نادرا نے رپورٹ مکمل کر لی ہے، چند دنوں میں پیش کر دی جائے گی، 30 پولنگ اسٹیشنوں کے سیریل نمبروں میں گڑ بڑ ہے، نواز شریف ایاز صادق یا سعد رفیق سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں، ملک کے مستقبل کی جنگ کر رہا ہوں، عمران خان۔
وفاقی وزراء پرویز رشید اور احسن اقبال شام کو اہم پریس کانفرنس کریں گے، الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چلنج کرنے کا اعلان متوقع، مسلم لیگ ن الیکشن ٹربیونل کے فیصلے پر اپنے تحفظات بھی بیان کرے گی۔
لاہور : پی آئی اے ٹریفک اسٹاف کے انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب، پی آئی اے کے ٹریفک اسٹاف نے ڈائریکٹر ویجلینس کے روئیے کے خلاف کاؤنٹر چھوڑ ہڑتال کر رکھی تھی۔
سلمان خان کو 5 سال قید کی سزا، پولیس نے دبنگ خان کو حراست میں لے لیا، آرتھر روڈ جیل لے جایا جائے گا، آپ اپنی صفائی میں کچھ کہنا چاہتے ہیں مجرم قرار دینے سے پہلے عدالت کا سلمان سے استفسار، سلمان کا جرم سے انکار، میں گاڑی نہیں چلا رہا تھا، سلمان خان، […]
سلمان خان کیخلاف 13 برس پرانے ہٹ اینڈ رن کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، سلمان خان کو مجرم قرار دیدیا گیا، ہٹ اینڈ رن کیس، سلمان خان پو تمام الزامات ثابت، بھارتی میڈیا۔
بورے والا : وزیراعلیٰ پنجاب نے شیخ دین محمد ویلفئیر ٹرسٹ اسپتال کا افتتاح کر دیا، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بورے والا میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا ہے۔
اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وحید الرحمان قتل کیس، پولیس تفتیشی ٹیم کا جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کا دورہ، تفتیشی ٹیم نے ڈاکٹر وحید کے دفتر سے ان کا کمپیوٹر تحویل میں لے لیا، ذرائع۔
پشاور میں قبضہ گروپ کے خلاف پولیس متحرک، لینڈ مافیا کے 162 افراد کی نئی فہرستیں تیار، 3 افراد گرفتار، لینڈ مافیا میں سیاسی شخصیات، پولیس اور عام شہری شامل ہیں، پولیس۔
آرمی چیف جنرل راحیل کی صدارت میں کور کمانڈر کانفرنس ختم، کور کمانڈر کانفرنس کے شرکا کا پاکستان میں دہشت گردی میں را کے کردار پر سخت نوٹس، آپریشن ضرب عضب کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے ، جرائم پیشہ، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز […]
ذوالفقار مرزا کی سیکورٹی سے متعلق تشویش ہے، ذوالفقار مرزا پر انسداد دہشت گردی کے تحت کیس بنائے گے، وکیلوں کو ذوالفقار مرزا کے کیس لڑنے سے منع کیا جا رہا ہے، بدین سے جارہی ہوں جہاں میں منتحب ہوئی ہوں، فہمیدہ مرزا۔
فوج کے حوالے سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیان کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد ، قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی، ملکی سلامتی اور قومی مفادات کے متعلق معاملات انتہائی حساس ہیں،اس موضوع پر گفتگو کرنے سے پہلے انتہائی محتاط ہونا […]
صرف چار حلقے کھولنے کی بات کی تھی، ایک سال تھ انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر آئے تھے، سعد رفیق کہتے ہیں ان کا کوئی قصور نہیں ہے، وہ کب تک عوام کو بے وقوف بنائیں گے، جہانگیر ترین کے حلقے کا فیصلہ بھی جلد ہی آنے والا ہے، یہ جوڈیشل کمیشن طے کرے […]
الیکشن ٹربیونل کے فیصلے مانتے ہیں لیکن تحفظات بھی ہیں، فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا بھی فیصلہ پارٹی کرے گی، قانونی اور انتخابی دونوں میدانوں میں مقابلہ کرینگے، الیکشن ٹربیونل کے فیصلے سے وکٹ گرنے کا تاثر درست نہیں، وزیر اطلاعات۔
الطاف حسین کی تقریر کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرارداد پیش، پشاور قرارداد حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے مشترکہ طور پر پیش کی، حکومت الطاف حسین کے اشتعال انگیز بیانات کا نوٹس لے، قرارداد کا متن۔
حامد خان دھاندلی ثابت کرنے میں ناکام رہے، مجھے نااہل نہیں کیا گیا، الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ انصاف کے تقاضوں کے مطابق نہیں ہے، الیکشن لڑنا ہے یا سپریم کورٹ سے رجوع کرنا ہے ، فیصلہ میری جماعت کریگی، سعد رفیق۔
سندھ اسمبلی میں الطاف حسین کے بیان کیخلاف قرارداد لانے کے معاملے پر اپوزیشن اراکین کا احتجاج، وقفہ سوالات سے قبل پی ٹی آئی، مسلم لیگ فنکشنل اور ن لیگ کے ارکان نشستوں سے کھڑے ہو گئے، قرارداد پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن ارکان واک آؤٹ کر گئے۔