بہاولپور (جیوڈیسک) پنجاب کی مختلف جیلوں میں قتل کے 4 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جبکہ صلح کے بعد 2 مجرموں کی پھانسی ٹل گئی۔ بہاولپور میں مجرم فیاض کو پھانسی دی گئی جس نے انیس سو ستانوے میں اپنے ہونے والے داماد کو نکاح سے کچھ دیر قبل قتل کر دیا […]
کوئٹہ (جیوڈیسک) وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کارروائیوں میں را اور این ڈی ایس کے ملوث ہونے کا معاملہ وزیر اعظم امریکی صدر کے سامنے اٹھائیں گے۔ میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم انٹرنیشنل کمیونٹی سے ملاقات میں را اور این ڈی […]
کوئٹہ (جیوڈیسک) سریاب روڈ پر مسافر بس میں دھماکے کا مقدمہ تا حال درج نہیں ہوا، دھماکے میں گیارہ افراد جاں بحق اور تئیس زخمی ہوگئے۔ بیشتر زخمیوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ، پانچ سے چھ کلو بارود بس کی چھت پر […]
کوئٹہ (جیوڈیسک) مختلف علاقوں سے کالعدم تنظیم کے پانچ ٹارگٹ کلرز گرفتار کر لیے گئے، اسلحہ اور پولیس کی وردیاں بھی برآمد ہوئیں۔ حساس اداروں، پولیس اوراے ٹی ایف نے سریاب کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا جن کی نشاندہی پر مزید […]
لورالائی (جیوڈیسک) کھوسٹ میں ایف سی اور حساس اداروں کا شرپسندوں کے ٹھکانوں کے خلاف سرچ آپریشن، بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹیئر کور بلوچستان اور حساس اداروں نے لورالائی کے علاقے کھوسٹ اور گرد و نواح میں کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کے خلاف […]
کوئٹہ (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے میں مثبت تبدیلی آئے گی، تاہم ہمارا مطالبہ ہے کہ منصوبے سے گوادر کی عوام کو اولین فائدہ پہنچے اور بلوچستان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر میں منعقدہ ایک […]
اوکاڑہ (جیوڈیسک) حلقہ این اے 144 میں آج صبح 9 بجے سے لے کر شام 5 بجے تک پولنگ ہوئی۔ اس حلقہ میں مسلم لیگ ن کے عارف علی چودھری اور آزاد امیدوار چودھری ریاض الحق کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ حلقے میں تین لاکھ سولہ ہزار ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا […]
اوکاڑہ (جیوڈیسک) منڈی احمد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک سابق یوسی ناظم بھی شامل ہے۔ آر پی اوساہیوال کے مطابق فائرنگ منڈی احمدآباد میں سابق یوسی ناظم اسلم چنا کے ڈیرے پرکی گئی جس کے نتیجے میں […]
شیخوپورہ (جیوڈیسک) محرم الحرام میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کر کے انتہائی مطلوب کالا قاری سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ انسداد دہشت گردی فورس نے صبح سویرے شیخوپورہ میں خان پور نہر کے قریب خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو وہاں ایک ڈیرے میں […]
شیخوپورہ (جیوڈیسک) 1180 میگاواٹ بھکھی پاور پلانٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا اب تک پاکستان میں الٹی گنگا بہتی رہی ہے اور آج اس گنگا کو سیدھا کرنے کے لیے ہم نے بڑی محنت سے کام کیا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا […]
اوکاڑہ (جیوڈیسک) حلقہ این اے 144 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا مجھے فخر ہے کہ میں نے پاکستانی قوم کو نئی سوچ دی۔ میں نے قوم کو ایک آزاد قوم بنانے کی کوشش کی اور قوم کے جاگنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔ عمران خان نے کہا قوم […]
کوئٹہ (جیوڈیسک) کانگو وائرس قاتل بن گیا، آج بھی ایک متاثرہ مریض زندگی کی بازی ہار گیا ، مزید دو متاثرہ مریض ہسپتال پہنچ گئے، دو افراد کی حالت تشویشناک ہے، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ کوئٹہ میں موت نے کانگو وائرس کی شکل میں پنجے گاڑ لیے اور مہلک وائرس لوگوں کی […]
ہری پور (جیوڈیسک) خانپور میں ناکا بندی کے دوران پولیس نے ایک گاڑی سے پانچ سو ڈیٹو نیٹر اور ایک ہزار میٹر سیفٹی فیوز پکڑ لیے، ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ٹیکسیلا سے آنے والے سوزوکی گاڑی کو روک کر جب تلاشی لی گئی تو گاڑی سے 1000 میٹر سیفٹی فیوز […]
