نوشہرہ میں کارروائی، بنوں جیل سے فرار قیدی کو گرفتار کر لیا گیا

نوشہرہ میں کارروائی، بنوں جیل سے فرار قیدی کو گرفتار کر لیا گیا

بنوں (جیوڈیسک) محکمہ انسداد دہشتگردی نے نوشہرہ میں کارروائی کرتے ہوئے بنوں جیل سے فرار قیدی کو گرفتار کر لیا۔ محکمہ انسداد دہشتگردی کے مطابق شوکت نامی قیدی سال 2012 میں بنوں جیل توڑ کر فرارہوا تھا۔ اس کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ ملزم کو نوشہرہ کے علاقہ بدرشی سے […]

.....................................................

بہاولپور: یزمان میں پنچایت کے دوران فائرنگ، تین افراد ہلاک

بہاولپور: یزمان میں پنچایت کے دوران فائرنگ، تین افراد ہلاک

بہاولپور (جیوڈیسک) جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور میں ہونے والی ایک پنچائت کے دوران ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانا صدریزمان کے علاقے 19 بی سی میں زمیندار محمد بوٹا اور اس کے مزارع اللہ بخش کے درمیان تنازع […]

.....................................................

آرمی چیف جنرل راحیل کوئٹہ پہنچ گئے، فوجی افسران سے خطاب کرینگے

آرمی چیف جنرل راحیل کوئٹہ پہنچ گئے، فوجی افسران سے خطاب کرینگے

کوئٹہ (جیوڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں، ائیرپورٹ پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف کمانڈ اینڈ سٹاف […]

.....................................................

عبد المالک بلوچ نے صوبائی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

عبد المالک بلوچ نے صوبائی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

کوئٹہ (جیوڈیسک) وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے صوبائی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے تجویز پر غور کیا جائے گا۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق بلوچستان صوبائی کابینہ کا اجلاس آج صبح 11بجے وزیر […]

.....................................................

پاکستان کو قائداعظم کے بعد کوئی مخلص اور ایماندار رہنما نہ ملا، سراج الحق

پاکستان کو قائداعظم کے بعد کوئی مخلص اور ایماندار رہنما نہ ملا، سراج الحق

نوشہرہ (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کو 68 سالہ تاریخ میں قائداعظم کے بعد کوئی بھی مخلص اور ایماندار رہنما نہ ملا، چوروں لٹیروں اور ڈاکووٴں نے ملک میں کرپشن اور لوٹ مار کرکے ملک کو دیوالیہ بنا دیا ہے۔ کرپٹ مافیا نے چترال سے کراچی تک پورے […]

.....................................................

پنجاب میں ڈینگی کا پہلا مریض دم توڑ گیا

پنجاب میں ڈینگی کا پہلا مریض دم توڑ گیا

فیصل آباد (جیوڈیسک) غلام محمد آباد کے رہائشی 29 سالہ محمد انیس کو گزشتہ روز طبعیت خراب ہونے پر الایئڈ اسپتال داخل کروایا گیا۔ ڈاکٹروں نے اس کے خون کے نمونے ٹیسٹ کروائے جن میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ مریض آج دم توڑ گیا۔

.....................................................

تلہ گنگ: کوچ اور ٹرک تصادم، خواتین، بچوں سمیت 20 افراد زخمی

تلہ گنگ: کوچ اور ٹرک تصادم، خواتین، بچوں سمیت 20 افراد زخمی

مانسہرہ (جیوڈیسک) تلہ گنگ کے کوٹ سارنگ کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم سے خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے۔ رئسکیو ذرائع کے مطابق تلہ گنگ کے علاقے کورٹ سارنگ کے قریب مانسہرہ سے کراچی جانے وا لی مسافر کوچ اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں […]

.....................................................

فیصل آباد: پارک کی دیوار گرنے سے دو بہنیں جاں بحق، بھائی زخمی

فیصل آباد: پارک کی دیوار گرنے سے دو بہنیں جاں بحق، بھائی زخمی

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں جھولا جھولنے والے بچوں پر پارک کی دیوار گر گئی۔ جس سے دو بہنیں موقع پر جاں بحق اور ان کا چھوٹا بھائی شدید زخمی ہو گیا۔ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ سر سید ٹاون میں بچے چھٹی منانے ننھیال گئے اور وہاں پارک میں جھولا جھولنے لگے۔ اس […]

.....................................................

