کوئٹہ میں آج چلائی جانیوالی انسداد پولیو کی مہم ایک روز کے لئے موخر

کوئٹہ میں آج چلائی جانیوالی انسداد پولیو کی خصوصی مہم ایک روز کے لئے موخر، انسداد پولیو مہم ایک روز کے وقفہ کے بعد کل دوبارہ شروع کی جائے گی، محکمہ صحت ذرائع۔

.....................................................

آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، آرمی چیف کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں فوجی افسروں سے خطاب کریں گے۔

.....................................................

بہاولپور : پنچایت کے دوران فائرنگ، 3 افراد ہلاک

بہاولپور کے علاقے یزمان میں پنچایت کے دوران فائرنگ، 3 افراد ہلاک، فائرنگ سے پنچایت میں شریک 2 افراد زخمی بھی ہوئے، پولیس۔

.....................................................

احتساب عدالت میں آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت

احتساب عدالت میں آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت، آصف زرداری سخت سیکیورٹی میں عدالت کے سامنے پیش، سابق صدر آصف علی زرداری کو مکمل استثنیٰ دے دیا گیا۔

.....................................................

ملتان کے حلقے پی پی 196 پر ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ کا وقت شروع

ملتان کے حلقے پی پی 196 پر ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ کا وقت شروع، ن لیگ کے رانا محمود الحسن اور تحریک انصاف کے رانا عبدالجبار میں سخت مقابلہ متوقع، پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

.....................................................

سانحہ صفورا کے چار دن بعد سیکورٹی ایجنسیوں کی مدد سے کچھ لوگ گرفتار کر لیے

سانحہ صفورا کے چار دن بعد سیکورٹی ایجنسیوں کی مدد سے کچھ لوگ گرفتار کر لیے، سانحہ صفورا ان اصل قاتلوں میں سے کچھ لوگ گرفتار ہو گئے جنہوں نے ٹریگر دبایا، سانحہ صفورا کے ماسٹر مائنڈ کو بھی پکڑ لیا، ایگزیکٹ اسکینڈل پر سات رکنی کمیٹی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ایگزیکٹ اسکینڈل […]

.....................................................

حساس اداروں کی پاک پتن کے نواحی علاقے میں کاروائی

حساس اداروں کی پاک پتن کے نواحی علاقے میں کاروائی، کاروائی کے دوران 3 غیر ملکی گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل، تینوں افراد کو القاعدہ سے تعلق کے شبے میں گرفتار کیا گیا، تینوں افراد کو چند روز قبل رات کے وقت بابا فرید کے مزار پر بھی دیکھا گیا تھا۔

.....................................................

سانحہ صفورا میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار چار افراد کے مزید اہم انکشافات

سانحہ صفورا میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار چار افراد کے مزید اہم انکشافات، سانحہ صفورا کے ملزمان نے سبین محمود قتل کا بھی اعتراف کر لیا۔

.....................................................

یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ پاکستانی حکومت ایگزیکٹ اسکینڈل سے بے خبر تھی

یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ پاکستانی حکومت ایگزیکٹ اسکینڈل سے بے خبر تھی، امریکی اخبار، کراچی میں قائم ایگزیکٹ جعلی آن لائن اسکولز کا علمی نیٹ ورک چلاتی رہی ہے، ایگزیکٹ کمپنی جعلی ڈگریوں کی فروخت کا بھی عالمی نیٹ ورک چلاتی ہے، نیویارک ٹائمز۔

.....................................................

ایگزیکٹ کیخلاف ایف آئی اے کی تحقیقات

ایگزیکٹ کیخلاف ایف آئی اے کی تحقیقات

ایگزیکٹ کیخلاف ایف آئی اے کی تحقیقات، ایگزیکٹ کے کراچی میں دفتر کا ڈیٹا 30 ٹیرا بائٹ پر مشتمل، اس ڈیٹا کو حاصل کرنے میں 10 سے 15 دن لگ سکتے ہیں، ایف آئی اے ذرائع، کاروائی جلد مکمل کرنے کیلئے اسلام آباد سے عملہ اور مشینیں منگوانے کا فیصلہ۔

.....................................................

اردو کو سرکاری زبان کے طور پر رائج کرنے سے متعلق کیس کی سماعت

اردو کو سرکاری زبان کے طور پر رائج کرنے سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت، عدالت نے وفاق سمیت تمام صوبوں سے 2 دن میں جواب طلب کر لیا، جواب بروقت جمع نہ کرانے پر وفاق کو 10 ہزار روپے جرمانہ۔

.....................................................

