عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین کو پولیس نے گرفتار کر لیا، پبی میں پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت پر میاں افتخار اور ان کے گارڈ پر مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری، تحریک انصاف کو ضلع اور تحصیل دونوں سطح پر برتری حاصل، ضلع کونسل کی کل 978 نشستوں میں سے 287 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی ریٹرننگ، پریزائڈنگ افسران کو فارم 15،14اور 16 کارکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت، انتحابی نتائج مروجہ طریقہ کار کے مطابق مرتب کیے جائیں، الیکشن کمیشن کی ریٹرننگ افسران کو مرد اور خواتین ووٹر کا رکارڈ الگ الگ مرتب کرنے کی ہدایت،الیکشن کمیشن۔
مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا، پاکستانی پرچم اننت ناگ میں شبیر شاہ کی ریلی میں لہرایا گیا، پاکستانی پرچم مقبوضہ کشمیر میں اب تک چھ مختلف ریلیوں میں لہرایا جا چکا ہے، بھارتی میڈیا۔
سیالکوٹ میں پولیس برادری کا احتجاج، ڈی پی او کی معطلی کے خلاف سارے ایس ایچ او اور انسپیکٹر متحد ہو گئے، سیالکوٹ کے تمام ایس ایچ اوز کا مستعفی ہونے اور کام چہوڑنے کا اعلان۔
راولپنڈی کی احتساب عدالت نے اتفاق فاؤنڈری کیس کا فیصلہ سنا دیا، وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف باعزت بری، اتفاق فاؤنڈری کیس ری اوپن کرنے کی نیب کی درخواست مسترد۔
بھارتی وزیر دفاع کے دہشت گردی سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہیں، بھارتی وزیر دفاع کا معاملہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے دنیا کیلئے باعث تشویش ہے، پاکستان اپنی قومی مفاد میں تمام ممکنہ اقدامات کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ۔
سندھ ہائی کورٹ اور انسداد دہشت گردی عدالت کے گھیراؤ کا معاملہ، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت 12 پولیس افسران نے ہائی کورٹ میں حلف نامے جمع کرا دیئے، افسران نے حلف نامے میں غیر مشروط معافی مانگی ہے، وکیل پولیس افسران۔
پاک چین دوستی سے متعلق کسی جماعت کی اجارہ داری نہیں ہے، چین پاک اقتصادی راہداری کے منصوبے 2014 سے 2030تک چلیں گے، یہ منصوبہ ایک سڑک کا نام نہیں ہے، احسن اقبال۔
بلدیاتی انتخابات، محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا 2 دن کے لئے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان، سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 29 اور 30 مئی کو بند رہیں گے، محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا۔
سابق صدر آصف علی زرداری آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے، آصف علی زرداری دبئی میں ہونے کے باعث اے پی سی میں شریک نہیں ہوں گے، پیپلزپارٹی کا وفد خوشید شاہ کی سربراہی میں آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گا۔
وزیراعلی سندھ نے 6 لاکھ اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دے دی، تصدیق نہ کرائے گئے اسلحہ لائسنس منسوخ کردیے جائیں، وزیر اعلی سندھ، سندھ بھر میں جاری اسلحہ لائسنسوں کی تعداد 10 لاکھ سے زیادہ ہے ترجمان سندھ حکومت۔
ایگزیکٹ اسکینڈل: ایف آئی اے تفتیشی ٹیم کی امریکی ایف بی آئی ٹیم سے ملاقات، ایف آئی اے نے ایگزیکٹ سے متعلق اہم دستاویزات امریکی تحقیقی ادارے کے حوالے کر دیں، ایف بی آئی کے جانب سے تفشیش کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے مکمل مدد کی یقین دہانی۔
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا رشوت اور منی لانڈرنگ جیسے سنگین الزمات کی زد میں، فیفا کے گرفتار 6 اعلی اہلکاروں پر کرپشن کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی، حراست میں لیے گئے آفیشلز میں فیفا کے نائب صدر بھی شامل۔
وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی بھی اجلاس میں شریک، اجلاس میں وزیر داخلہ، وزیر خزانہ، وزیر دفاع سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک۔