صادق آباد (جیوڈیسک) جماعت اسلامی نے کسان راج تحریک لانگ مارچ کا آغاز صادق آباد سے کر دیا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ کسانوں کے لئے حکومتی اعلانات کاغذ تک محدود ہیں ان سے غریب کا شتکاروں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا۔ کسان راج تحریک لانگ مارچ کے شرکا بہاول […]
اٹک (جیوڈیسک) اٹک میں پی پی 16 کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا وقت شروع ہو گیا، شجاع خانزادہ شہید کے بیٹے جہانگیر خانزادہ اور آزاد امیدوار ڈاکٹر نعیم کے درمیان مقابلہ ہے۔ ووٹنگ کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، یہ نشست وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کی شہادت کے بعد خالی […]
ساہیوال (جیوڈیسک) سینٹرل جیل میں بیوی، سالی اور بھتیجی کو قاتل کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ سینٹرل جیل ساہیوال میں قید محمد اکرم نامی قیدی کے بلیک وارنٹ پر عمل کرتے ہوئے اسے سزائے موت دے دی گئی، عارف والہ کے رہائشی محمد اکرم نے 2002 میں گھریلو تنازع پر بیوی، سالی اور […]
فیصل آباد (جیوڈیسک) احاطہ عدالت میں فائرنگ کر کے دو سگے بھائیوں کو قتل کرنے والے دونوں مجرموں کو انجام تک پہنچا دیا گیا ہے۔ مجرمان اخلاق اور شوکت نے فروری 2001 ء میں دو سگے بھائیوں طارق جاوید اور ظفر اقبال کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ دونوں مجرموں کی آخری ملاقات […]
فیصل آباد (جیوڈیسک) دو افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جنہیں علاج کیلئے آلائیڈ ہسپتال کی ایسولیشن وارڈ میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ چنیوٹ کی رہائشی 40 سالہ روبینہ اور نیلم وادی سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ محمد الیاس کو تیز بخار میں ہسپتال لایا گیا جہاں انکے ٹیسٹ کرائے […]
ساہیوال (جیوڈیسک) پولیس نے ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 17 ملزمان گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ آر پی او ساہیوال غلام محمود ڈوگر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ساہیوال کے مختلف علاقوں میں ڈاکوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون […]
کوئٹہ (جیوڈیسک) پولیس نے سابق صوبائی وزیر علی مدد جتک اور ان کے 2 گارڈز کو فائرنگ کر کے قبائلی شخصیت کے بھتیجے کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق آج صبح جناح روڈ پر سابق صوبائی وزیر علی مدد جتک، ان کے محافظوں اور ان کے مخالف قبائلی […]
کوئٹہ (جیوڈیسک) سعودی عرب سے فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد بلوچستان کے 205 حجاج کو لیکر پہلی حج پرواز 3 گھنٹے تاخیر کے بعد کوئٹہ پہنچ گئی۔ پی آئی اے حکام کے مطابق جدہ سے پہلی حج پروازپی کے 6363 رات 2 بجے کوئٹہ ائر پورٹ پہنچنا تھا، لیکن جدہ سے روانگی میں تاخیر […]
ٹانک (جیوڈیسک) اشتہاری ڈاکوؤں سے مقابلہ میں تین پولیس اہلکار شہید اور ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 اشتہاری ڈاکو بھی مارے گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک رسول شاہ کے مطابق ٹانک کے نواحی علاقہ عمراڈہ کے قریب اشتہاری بخت جمال کے ساتھ مقابلہ اس وقت […]
شیخوپورہ (جیوڈیسک) موٹروے پر مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ شیخوپورہ میں موٹروے پر خانقاہ ڈوگراں کے قریب اسلام آباد سے لاہور آنے والی مسافر کوچ تیز رفتاری اور ڈرائیور کو اونگھ آ جانے […]
لودھراں (جیوڈیسک) این اے 154 لودھراں کے ضمنی الیکشن میں نواز لیگ کو بڑا سیاسی دھچکا۔ مسلم لیگ ن کے پانچ سابق ارکان اسمبلی نے جہانگیر ترین کی حمایت کر دی۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ صاف اور شفاف لوگ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو رہے […]