گینگ کے خلاف گھیرے کو مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔ اگلے مورچوں پر فوج اور رینجرز کے اہلکار تعینات ہیں جب کہ ڈرون طیاروں […]
خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی میں امن تنظیم کے کمانڈر کے حجرے پر خود کش دھماکا میں 1 رضاکار جاں بحق ہو گیا۔ ایف سی اور انتظامیہ نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ لنڈی کوتل بازار زخہ خیل میں توحید الاسلام امن تنظیم کے کمانڈر بلال کے حجرے پر خود کش دھماکا ہوا۔ […]
راجن پور (جیوڈیسک) راجن پور میں چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن آہن کی تیاریاں مکمل ہیں۔ علاقے میں کرفیو نافذ ہے۔ قریبی بستیاں خالی کرالی گئیں۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن کو ہر صورت کامیاب کریں گے۔ کچے میں چھوٹو گینگ نہیں اب قانون کی رٹ ہو گی۔ پاک فوج نے قانون […]
سوات (جیوڈیسک) لڑکیوں اور لڑکوں کے ساتھ بیٹھنے، کیمپس کے اندر اور باہر ساتھ چلنے پر پابندی کیوں لگائی؟ سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے چیف پراکٹر کو فارغ کر دیا۔ سوات یونیورسٹی میں طلبا اور طالبات کے ایک ساتھ بیٹھنے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ چیف پراکٹر کے دستخط کیے گئے نوٹس میں […]
کاکول (جیوڈیسک) ملٹری اکیڈمی کاکول میں پی ایم اے لانگ کورس کی 134 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ صدر ممنون حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی […]
فیصل آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر عابد شیر علی عمران خان پر برس پڑے، کہتے ہیں خیرات کی رقم سے سٹہ کیوں کھیلا ؟ عمران خان قوم کو جواب دیں، مُلک کپتان کی خواہشات پر نہیں چل سکتا۔ فیصل آباد میں فیسکو ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی […]
فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد ریجن کے 120 یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا ختم ہوئے 40 دن گزر گئے۔ فلور ملز مالکان اور یوٹیلٹی اسٹورز میں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ تنازع آٹے کے تھیلوں کا وزن مقررہ مقدار سے کم ہونے پر پیدا ہوا تھا۔ انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث یوٹیلٹی اسٹورز آپنی افادیت کھو […]
کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد۔ پولیس ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترقی بائی کے علاقے رند گڑھ میں مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی، جونہی قانون نافذ […]
کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے علاقے قلات میں امن دشمنوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی۔ آپریشن میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 34 شدت پسند ہلاک جبکہ سانحہ مستونگ میں ملوث دہشت گرد بھی مارے گئے۔ وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دہشت گردوں کے خلاف “جوان”کے […]
کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکارکو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے پولیس تھانہ کیچی بیگ میں ریڈیو ٹرانسمشن کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اس وقت حوالدار سعید احمد پر اس وقت فائرنگ کر دی جب وہ نیویاب تھانے سے ڈیوٹی […]
تاشقرغان (جیوڈیسک) لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چین کے علاقے تاشقرغان میں پینتالیس پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں، دس روز سے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے ویزوں کی مدت ختم ہونے لگی۔ چین جانے والے پینتالیس پاکستانی سنکیانگ سے وطن لوٹتے ہوئے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دس روز سے تاشقرغان میں پھنسے ہوئے ہیں۔ مشکل سے دوچار ان […]
کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان اسمبلی کے باہر ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج پولیس کی ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج۔ شیلنگ سے علاقہ میدان جنگ۔ ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کے دوران بلوچستان اسمبلی کی جانب بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس مظاہرین پر ٹوٹ پڑی اور لاٹھی چارج شروع کر دیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے […]
سرگودھا (جیوڈیسک) سول اسپتال سرگودھا میں ڈاکٹرز اور لیگی ایم این اے کے رشتہ داروں میں جھگڑے کا کوئی حل نہیں نکل سکا، انتظامیہ مذاکرات کروانے میں ناکام نظر آتی ہے جبکہ ڈاکٹرز کی جانب سے ایمرجنسی اور آئوٹ ڈور بند کیے جانے سے مریض بھی خوار پو رہے ہیں اور اب تک طبی امداد […]
فیصل آباد (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ سابق ہیڈ کوچ نے ٹیم کے ساتھ جتنی محنت کی اس پر ان کا شکر گزار ہوں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے سابق ہیڈ کوچ وقاریونس […]