چارسدہ: بارودی مواد اور خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا گیا

چارسدہ: بارودی مواد اور خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا گیا

چارسدہ (جیوڈیسک) چارسدہ میں خیالی کے مقام پر دریائے سوات کے کنارے سے 20 کلو سے زائد بارودی مواد اور خود کش جیکٹ بر آمد ہوئی ہے۔ چارسدہ میں نامعلوم افراد نے بارودی مواد خیالی کے مقام پر دریائے سوات کے مقام پر چھپا رکھا تھا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے بم ڈسپوزل اسکوارڈ کو طلب […]

.....................................................

وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری، 15 دہشتگرد ہلاک

وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری، 15 دہشتگرد ہلاک

وزیرستان (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال ورکوٹے منڈی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے پندرہ شدت پسند ہلاک ہو گئے، فضائی کارروائی میں متعدد ٹھکانے اور گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔ پاک فوج کی تازہ کارروائی میں شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال ورکوٹے منڈی میں جیٹ طیاروں نے تحصیل شوال میں شمالی اور جنوبی وزیرستان […]

.....................................................

پاکستان کی تاریخ میں کبھی شفاف انتخابات نہیں ہوئے: شاہ محمود قریشی

پاکستان کی تاریخ میں کبھی شفاف انتخابات نہیں ہوئے: شاہ محمود قریشی

منڈی بہاوالدین (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے طارق محمود ساہی، سابق ناظم خالد محمود ساہی، سابق ناظم اختر محمود ساہی اور ساجد محمود ساہی کی اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی […]

.....................................................

عمران خان ملک میں فسادات کروانا چاہتے ہیں: عابد شیر علی

عمران خان ملک میں فسادات کروانا چاہتے ہیں: عابد شیر علی

حیدر آباد (جیوڈیسک) حیسکو کانفرنس ہال میں میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ 25 سیٹوں والے مینڈیٹ کی چوری کا شور مچا رہے ہیں۔ 2015ء عمران خان کی جماعت کے اندرونی انتخابات کا سال ہے، ملکی انتخابات کا نہیں۔ عمران خان کی سیاست جھوٹ، دھوکا […]

.....................................................

تھر کے صحرا میں مسلسل قحط سالی، پینے کے پانی کا حصول مشکل ہو گیا

تھر کے صحرا میں مسلسل قحط سالی، پینے کے پانی کا حصول مشکل ہو گیا

تھرپارکر (جیوڈیسک) تھر کے صحرا میں مسلسل قحط سالی کے باعث پینے کے پانی کی دو بوندوں کا حصول بھی جان جوکھوں کا کام بن گیا ہے۔اکثر مقامات پر پانی کے کنویں خشک ہوگئے ہیں جبکہ کئی کاپانی کڑوا ہو گیا۔ تھر کے اکثر دیہات میں دکھائی دینے والے پانی کےخشک کنویں اب علاقہ اور […]

.....................................................

باجوڑ : بم دھماکے میں قبائلی رہنما سمیت 5 افراد جاں بحق

باجوڑ : بم دھماکے میں قبائلی رہنما سمیت 5 افراد جاں بحق

باجوڑ (جیوڈیسک) باجوڑ ایجنسی میں بم دھماکہ ، قبائلی رہنما سمیت 5 افراد جاں بحق، گاڑی مکمل تباہ۔ باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند کے علاقے کمرسر میں قبائلی رہنما محمد جان اپنی گاڑی میں 5 ساتھیوں کے ہمراہ جا رہے تھے کہ سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہو گیا جس سے گاڑی مکمل تباہ […]

.....................................................

شکارپور میں پولیس موبائل تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی

شکارپور میں پولیس موبائل تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی

شکارپور (جیوڈیسک) شکارپور میں پولیس موبائل تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ حادثے میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جمعیت علمائے اسلام سندھ کے جنرل سیکرٹری راشد محمود سومرو، کندھکوٹ سے لاڑکانہ جا رہے تھے۔ انڈس ہائی وے پر خان پور کے قریب ان کے قافلے میں شامل پولیس موبائل تیز […]

.....................................................

لوگ این اے 122 کے حوالے سے عدالتی فیصلے کا انتطار کریں: ایاز صادق

لوگ این اے 122 کے حوالے سے عدالتی فیصلے کا انتطار کریں: ایاز صادق

مظفر آباد (جیوڈیسک) خواتین پارلیمنٹیرین کی کشمیر کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ وہ اپنے حلقہ انتخاب کو متنازعہ بنانے کے لئے کسی جج کے پاس نہیں جائیں گے اور لوگ این اے 122 کے حوالے سے عدالتی فیصلے کا انتطار کریں۔ […]

.....................................................

