امریکا کا افغان حکومت اور افغان طالبان میں مذکرات کا خیر مقدم، فریقین میں مذاکرات کیلیے پاکستانی کوششوں کا اعتراف کرتے ہیں، امریکا اس اقدام کی حمایت جاری رکھے گا، ترجمان وائٹ ہاؤس۔
راولپنڈی میں تیز بارش کے بعد نشیبی علاقے زیرآب، بارش کے باعث مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک، کینٹ بورڈ کے علاقے لین فور میں4 افرا د پانی میں ڈوب گئے ، ایک کی لاش مل گئی ،3 کی تلاش جاری، کینٹ بورڈ کے علاقے لین فور میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔
سانحہ صفورہ میں گرفتار دہشت گردوں کیلئے مبینہ سہولت کار خاتون کی تصویر پولیس نے جاری کر دی، سہولت کار سعدیہ جلال سانحہ صفورہ میں ملوث دہشت گرد جلال کی تیسری بیوی ہے، سعدیہ کا بھانجا عبداللہ یوسف بھی بس فائرنگ میں ملوث تھا، پولیس۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کے نام خط، تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس نے انٹرا پارٹی انتخابات کرائے، بطور چیئرمین تحریک انصاف میں نے الیکشن ٹریبونل مقرر کیا، آپکو سربراہی ہر مامور کیا، عمران خان۔
فیصل آباد : ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجروں کا احتجاج، مارکیٹیں بند، مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، حکومت کے خلاف نعرے، مسلم لیگ ن کے حمایتی تاجروں کی چوک گھنٹہ گھر میں احتجاجی ریلی۔
سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت، ڈپٹی اٹارنی جنرل سے 2002 کے لوکل گورنمنٹ انتخابات کا نوٹیفیکشن 15 منٹ میں طلب، اگر انتخابات نہیں ہوسکتے تو بتا دیں کی انتخابات نہیں کرا سکتے، جسٹس جواد ایس خواجہ۔
گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور لاہور کے اضلاع میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں کے زیرآب آنے کا خدشہ، راجن پور اور ڈی جی خان میں کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں فلڈ کی وارننگ جاری۔
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق چیئرمین سینیٹ میں رضا ربانی کی رولنگ، پارلیمنٹ اجازت نہیں دے سکتی کہ جو قانون موجود نہیں اس پر عمل درآمد کیا جائے، بلدیاتی انتخابات کت بل کا مسودہ پارلیمنٹ میں زیر غور، بطور چیئرمین سینیٹ میری ذمہ داری ہے ہے کہ آئین اور ایون کی پاسداری کروں، رضا […]
لاہور: تحریک انصاف کے ذمے آٹھ کروڑ روپے واجب الادا ہیں، اسلام آباد دھرنے کے دوران تحریک انصاف سے 6 لاکھ 80 ہزار روپے یومیہ طے ہوا تھا ، بقایاجات کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے مالی مشکلات کا سامناہے، رقم کیلئے قانونی چارہ جوئی کرنا پڑی تو کریں گے، ڈی جے بٹ۔
کرنسی اسمگلنگ کیس، ماڈل ایان علی پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے 13 جولائی مقرر، کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 جولائی تک توسع۔
میرے خلاف میڈیا پر پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، ایان علی نے کسٹم عدالت میں درخواست دائر کر دی، میڈیا پر پراپیگنڈا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، حکومت پاکستان اور چیف جسٹس سے اپیل کرتی ہوں کہ نوٹس لیا جائے، ایان علی کا موقف۔
کراچی میں جرائم کی سرپرستی کرنے والے پولیس افسر ان کی فہرست جاری،اسپیشل برانچ کی جاری فہرست کے مطابق اے ایس آئی ظہور ناظم آباد میں منشیات فروشوں سے رشوت لیتا ہے، اے ایس آئی امجد اقبال سپر مارکیٹ تھانے کی حدود میں منشیات فروشوں کی سرپرستی کرتا ہے، رپورٹ۔
رحیم یار خان: بے نظیر شہید پل کی تعمیر میں کروڑ وں روپے خوردبردکا انکشاف، پروجیکٹ ڈائریکٹر این ایچ اے سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج، بے نظیر شہید پل دریائے سندھ پر 7ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔
چیف سلیکٹر قومی ہاکی ٹیم ا صلاح الدین مستعفی، ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی، اصلاح الدین کا اعتراف، کوچ شہناز شیخ نے بہت محنت کی لیکن کھلاڑی فیلڈ پر اچھا نہیں کھیلے، کوچ اب فیلڈ میں جا کر خود تو گول نہیں کر سکتا ، یہ کام کھلاڑی کو […]
خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاورسے نو مولود بچہ غائب ہو گیا، بچے کو سانس کی تکلیف پر اسپتال لایا تھا، گم شدہ بچے کے والد کا بیان، دووائیاں لے کر وارڈ میں پہنچا تو بچہ وہاں نہیں تھا،نعیم۔
وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ سے الطاف حسین کا ٹیلی فون پر رابطہ، سندھ آگ میں جل رہا ہے، ایم کیو ایم کے کارکنان سے جنگی قیدیوںجیسا سلوک کیا جارہا ہے، قائم علی شاہ، آصف زرداری کا رویہ افسوسناک ہے دبئی میں آصف زرداری کو دو نمبروں پر فون کیے کسی نے فون نہیں اٹھایا، […]
قومی ہاکی ٹیم کی ورلڈ ہاکی لیگ میں ناقص کارکردگی پر وزیراعظم کا شدید تشویش کا اظہار، پاکستانی ہاکی ٹیم کی گزشتہ روز کی ناقص کارکردگی شرمندگی کا باعث ہے، وزیراعظم نے ہاکی فیڈریشن اور وزارت کھیل سے معاملے کی رپورٹ طلب کر لی، وزیراعظم۔
پالی کیلے ٹیسٹ، سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 278 رنز بنا کر آؤٹ، اسپنر یاسر شاہ کی شاندار بالنگ، پانچ وکٹیں حاصل کیں، راحت علی نے تین، اظہر علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