عمران فاروق قتل کیس اسکاٹ لینڈیارڈ نے زوہیب جعفری کو کلیئر قرار دے دیا ، لندن: زوہیب جعفری کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے، 31 سالہ زوہیب کو گزشتہ سال مشرقی لندن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، پولیس نے زوہیب کو بتایا کہ انہیں اگلے ہفتے پولیس اسٹیشن آنے کی ضرورت نہیں، […]
چاروں صوبوں میں پرائیوٹ سیکورٹی ایجنسیوں کے معاملات کا جائزہ لینے کا فیصلہ، صرف کراچی میں 300 پرائیوٹ سیکورٹی ایجنسیوں میں ہزاروں افراد کام کر رہے ہیں، پرائیوٹ سیکورٹی ایجنسیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے معاون کا کردار ادا نہیں کر رہے ہیں، چوہدری نثار۔
مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری، نبیل گبول کا نام گواہوں کی فہرست سے نکال دیا گیا، وکیل پی ٹی آئی عبدالحفیظ پیرزادہ، ایم ڈی سیکورٹی پرنٹنگ پریس رضوان احمد پر جرح جاری، 11اپریل 2013 کو سیکورٹی اینڈ پرنٹنگ کارپوریشن میں تعینات ہوا، رضوان احمد۔
سندھ اسمبلی میں منظور وسان کی تقریر سے قبل فنکشنل لیگ کے ارکان کا ایوان میں احتجاج، حکومت پر تنقید کے بعد جواب سننے کا بھی حوصلہ رکھنا چاہیے، ابھی تقریر شروع نہیں کی کچھ ممبران میں پہلے ہی بے چینی شروع ہو گئی، کرپشن کرنے والے میری بات نہیں سنیں گے، منظور وسان۔
زہرہ شاہد کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، 2 سال پہلے زہرہ آپا کو کراچی میں قتل کیا گیا، زہرہ شاہد کی قربانی کو کھبی بھی بھلایا نہیں جا سکتا، عمران خان۔
آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ بگ بیش کی ٹیموں کا فاسٹ بولر محمد عامر سے رابطہ، فاسٹ بولر محمد عامر کی پابندی اس سال دو ستمبر کر ختم ہو گی، محمد عامر کا بگ بیش کی جانب سے پیشکشوں پر غور، کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا پاک، زمبابوے سیریز کیلئے اپنے آفیشلز نہ بھیجنے کا اعلان، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے فیصلہ سیکیورٹی کنسلٹنٹ کی رپورٹ کی روشنی میں کیا ہے، پاکستان اور زمبابوے کی سیریز کو انٹر نیشنل میچوں کا درجہ حاصل ہو گا۔
کراچی ایئرپورٹ پر ابوظہبی سے آنے والے مسافروں سے ڈکیتی، موٹر سائیکل سوار ملزمان متاثرہ فیملی کا بیگ چھین کر فرار، بیگ میں ملکی، غیر ملکی کرنسی اور زیورات موجود تھے، متاثرہ فیملی کا بیان۔
پشاور: یکہ توت اور خیبر سپر مارکیٹ میں سرچ آپریشن، 72 مشتبہ افراد گرفتار، پشاور: گرفتار ملزمان میں 4 افغان باشندے بھی شامل ہیں، پشاور: سرچ آپریشن میں سیکورٹی فورسز اور لیڈیز پولیس نے حصہ لیا۔
پاکستانی عوام اور جمہوریت عوامی لیڈر بھٹو کی پھانسی کے منفی اثرات آج تک بھگت رہی ہے، سابق مصری صدر مرسی کی سزائے موت مصری عوام اور جمہوریت کے لیے منفی فیصلہ ہے، عمران خان۔
نائیجیریا کے علاقے دماتورو کے بس اسٹینڈ پر 12 سال کی بچی کا خود کش حملہ، بچی نے دھماکہ خیز مواد اپنے کپڑوں میں چھپا رکھا تھا، عینی شاہدکا بیان، خود کش حملے میں 7 افراد ہلاک، 31 زخمی۔
کراچی میں کانگو وائرس کی پہلی ہلاکت سامنے آگئی، 38 سالہ صابر بھینس کالونی کا رہائشی اور قصاب تھا، کانگو وائرس سے متاثرہ شخص کو کل نجی اسپتال لایا گیا تھا، ذرائع محکمہ صحت۔
کراچی : پاک کالونی میں رینجرز کی کارروائی، گینگ وار کا ملزم ہلاک، رینجرز اہلکار علاقے میں کارروائی کیلئے پہنچے تو ملزمان نے فائرنگ کردی، مارے جانے ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے، ترجمان رینجرز۔
ماڈل ایان علی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور، کسٹم انٹیلی جنس حکام نے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی ہے، ماڈل ایان علی کرنسی اسمگلنگ میں نہیں منی لانڈرنگ میں ملوث ہے، درخواست۔