عام انتخابات کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن کی ڈیڈ لائن میں توسیع کا امکان

عام انتخابات کی تحقیقات کیلئے قائم انکوائری کمیشن کی ڈیڈ لائن میں توسیع کا امکان، انکوائری کمیشن میں 2 سے 3ہفتے کی توسیع ہو سکتی ہے، ذرائع۔

.....................................................

سانحہ صفورا کے 4 مبینہ ملزمان کو ماڑی پور سے گرفتار کیا گیا، ذرائع

سانحہ صفورا کے 4 مبینہ ملزمان کو ماڑی پور سے گرفتار کیا گیا، چاروں ملزمان اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں، ملزمان کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں، ذرائع محکمہ انسداد دہشتگردی۔

.....................................................

سوات اور گردونواح میں 5.7 شدت کا زلزلہ

سوات اور گردونواح میں 5.7 شدت کا زلزلہ

سوات اور گردونواح میں 5.7 شدت کا زلزلہ، زلزلے کے بعد خوف و ہراس، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کی گہرائی 14 کلو میٹر زیر زمین تھی، زلزلہ پیما مرکز۔

.....................................................

پشاور : شیخ آباد میں ڈی ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ

پشاور : شیخ آباد میں ڈی ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ، فائرنگ سے ڈی ایس پی بہادر خان جاں بحق، پولیس۔

.....................................................

کسٹم حکام کی کارروائی، سونا اور غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم حکام کی کارروائی، سونا اور غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، ملزم 15 کلو سونا اور غیر ملکی کرنسی دبئی اسمگل کر رہا تھا، کسٹم حکام۔

.....................................................

نوابشاہ: سانحہ صفورہ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

نوابشاہ: سانحہ صفورہ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، نوابشاہ: گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے، قائم علی شاہ۔

.....................................................

ایف آئی اے نے جعلی ڈگریوں سے متعلق ایگزیکٹ کے خلاف باضابطہ تحقیقات شروع کر دیں

ایف آئی اے نے جعلی ڈگریوں سے متعلق ایگزیکٹ کے خلاف باضابطہ تحقیقات شروع کر دیں، ایف آئی اے ٹیم نے کراچی اور راولپنڈی میں ایگزیکٹ کے دفاتر مین کاروائی کی ہے، ایگزیکٹ کے دفتر سے ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

.....................................................

آئی ٹی کمپنی ایگزیکٹ کی جعلسازی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

آئی ٹی کمپنی ایگزیکٹ کی جعلسازی کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی اعلیٰ سطح کمیٹی قائم، ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات کمیٹی کے سربراہ ہیں، ذرائع۔

.....................................................

سول سروسز میں ترقیاں صوبائی نہیں میرٹ کا معاملہ ہے، نواز شریف

سول سروسز میں ترقیاں صوبائی نہیں میرٹ کا معاملہ ہے، ترقیاں میرٹ کی بنیاد پر ہونی چاہئیں، تیسرے درجے کے سفارشی کو اول درجے پر ترجیح دینا ہماری پالیسی نہیں، وزیراعظم نواز شریف۔

.....................................................

وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایگزیکٹ کمپنی کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا

وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایگزیکٹ کمپنی کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا، ایگزیکٹ کمپنی مبینہ طور پر جعلی ڈگریوں کے کاروبار میں ملوث ہے، وزیر داخلہ چودہری نثار نے ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

.....................................................

زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، ٹیم کی قیادت شاہد خان افریدی کرینگے، ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شعیب ملک اور عمر اکمل کی واپسی، سرفراز احمد، مختار احمد، نعمان انور، شعیب ملک، محمد رضوان، انور علی بھی ٹیم میں شامل۔

.....................................................

نلتر ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی انڈونیشیا کے سفیر انتقال کر گئے

نلتر ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی انڈونیشیا کے سفیر انتقال کر گئے، انڈونیشیا کے سفیر برہان محمد سنگاپور کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

.....................................................

سندھ میں گورنر راج نہیں لگ رہا اور نہ ہی وزیراعلی تبدیل ہو رہا ہے

سندھ میں گورنر راج نہیں لگ رہا اور نہ ہی وزیراعلی تبدیل ہو رہا ہے، اٹھارویں ترمیم کے بعد گورنر راج لگانا آسان نہیں، مجھے گورنر راج سے کوئی خوف نہیں، ذوالفقار مرزا جو کہہ رہے ہیں اس پر میں کیا کہہ سکتا ہوں، بلاول بھٹو پاکستان آنے کیلئے دوبئی پہنچ گئے ہیں، آصف زرداری۔