پی کے 95: جماعت اسلامی کے اعزاز الملک کامیاب، غیر سرکاری نتیجہ

پی کے 95: جماعت اسلامی کے اعزاز الملک کامیاب، غیر سرکاری نتیجہ

لوئر دیر (جیوڈیسک) لوئر دیر کے حلقہ پی کے 95 سے موصول ہونے والے تمام 85 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے اعزاز الملک 18 ہزار 798 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔ جبکہ ان کے مدمقابل عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوار بہادر خان نے 16 […]

.....................................................

پاک چین روٹ میں مبینہ تبدیلی کیخلاف کوئٹہ میں شٹرڈاون

پاک چین روٹ میں مبینہ تبدیلی کیخلاف کوئٹہ میں شٹرڈاون

کوئٹہ (جیوڈیسک) پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ میں مبینہ تبدیلی کے خلاف کوئٹہ میں شٹرڈاون ہڑتال کی گئی۔ گوادر سے کاشغر تک پاک چین اقتصادی راہ داری کے روٹ میں مبینہ تبدیلی کے خلاف کوئٹہ میں شٹر ڈاون ہڑتال کی اپیل عوامی نیشنل پارٹی نے کی تھی۔ مسلم لیگ ق، جمعیت علما اسلام (ن)، […]

.....................................................

فارم ہائوس کا مسلسل گھیرائو، ایسی صورتحال میں زوالفقار عدالت پیش نہیں ہو سکتے، فہمیدہ مرزا

فارم ہائوس کا مسلسل گھیرائو، ایسی صورتحال میں زوالفقار عدالت پیش نہیں ہو سکتے، فہمیدہ مرزا

بدین (جیوڈیسک) بدین میں مرزا فارم ہاؤس کا مسلسل گھیراؤ، داخلی اور خارجی راستے سیل، سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کہتی ہیں صورتحال برقرار رہی تو ذوالفقار مرزا عدالت پیش نہیں ہوسکیں گے۔ بدین میں پولیس نے ذوالفقار مرزار کے فارم ہاؤس کا گھیراؤ کر رکھا ہے ، داخلی اور خارجی راستے سیل […]

.....................................................

حکومت کا ہنی مون ختم ہو گیا، اب حساب کتاب ہو گا، سراج الحق

حکومت کا ہنی مون ختم ہو گیا، اب حساب کتاب ہو گا، سراج الحق

چارسدہ (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ شہزادوں کی نہیں فلاحی اسلامی ریاست قائم کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت کا ہنی مون کا وقت ختم ہوگیا ، اب حساب کتاب ہو گا۔ بجلی ،گیس اور روزگار کا مسئلہ کیا ’’ میاں صاحب ‘‘ قیامت میں حل کریں گے۔چار سدہ کی تحصیل شب […]

.....................................................

حکومت اور چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیں: فہمیدہ مرزا

حکومت اور چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیں: فہمیدہ مرزا

بدین (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا رات گئے اپنے آبائی علاقے بدین پہنچ گئیں۔ جہاں پولیس کی جانب سے مرزا فارم ہاؤس کے گھیراؤ پر وہ سیخ پا ہو گئیں۔ انہوں نے فارم ہاؤس کے اطراف سے پولیس کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اہلکاروں سے کہا […]

.....................................................

بدین پولیس کا ذوالفقار مرزا کے ساتھیوں کیخلاف کریک ڈاوُن، 22 گرفتار

بدین پولیس کا ذوالفقار مرزا کے ساتھیوں کیخلاف کریک ڈاوُن، 22 گرفتار

بدین (جیوڈیسک) بدین پولیس کا ذوالفقار مرزا کے ساتھیوں کے خلاف کریک ڈاوُن جاری ہے، 22 ساتھی گرفتار، آج حیدرآباد کی دہشتگردی کورٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ دہشتگردی کے چار مختلف مقدمات مین نامزد ذوالفقار مرزا کے 60 ساتھیوں میں سے بدین پولیس نے شہر کے مخلتف علاقوں میں چھاپے مار کر […]

.....................................................

وزیراعظم نے 660 میگا واٹ کے سولر پاور منصوبے کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم نے 660 میگا واٹ کے سولر پاور منصوبے کا افتتاح کر دیا

بہاولپور (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے 660 میگا واٹ کے قائد اعظم سولر پاور منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے بہاولپور میں 660 میگا واٹ کے قائد اعظم سولر پارک میں جناح سولر منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے۔ سولر پاور منصوبے سے پہلے مرحلے میں 100 میگا واٹ بجلی قومی گرڈ […]

.....................................................

خیبر ایجنسی : تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

خیبر ایجنسی : تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ وادی میں دہشتگرد ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں جس پر سکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کی اور دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس کارروائی کے […]

.....................................................