دہشت گردی کے امکانات کو رد نہیں کیا جاسکتا، خواجہ سعد، حادثے کا شکار ٹرین سے 6 افراد لاپتا ہیں، چھ لاپتہ افراد کے سوا تمام افراد کو ٹرین سے نکال لیا گیا ہے، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق۔
وزیراعظم نواز شریف کا ٹرین حادثے پر دکھ کا اظہار، پنجاب حکومت اور امدادی اداروں کو تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت، زخمیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں، وزیراعظم۔
گوجرانوالہ کے موضع چھنانواں کے قریب ریلوے ٹریک کا پل ٹوٹ گیا، پل ٹوٹنے کے باعث ٹرین کی 4 بوگیاں نہر میں گر گئیں، بوگیاں نہر میں گرنے کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو ذرائع۔
وزیراعظم سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی کی ملاقات، پاکستان میں بھارتی مداخلت اور عالمی فورم پر مسئلے کو اٹھانے کے معاملے پر غور، ملاقات میں رواں سال وزیراعظم کے دورہ امریکہ پر گفتگو۔
پیپلز پارٹی کے مستعفی رہنما تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے بنی گالا پہنچ گیا، مستعفی پی پی رہ نمائوں میں اشرف سوہنا ، صمصام بخاری اور عارف خان لا شاری شامل ، ودف عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گا۔
زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 50 کروڑ ڈالر سے بڑھ گئے، وزیر اعظم نواز شریف کی وزیر خزانہ اور قوم کو مبارکباد۔
قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے غیر حاضر ارکان کو تنخواہیں جاری کر دیں، تحریک انصاف کے ارکان کو مجموعی طور پر 2 کروڑ روپے ادا کیے گئے ہیں، ہر رکن کو انفرادی طور پر تقریبا 8 لاکھ روپے ادا کیے گئے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت کراچی میں گرمی سے پیدا صورتحال پر اجلاس، کراچی میں فراہمی آب کا منصوبہ کے فور 2 سال میں مکمل کیا جائے، وزیراعظم کو وفاق کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں پر سندھ حکومت کی بریفنگ، کے فور منصوبے کیلئے وفاقی حکومت 10 ارب روپے دے سکتی ہے، وزیراعظم۔
اس ماہ پیٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی، نوازشریف، ہائی اوکٹین کی قیمت میں ساڑھے سات روپے اضافے کے تجویز تھی، وہ بھی مسترد کر دی، پیٹرول کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے سے حکومت کو ڈھائی ارب روپے سبسڈی دینا ہو گی، نواز شریف۔
آواراں کی تحصیل مشکے میں ایف سی کا سرچ اپریشن، فائرنگ کے تبادلہ میں 13 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سیکورٹی اہلکار شہید 2 اہلکار زخمی، ترجمان ایف سی۔
وزیر بلدیات سندھ شرجیل میمن نے 37 ٹی ایم اوز کو معطل کر دیا، معطل ٹی ایم اوز سے دو ماہ قبل چھ ماہ کا حساب مانگا گیا تھا، حساب نہ دینے پر ابتدا میں شوکاز اور پھر فائنل شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے، 37 ٹی ایم اوز حسابات سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو جمع نہیں […]
کے الیکٹرک کے طیئرمین تابش گوہر مستعفی ہو گے، تابش گوہر تاحال بحیثیت چیئرمین کے الیکٹرک سے وابستہ ہیں، ایٹمی بجلی گھر فنی خرابی کے باعث بند ہو گیا، صارفین برقی آلات کام سے کم استعمال کریں، ترجمان کے الیکٹرک۔
طلب بڑھ گئی، لوڈشیڈنگ سے مستثنی علاقوں میں بھی اب لوڈ شیڈنگ ہوگی، کینپ فنی خرابی کے باعث بند ہو گیا ہے، کچھ پاور پلانٹس پر گیس پریشر کم ہو نے کی وجہ سے پیداوار متاثر ہو رہی ہے، ترجمان کے الیکٹرک۔
اسکاٹ لینڈ یارڈ کی دو رکنی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، ٹیم آج صبح اسلام آباد پہنچی ہے، سات ارکان کی ٹیم کے گزشتہ روز اسلام آباد پہنچنے یا اسلام آباد میں موجودگی کی خبریں گمراہ کن ہے، وزارت داخلہ۔
کون قاتل ہے اس پر کسی جے آئی ٹی کی ضرورت نہیں، ہمیں حکومت اور پولیس کی بنائی ہوئی جے آئی ٹی کی ضرورت نہیں، عوام اور میڈیا ہماری جے آئی ٹی ہے، جس نے قتل کا حکم دیا تھا اس کی تلاش پر جے آئی ٹی کی ضرورت ہے، طاہر القادری۔
ڈاکٹر طاہر القادری کا طیارہ لاہور ائرپورٹ پر لینڈ کر گیا، ائرپورٹ پر عوامی تحریک کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود، عوامی تحریک کے کارکن بڑی تعداد میں ائرپورٹ کے اندر بھی پہنچ گئے۔