ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ معاہدہ خطے کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا، معاہدہ سفارتکاری اور مذاکرات کی جیت ہے، آصف علی زرداری۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی منسوخ کر دی گئی، چیمپئنز لیگ ختم کرنے کا فیصلہ بی سی سی آئی، جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آسٹریلیا نے کیا۔
برطانوی اخبار نے ریہام خان کی ڈگری پر سوال اٹھا دیا، ہم براڈ کاسٹ جرنلزم کی کوئی ڈگری جاری نہیں کرتے، نارتھ لنزے کالج جرنلزم میں کوئی کورس آفر ہی نہیں کرتی، لنزے کالج۔
پاکستان عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ، معاہدے سے خطے میں امن آئے گا، پاکستان معاہدے پر جلد عمل درآمد کا خواہاں ہے، ترجمان دفتر خارجہ۔
آج کے معاہدے کے بعد ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا سکے گا، امریکی صدر اوباما، مشرق وسطی میں ایٹمی ہتھیاروں کا راستہ بند کر دیا گیا ہے، معاہدے کے انسپکٹر کسی بھی مشتبہ مقام کا معائنہ کر سکیں گے، اگر ایران معاہدہ توڑتا ہے تو ساری پابندیاں پھر سے لگ جائیں گی، امریکی صدر اوباما۔
عید کے بعد گیس کی قیمتیں 18 سے 20 فیصد تک بڑھائے جانے کاامکان، جنوری 2013 سے اب تک گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں، قیمتیں نہ بڑھانے سے سوئی نادرن اور سوئی سدرن مشکلات کا شکار ہیں، ذرائع وزارت پٹرولیم۔
کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت میں ایم کیو ایم کے 17 کارکنوں کی درخواست ضمانت مسترد، ملزمان پر ٹارگٹ کلنگ اور پولیس مقابلے کے الزمات ہیں، ملزمان تیموریہ ناظم آبادم گبول ٹائون تھانوں میں مقدمات درج ہیں، ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی، 14 دہشت گرد ہلاک، سیکورٹی فورسز کی کاروائی شمالی وزیرستان کے علاقے الوارہ میں کی گئی ، دہشت گرد فرار ہوتے ہوئے اپنے ساتھیوں کی لاشیں گھسیٹ کر لے گئے، آئی ایس پی آر۔
آئی پی ایل اسکینڈل، چیئرمین آئی سی سی سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن پر 5 سال کی پابندی عائد، گروناتھ نے اینٹی کرپشن قانون کی خلاف ورزی کی، گروناتھ نے جوئے پر بھاری رقم لگائی، بھارتی سپریم کورٹ۔
ایران اور 6 عالمی طاقتوں میں ایٹمی پروگرام کے معاملے پر تاریخی معاہدہ طے پا گیا، ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم ہونے کا امکان، ہماری سخت محنت کام آ گئی اور معاہدہ طے پا گیا ہے، ایرانی سفارتخانہ کی تصدیق۔
برطانیہ میں قتل کے جرم میں سزا یافتہ رضوان علوی کو پاکستان پہنچا دیا گیا، ایف آئی اے کی 3 رکنی ٹیم مجرم رضوان علوی کو لے کر اسلام آباد پہنچی، رضوان کو 2004 میں برطانیہ میں قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی، ذرائع ایف آئی اے۔
حکومت نے خاموشی سے انٹرنیٹ پر 14 فیصد ٹیکس عائد کر دیا، ٹیکس ایوو اور وائرلیس انٹر نیٹ استعمال کرنے والوں پر لگایا گیا، 1500 روپے ریچارج کرنے والے صارفین اب 1750 روپے دا کریں گے۔
پشاور: ضیاء اللہ آفریدی کے بیان کی روشنی میں محکمے کے ڈائریکٹر ایڈمن میر زمان گرفتار، ضیاء اللہ آفریدی تیرہ روزہ ریمانڈ پر احتساب کمیشن کی حراست میں ہے۔
سندھ کے سینئروزیر خزانہ و توانائی مرادعلی شاہ کا کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو کو ٹیلی فون، سندھ کے سینئروزیرکا کے الیکٹرک کے سی ای او سے اظہار ناراضی، چار بجے تک شہر میں بجلی بحال کر دی جائے گی، کے الیکٹرک کے سی ای او کی یقین دہانی۔
کرنسی اسمگلنگ کیس: ایان علی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، ماڈل ایان علی پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے 27 جولائی مقرر، فرد جرم کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان کی عدم حاضری کے باعث موخر کی گئی۔
بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ سے کورکمانڈر کراچی کی ملاقات، ڈی جی رینجرز بھی شریک، وزیراعلی سندھ نے نیشنل ایکشن پلان سے متعلق حکومت سندھ سے اقدامات سے اگاہ کیا، ذرائع۔
دمولا ون ڈے، پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی، محمد حفیظ کی شاندار آل رائونڈ کارکردگی، چار وکٹیں لیں، سنچری بھی بنائی، سابق کپتان شعیب ملک نے نصف سنچری بنائی، ناٹ آئوٹ رہے۔