سندھ بلوچستان کے سرحدی علاقے میں سیکورٹ اداروں کی کاروائی، ریلوے ٹریک سے 7 کلو وزنی بم برآمد، سہنو کے علاقے میں ریلوے ٹریک سے ملے 7 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا، ایس ایس پی جیکب آباد۔
بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں کرپشن اور بیڈگورننس کا نوٹس لے لیا، بلاول کی خواہش پر آصف علی زرداری نے دورہ امریکہ ملتوی کر دیا، شریک چیئرمین پیپلزپارٹی دو دن میں کراچی پہنچ جائیں گے۔
کراچی میں فیڈرل بی ایریا گرڈ اسٹیشن میں آگ لگنے کے باعث 50 فیڈر متاثر، فیڈر ل بی ایریا ، عزیز آباد، دستگیر ، نارتھ ناظم آباد کے کچھ علاقوں کی بجلی معطل، مرمت میں 8 گھنٹے بھی لگ سکتے ہیں ، ترجمان کے الیکٹرک۔
ایم کیو ایم کیخلاف بی بی سی رپورٹ کے کردار برطانیہ میں ہیں ان سے مدد مانگی ہے، برطانوی حکومت کی جانب سے کوئی شواہد ملنے پر پاکستان میں بھی کاروائی کی جائیگی، محکمہ تعلیم بلدیہ عظمی کراچی کا افسر گرفتار، اپنے ہی گھر کے 21 افراد کو ملازم رکھا ہوا تھا، شاہد حیات۔
کے الیکٹرک کے خلاف غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کی تحقیقات کا آغاز، نیپرا کراچی میں ہونے والے بجلی بحران پر رپورٹ مرتب کریں گی ، نیپرا کی جانب سے تفصیلی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔
تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کیلئے پنجاب میں حلقہ بندیوں کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا، حلقہ بندیوں کو تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے چیلنج کیا، پنجاب میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم الیکشن کمیشن کے معاملات میں مداخلت ہے، درخواست گزار۔
کراچی : ملیر میں رینجرز کی کارروائی، کے ڈی اے کے افسر کو حراست میں لے لیا گیا، کے ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاطف احمد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، ذرائع۔
وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ کا جناح اسپتال کا دورہ، ہیٹ اسٹروک کے متاثرین کی عیادت کی، اتنی بڑی غفلت سے وفاقی وزراء اور وزیراعظم نے منہ نہیں موڑا، کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، عبدالقادر بلوچ۔
لاہور ہائیکورٹ میں ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت کی سماعت، سرکاری وکیل نے جواب داخل کرنے کے لیے مہلت مانگ لی، حکومت تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے، وکیل ایان علی، لطیف کھوسہ۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، وفاقی وزیر داخلہ اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان عمران فاروق قتل کیس پر گفتگو، پاکستان عمران فاروق قتل کیس میں ہر طرح سے تعاون کرے گا، وزیر داخلہ۔
وزیر اعظم نوازشریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کی ملاقات، ملاقات میں معان خصوصی امور خارجہ طارق فاطمی بھی شریک، امن و امان کی صورتحال ، ایم کیو ایم سے متعلق غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے امور پر غور۔
وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت توانائی سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس، سیکرٹری پانی و بجلی کی رمضان میں لوڈ منیجمنٹ پر اجلاس کو بریفنگ، کراچی میں بجلی کی فراہمی اور کے الیکٹرک سے متعلق امور زیرغور۔
پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے، زرمبادلہ کے ذخائر میں حالیہ اضافہ عالمی بینک کی جانب سے 70 کروڑ ڈالر قرض ملنے کے باعث ہوا ہے، ذرائع۔
کراچی میں آج موسم ابرآلود رہے گا، درجہ حرارت 31 سے 34 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، مون سون کا آغاز یکم جوالائی سے شروع ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات۔