کراچی میں مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک وسیم کی موت سر پر گہرے زخم آنے سے ہوئی، وسیم کے جسم پر تشدد کے نشان ہیں، تشدد کے باعث ملزم کو دل کا دورہ پڑا جو موت کا سبب بنا، پوسٹ مارٹم رپورٹ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات، ملاقات کے دوران سیاسی، ملکی امور اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال، ملاقات میں رانا مشہود، سینیٹر سلیم ضیائ، مسلم لیگ ن سندھ کے صدر اسماعیل راہو بھی شریک۔
سپریم کورٹ، این اے 162 سے پی ٹی آئی کے رکن رائے حسن نواز کی رکنیت بحال کر دی، سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کر دیا، الیکشن ٹربیونل نے اثاثہ جات چھپانے پر رائے حسن کو نااہل قرار دیا تھا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کو خط، عمران خان کا برما میں مسلمانوں پر مظالم پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر اظہار تشویش، اقوام متحدہ اپنے بنیادی اصول اور انسانی حقوق کی حفاظت میں ناکام رہا، خط کا متن۔
گلگت بلتستان، جموں کشمیر سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کرتے ہیں، گلگت بلتستان کے انتخابات پر بھارتی بیان پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، بھارت کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، کشمیر بین الاقوامی سطح پر ایک تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، ترجمان دفتر […]
فرنٹیئر کور بلوچستان کی حب میں کارروائی، کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت دو دہشت گرد گرفتار، گرفتار دہشت گرد 24 مئی کو حب میں دھماکے کا ماسٹر مائنڈ ہے، ترجمان ایف سی۔
کراچی میں پانی کا بحران، بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی صدارت میں اجلاس طلب، پانی کے بحران اور اقدامات سے متعلق بریفننگ دی جائے گی، اجلاس میں محکمہ بلدیات کے حکام اور ایم ڈی واٹر بورڈ بھی شرکت کریں گے، اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔
بچت اسکیموں پر ملنے والے منافع کی شرح میں کمی کر دی گئی، ڈیفنس سرٹیفکیٹ پر منافع 0.24 فیصد کمی کے بعد 8.68 فیصد کر دیا گیا، اسپیشل سرٹیفکیٹ پر ملنے والا منافع 0.4 فیصد کمی سے 6.89فیصد کر دیا گیا، ذرائع۔
سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا، مجوزہ بجٹ کا حجم 700 ارب روپے ہو گا، سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 160 ارب روپے رکھے جائیں گے، ذرائع۔
سانحہ مستونگ پر پوری قوم سوگوار ہے، دشمن گھناؤنی کارروائیوں سے ملک کو کمزور کرنا چاہتا ہے، حکومت دہشتگردی اور انتہا پسندی کے مکمل خاتمے کا عزم رکھتی ہے، وزیراعظم۔
خیبر پختونحوا کے بلدیاتی انتخاب میں ڈاکا ڈالا گیا، پولیس نے پی ٹی آئی کے غنڈوں کو مکمل تحفظ دیا، پی ٹی آئی کے لوگ بیلٹ باکس اٹھا کر لے گئے، انتخابی عملہ صوبائی حکومت کے دبائو میں رہا، مولانا فضل الرحمان۔
کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی عدالت میں نویں بار پیشی، ایان علی کو کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان کے سامنے پیش کیا گیا، وکلا کی ہڑتال کے باعث سماعت 15 جون تک ملتوی کر دی گئی۔
وزیراعظم محمد نواز شریف کا میاں افتخار کی گرفتاری پر اظہار تشویش، وزیراعظم نے میاں افتخار کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ طلب کر لی، سیاسی شخصیات کے ساتھ اخترام سے پیش آنا چاہیے، وزیراعظم۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا میاں افتخار حسین کی گرفتاری پر اظہار تشویش، چوہدری نثار علی کی سیکرٹری داخلہ کو صوبائی حکومت سے فوری رپورٹ لینے کی ہدایت، امید ہے معاملے کی بروقت اور شفاف تحقیقات ہونگی، چوہدری نثار۔